بدھ 25 نومبر 2026 - 03:12
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور کابینہ کی آیت الله باقر مقدسی سے ملاقات

حوزہ/صدرِ جامعہ روحانیت بلتستان، حجت الاسلام شیخ نثار حسین عاملی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ استاد حوزہ آیت الله باقر مقدسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ جامعہ روحانیت بلتستان، حجت الاسلام شیخ نثار حسین عاملی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ استاد حوزہ آیت الله باقر مقدسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور کابینہ کی آیت الله باقر مقدسی سے ملاقات

ملاقات کے آغاز میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے شرفِ ملاقات بخشنے پر آیت الله مقدسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حلف برداری کے بعد سے اب تک کی سرگرمیوں اور جامعہ کی اہمیت و ضرورت پر مبنی مختصر رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر آیت اللہ باقر مقدسی نے کابینہ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر جامعہ روحانیت بلتستان کے جذبہِ خدمت اور انتھک کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے اپنے بیانات میں اس نکتے پر زور دیا کہ علمی فعالیت کے ساتھ ساتھ سماجی اصلاحات بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے ہر طبقے، بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، کیونکہ موجودہ دور میں دشمن ان کے نظریات کو متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور کابینہ کی آیت الله باقر مقدسی سے ملاقات

آیت اللہ مقدسی نے خطہ بلتستان میں علمی و نظری بنیادوں پر حوزہ علمی کے قیام کی ضرورت پر بھی مفصل روشنی ڈالی اور اسے علاقے کی دینی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

ملاقات کے اختتام پر انہوں نے صدر اور پوری کابینہ کے لیے خیر و برکت اور مزید توفیقات کی دعا کی اور جامعہ روحانیت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha