عراق
-
رات ۱ بجکر ۲۰ منٹ پر موساد کے جاسوسی اڈے پر حملہ/ عراق کی الصادقون پارٹی نے عراق سے فوجی موجودگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا
حوزہ/ عراق کے شہر اربیل میں واقع موساد کے جاسوسی اڈے پر رات پر۱:۲۰ راکٹ حملے میں بیس مکمل طور پر تباہ ہو گیا جو مصیف صلاح الدین روڈ پر واقع ہے۔
-
نیٹو کا امریکہ کی سربراہی میں عراق کے اندر خطرناک پروجیکٹ کا آغاز اور مقاومت کا ردعمل
اصحاب کہف نے ان انٹیلیجنس کے افراد کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہاری ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اگر تم لوگ ان کاموں سے باز نہ آئے اور انہیں مزید اگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوگے۔
-
عراقی پارلیمنٹ اسپیکر:
شہادتِ امام موسیٰ کاظم (ع) مصیبتوں کے مقابلے میں آپ کے صبر و استقامت کی دلیل ہے
حوزہ/ عراقی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ملتِ عراق اور عالم اسلام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
شہادت امام موسی کاظم (ع) پر روضہ کاظمین میں زائرین اور عزاداروں کا ملین مارچ +تصاویر
حوزہ/ اہلبیت اطہار علیہم السلام کے دسیوں لاکھ چاہنے والوں کا ساتویں امام علیہ السلام کے یوم شہادت پر عزاداری کے مقصد سے عراق کے شہر کاظمین کی جانب ملین مارچ جاری ہے۔
-
عراقی شیعہ سیاسی جماعتوں کے مابین اتحاد ضروری ہے، اِمام جمعہ نجف اشرف
حوزه/ حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا کہ عراق کے اندر شیعہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی، وحدت اور اختلافات سے گریز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
-
شامی سوشل ایتھنک پارٹی کے شعبۂ خارجہ کے سربراہ کی حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو:
خطے میں انقلابِ اسلامی کا سب سے اہم اثر، لوگوں کو نا امیدی سے نکالنا ہے
حوزہ/شامی سوشل ایتھنک پارٹی کے شعبۂ خارجہ کے سربراہ طارق الاحمد نے کہا کہ مزاحمتی اور مقاومتی محوروں کے ذریعے امریکہ اور صہیونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے اور ہمیں اس راہ میں مزید جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
-
عرب امارات اور سعودی عرب، عراق میں شیعوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، اِمام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو عراقی معاملات میں مداخلت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک عراق میں شیعہ کی شیعہ سے جنگ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
عراق میں چیک ریپبلک کے سفیر:
کربلائے معلی کی زیارت میری بچپن کی آرزو تھی
حوزہ/ عراق میں چیک ریپبلک کے سفیر " پیٹر اسٹیپانک" نے حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام پر حاضری دی۔
-
اہل الحق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل:
متحدہ عرب امارات اور برطانیہ، عراق کے خلاف نئی سازش میں ملوث، شیخ قیس الخز علی
حوزه/عراقی اہل حق پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عراق میں برطانیہ کے توسط سے مذموم سازشیں جاری ہیں۔
-
عراقی حکومت کی تشکیل کے لئے بغداد میں مقتدیٰ الصدر اور اور شیعہ سیاسی پارٹیوں کا اہم جلاس
حوزہ/ تمام عراقیوں کی نظر بغداد پر ٹکی ہوئے ہے جہاں پر الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں نجف اشرف سے بغداد آئے ہوئے ہیں۔
-
امریکہ کا دوغلاپن،صوبۂ الانبار میں داعش کی حمایت کر رہا ہے، صادقون الائنس عراق
حوزہ/ علی ترکی نے کہا کہ امریکی افواج عراق کے صوبۂ الانبار کے صحرائے حوران میں موجود داعشی دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
-
ہم یمن کی مظلوم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، اسلامی اسمبلی عراق
حوزہ/سپریم اسلامی اسمبلی عراق کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے یمن کے خلاف جاری سعودی اتحادیوں کی جارحیت اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
عراق میں شیعہ سیاسی رہنماؤں کے مابین آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم ملاقات متوقع
حوزہ/عراقی رول آف لاء الائنس کے نمائندے محمود السلامی نے حکومت سازی کے عمل کو تیز کرنے کے تعلق سے الصدر پارٹی اور دیگر شیعہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم ملاقات کی اطلاع دی ہے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف:
دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے شیعہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عراقی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد و وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی اتحاد و وحدت کا موقع ہے،لہذا اس موقعے سے فائدہ اٹھائے۔
-
عراق کے دفاعی امور کے تجزیہ نگار صفاء الاعسم:
امریکہ عراق سے اپنی فوج نکالنے کے بجائے بڑھا رہا ہے
حوزہ/ عراق کے دفاعی امور کے ایک تجزیہ نگار صفاء الاعسم کا کہنا تھا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے دعوے کے برخلاف ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
-
عراق؛ امام جمعہ نجف اشرف کا شیعہ سیاسی رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقاتوں کا خیر مقدم
حوزه/ امام جمعہ نجف اشرف نے عراقی شیعہ سیاسی رہنماؤں کے مابین سید مقتدی الصدر کے ساتھ اتحاد اور حکومت سازی کے مقصد سے ہونے والی حالیہ ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان ملاقاتوں کو مزید جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
-
عراقی شیعہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ کے درمیان مقتدیٰ الصدر کے گھر پر اہم ملاقات
