عراق
-
عراق کے وزیر خارجہ کی جانب سے شہید فخری کے قتل کی شدید مذمت
حوزہ/ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت پر اپنے ایرانی ہم منصب کو تعزیت پیش کی ہے۔
-
امریکہ عراق میں داعش کو مضبوط کررہا ہے، عراقی ماہر
حوزہ/ ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے زور دے کر کہا کہ داعش کے عناصر عراق کے اندر غیر ملکی افواج سے اسلحہ وصول کرتے ہیں۔
-
عراق کی جامع پیشرفت علمی پیشرفت پر منحصر ہے، آیت اللہ مدرسی
حوزہ/ ممتاز عراقی عالم دین آیت اللہ مدرسی نے عراق کو در پیش ان خاص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی علمی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے مخالف ہیں، کریم علیوی عراقی پارلیمنٹ ممبر
حوزہ/ کریم علیوی نے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپنی پارٹی الفتح الائنس کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراق سے تمام غیر ملکی فوجیوں کو جانا ہوگا۔
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھیں گے، عراقی صدر برہم صالح
حوزہ/ برہم صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ ملکی خود مختاری کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا تھا، الفتح الائنس عراق
حوزہ/ محمد کریم نے کہا کہ عراقی ایوان نمائندگان کے امریکی اور غیر ملکی افواج کو ملک سے بے دخل کرنے کے فیصلے کا تعلق صرف ایک فرقے اور قبیلے سے نہیں ہے۔
-
آئی سی آر سی کے وفد اور حشد الشعبی عراق کےنمائندوں کی ملاقات:
آیت اللہ سیستانی کی سفارشات معاشرے کے تمام طبقات کے لئے امن کا ایک میثاق
حوزہ / مریم لیا میلر نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کا داعشی دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے دوران فتویٰ عراقی عوام کے تمام طبقات کے لئے امن و سلامتی کا ایک ذریعہ بنا ہے۔
-
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی خدمت میں جمہوریہ ہندوستان کے عراق میں سفیر
حوزہ/ دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا اور ہندوستان سے عراق آنے والے زائرین کی مشکلات کے ازالے پر بھی بات ہوئی جس پرمہمان سفیر نے اپنی جانب سے ہندوستانی شہریوں کی ہرممکنہ خدمت کی یقین دہانی کرائی۔
-
سید عمار حکیم و حیدر العبادی کی عراق میں بہت جلد انتخابات کرانے کی تاکید
حوزہ / عراقی الاتحاد الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم اور عراقی النصر اتحاد کے سربراہ حیدر العبادی نے اصلاحات اور تبدیلی کیلئے بہت جلد انتخابات کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔
-
اسلام اور مسلمان داخلی اور خارجی دونوں چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں، حجۃ الاسلام شيخ علی نجفی
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اور پوری امت مسلمہ کو چاہئےکہ حقیقی طور پر اپنے سلوک، اپنے اخلاق اپنے رویے سے حقیقی اسلام محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کریں اسلئے کہ ہمارے نبی ؐ نےاسلام کو اپنےسلوک اپنے اخلاق اپنے اعمال سےتقریبا چالیس سال تک پیش کیا۔
-
عراق میں کچھ سیاسی طاقتیں غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کی خواہش مند، آیت اللہ سید محمد تقی
حوزہ/ عراقی معروف عالم دین آیت اللہ مدرسی نے عراقی علماء اور امت اسلامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کے بجائے امت اسلامی میں موجود طاقت کے عناصر پر اعتماد کریں۔
-
عراق، قومی قرآنی مقابلہ آستانہ حسینی کے قرآء کی نمایاں کارکردگی
حوزه/ نویں قومی «السفیر» قرآنی مقابلوں میں آستانہ حسینی کے قرآء نے نمایاں پوزیشن اپنے نام کرلی۔
-
کربلا،حرم مقدس حسینی کی جانب سے مقام علی اکبر و علی اصغر (ع) کی تعمیر نو
حوزہ/ حرم مقدس حسینی کی جانب سے کربلاء مقدسہ میں خصوصی منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ۔
-
امریکہ، عراق چین معاہدوں کا مخالف ہے، عراقی تجزیہ کار
حوزہ/ سعد محمد الکعبی نے کہا کہ مصری فریق کے ساتھ مصطفی کاظمی کے معاہدے اور چین کے ساتھ معاہدوں کو نظرانداز کرنے کے پیچھے امریکی دباؤ اور مفادات ہیں۔
-
عراقی پارلیمنٹ:
بائیڈن کے انتخاب سے،امریکی افواج کے عراق سے انخلاء کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،رعد حسین رکن پارلیمنٹ
حوزہ / رعد حسین نے کہا کہ جو بائیڈن کا انتخاب امریکی فوجوں کے انخلاء سے متعلق عراقی ایوان نمائندگان کی قرارداد کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرتا ہے۔
-
عراق کے صوبۂ صلاح الدین میں دھماکہ،الحشدالشعبی کے 7 اراکین زخمی
حوزہ/ عراق کے صوبۂ صلاح الدین کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم دو عراقی ہلاک اور الحشد الشعبی کے سات اراکین زخمی ہوگئے ہیں۔
-
عراقی جوان نے کورنٹائین میں قرآن حفظ کرلیا
حوزہ/ عراقی جوان نے قرنطینہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف چھ مہینے میں قرآن حفظ کرلیا ہے۔
-
امریکی انتخابات نے مغربی جمہوریت کا جھوٹا چہرہ بے نقاب کردیا،امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا کہ امریکی انتخابات سے مغربی جمہوریت کا اصل چہرہ سامنے آگیا اور یہ امریکہ کی نابودی سے قبل کا آخری انتخابات ہو سکتے ہیں۔
-
عراقی عوام کا امریکی فوجوں کے انخلاء کے لئے مظاہرہ
حوزہ/ بغداد کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی مذمت اور امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کیلئے درجنوں عراقیوں نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔
-
ایران ہو یا پاکستان مرحوم قاضی نیاز نقوی طلاب کرام کی تربیت اور رہنمائی میں کوشاں رہتے تھے، نمائندہ ولی فقیہ عراق
عراق میں موجود نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید مجتبی حسینی نے ایک بیان نامے کے ذریعے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اور دیگر لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
-
حوزہ ہائے علمیہ کو امت کی قیادت کے فرائض سرانجام دینا چاہیے، آیت اللہ مدرسی
حوزہ / آیت اللہ مدرسی نے مختلف معاشرتی کاموں میں کوشش ، معیشت اور زراعت کی طرف توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے عراقی دینی علماء سے عراق کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے کا مطالبہ کیا۔
-
امریکہ، دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نوری المالکی
حوزہ / الاتحاد الائنس عراق کے سربراہ ، نوری المالکی نے کہا کہ امریکہ، عراق کا خیر خواہ جب تک ہے کہ عراق امریکہ سے وابستہ رہے اور عراق میں کوئی مستقل حکومت قائم نہ ہو ۔
-
عراق کے آئندہ انتخابات فیصلہ کن ہوں گے،سید عمار حکیم
حوزہ/ الاتحاد الائنس عراق کے سربراہ نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی طاقتوں سے قومی و ملی منشور پر دستخط کرنے اور انتخابات کے دوران ذمہ داریاں بانٹنے کا مطالبہ کیا۔
-
پیغمبرِ اِسلام (ص) کی توہین مسلمانوں کی کمزوری کی وجہ سے کی جاتی ہے، آیت اللہ مدرسی
حوزہ/ عراقی ممتاز عالم دین آیت اللہ مدرسی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں کی جانے والی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے عہدیداروں کی جانب سے رسول اللہ (ص) کی شان میں بار بار کی جانے والی کسی بھی قسم کی توہین اور گستاخی قابل قبول نہیں ہے۔
-
عراق تیل پائپ لائن میں خوفناک دھماکہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی
حوزہ/جنوبی عراق کے صوبہ المثنی میں ایک گیس پائپ لائن میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے۔
-
عراق میں الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
حوزہ/ عراق کے صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ایک اہم کمانڈرکو ہلاک کردیا ہے۔
-
فرانس میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت پر بغداد میں شدید احتجاج
حوزہ/ عراقی مظاہرین نے کل بغداد کے قھرمانہ اسکوائر میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے صدر میکرون کے اہانت آمیز بیان کی مذمت کی اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے، جن کے ہاتھوں میں عراق اور الحشد الشعبی کے پرچم تھے، فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔
-
حضرت امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت پر سامرا میں سکیورٹی ہائی الرٹ
حوزہ/عراق کے شہر سامرا کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر سامرا میں سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔
-
عراق اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں، عراقی وزیر خارجہ
حوزہ/ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے نہ عراق پر دباؤ ہے اور نہ ہی عراق کو اس کی تجویز دی گئی ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے نے بغداد کو داعش سے بچایا، جنرل سکریٹری عراقی فورسز
حوزہ / عراقی فورسز کے سکریٹری جنرل ، جبار یاور نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے نے بغداد کو داعش کے متوقع خطرے سے بچایا۔