حوزه/عراقی الصدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان شریک تھے اور ملاقات کے دوران عراق کی خودمختاری اور اقتصادی ترقی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
امام علی رضا (ع) کے حرم میں پہنچ کر دل کو سکون ملتا ہے، ایک اردوزبان زائر کے دل کی آواز
حوزہ/ پاکستان سے آنے والے ایک زائر کا کہنا ہے کہ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے حرم مطہر میں پہنچ کر دل کو سکون ملتا ہے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف:
حضرت زہرا (س) کی شہادت امت کے انحراف کی دلیل ہے
حوزه/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) دین کی محافظ اور حضرت امیرالمؤمنین(ع)کی پہلی محافظ تھیں اور آپ دین کے محافظوں کے لئے نمونہ شمار ہوتی ہیں،کہا کہ حضرت فاطمہ(س)کی شہادت رسول اللہ(ص)کے بعد امت کے انحراف کی دلیل ہے۔
-
امریکہ اپنے استکباری روئیے کے باعث اقوام عالم کی سوچ و مطالبات اور مفادات کو پامال کر رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ دسیوں لاکھ عراقی عوام نے ملینز مارچ کر کے امریکہ کے غاصبانہ قبضے سے اپنی نفرت کا اظہار کیا مگر امریکہ اپنے استکباری روئیے کے باعث اقوام عالم کی سوچ و مطالبات اور مفادات کو پامال کرتا رہا ہے۔
-
عراق مرجعیت اور عوام کی طاقت سے مالا مال ملک ہے،غیر ملکی افواج عراق سے نکل جائیں، اِمام جمعہ نجف اشرف
حوزه/حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں گزشتہ دنوں عراقی شیعہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کرتے یوئے کہا کہ شیعہ گروہوں کی نشستیں اہل بیت (ع) اور اہل بیت(ع)کے شیعوں کی خوشی کا باعث بنتی ہیں اور خداوند متعال بھی ایسی نشستوں پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے۔
-
عراق کے سیاسی رہنماؤں کی مقتدیٰ الصدر سے ملاقات، ملک میں اتحاد اور بھائی چارے پر زور
حوزہ/ عراقی شیعہ سیاسی گروہوں کے رہنماؤں نے صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی الصدر کے ساتھ الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری کے ہمراہ ملک کے موجودہ مسائل اور تازہ ترین سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا و ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے اور عراقی عوام کی خدمت پر گفتگو کی۔
-
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان/ مقتدیٰ الصدر کی قیادت والا اتحاد الصدر گروپ سب سے آگے
حوزہ/مقتدی الصدر کی قیادت والا اتحاد الصدر گروپ تہتر نشستوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں بدستور سب سے آگے ہے۔عراق کے الیکشن کمیشن نے اکیاون روز کے بعد دس اکتوبر کو ہونے والے ملک گیر پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
-
عالم اسلام کی تحریک تمام مغربی اور مشرقی ممالک کی اہم ضرورت، آیۃ اللہ مدرسی
حوزہ/حوزہ علمیہ کربلائے معلی کے مایہ ناز استاد آیۃ اللہ مدرسی نے عالم اسلام کی تحریک کو تمام مغربی اور مشرقی ممالک کا مفاد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ مسئلہ دنیا کے تمام ملکوں کی امن و امان کو برقرار رکھنے کا باعث بنے گا۔
-
یورپی اور افریقی مسلمانوں نے حرم حضرت امیر المومنین (ع) کی زیارت کی + تصاویر
حوزہ/ اس گروہ نے زیارت سے مشرف ہو کر افتخار کا اظہار کیا اور حرم کے تاریخی آثار سے ششدر رہ گئے۔
-
امریکہ کے فوجی انخلاء کیلئے عراق میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کا ڈیڈ لائن کا اعلان
حوزہ/ عراق میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی رابطہ کمیٹی نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں ملک سے امریکہ کے فوجی انخلاء کیلئے ڈیڈ لائن کا اعلان کیا گیا ہے اور اسے خبردار کیا ہے کہ اس کے بعد اسے مسلح کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
آہت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان
عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں کے لیے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان کے زائرین کے لئے بھی کوشش جاری ہے
حوزہ/ مرجع عالیقدر نے فرمایا کہ یہ دفتر تمام شیعوں کا ہے اور ان کی ہر ممکنہ خدمت ہمارے لئے شرف ہے حتی المقدور مومنین کی خدمت اپنے لئے شرف سمجھتے ہوئے ان شاء اللہ کرتے رہینگے، ہندوستان سے عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں پر مومنین کے نہ آپانے کے پس منظر میں انہوں نے فرمایا کہ ہم حتی المقدور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ دیگر ممالک کی طرح ہندوستان سے بھی زائرین با آسانی زیارت کو آسکیں ۔
-
الفتح الائنس کا عراقی سیاسی اور عسکری رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی صورت میں امریکہ کو انتباہ
حوزہ/ محمد بلداوی نے سابق عراقی وزیراعظم کے گھر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو عراقی کسی بھی سیاسی اور عسکری رہنما کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا ہے۔
-
عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، الفتح الائنس عراق
حوزہ/ عراقی الفتح الائنس کے رکن جواد الساعدی نے کہا کہ عراق سے امریکی قابضین کا انخلاء الفتح الائنس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
-
عراقی خفیہ ایجنسی کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن، بغدادی کا ڈپٹی پکڑا گیا
حوزہ/ عراق کے عبوری وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کا ڈپٹی اور داعش کے مالی امور کا انچارج سمیع جاسم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