ایم ڈبلیو ایم پاکستان
-
غزہ جنگ نے غاصب اسرائیل کے ناپاک چہرے سے نقاب نوچ لیا، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین گلگت بلتستان کی طرف سے آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت لاہور میں آزادی فلسطین ریلی کا انعقاد:
غزہ کے شہداء نے بھیڑیے اور خونخوار درندوں کی پوری دنیا کو شناخت کرادی، مقررین
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے تحت لاہور میں آزادی فلسطین ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔
-
الیکشن سے قبل؛ ملک میں امریکی و برطانوی سفارت کاروں کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آئندہ انتخابات میں عوام امریکہ نواز تمام سیاسی پارٹیوں کو مسترد کریں گے، کہا کہ الیکشن سے قبل؛ ملک میں امریکی و برطانوی سفارت کاروں کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔
-
غاصب اسرائیل کے غیر انسانی مظالم پر خاموش مسلم حکمران اس جرم میں برابر کے شریک ہیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے غیر انسانی مظالم پر خاموش مسلم حکمران اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
-
او آئی سی گونگے اور بہرے کردار کے بجائے غاصب اسرائیل و امریکہ کی درندگی روکے، سید ناصر عباس شیرازی
حوزہ/ آزادئ فلسطین مارچ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ سکھ چین پارک ایمبیسی روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں بارہ ہزار معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کراچی پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس بعنوان مسئلہ فلسطین، مسلم حکمران اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کا شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں انعقاد ہوا۔
-
اسرائیلی مظالم نے ساری دنیا میں اسرائیل کو رسوا کر دیا ہے، علامہ شفقت شیرازی
حوزہ/ قم المقدسہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبۂ امور خارجہ اور مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے قائدِ انصار الله يمن سيد عبدالملك حوثی کے یمن میں شیعہ جعفریہ کے امور و روابط کے نمائندے علامہ سید یحییٰ طالب الشريف کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی ہے۔
-
وحدت المسلمین پاکستان کے شعبۂ تنظیم سازی کی کے زیر اہتمام؛
کتاب رہنمائے مسئولین کے عنوان سے ملک گیر اسٹڈی سرکل کا انعقاد
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبۂ تنظیم سازی کے زیر اہتمام کتاب رہنمائے مسئولین کے مطالعے اور اسٹڈی سرکل کے اعلان پر ملک بھر کے مختلف مقامات پر اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا گیا۔
-
غزہ میں گھروں، ہسپتالوں اور عوامی مراکز کو نشانہ بنانا، اسرائیلی بوکھلاہٹ کی علامت ہے، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ حجت الاسلام شیرازی نے فلسطینی عوام پر انسانیت کش غاصب صہیونی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی 15مقامات پر یکجہتی فلسطین ریلیوں کا انعقاد:
اسرائیل عالمی دہشتگرد اور ایک غاصب ریاست ہے: حجت الاسلام باقر زیدی
حوزه/مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر پاکستان بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔
-
تمام اہل اسلام مظلوم فلسطینیوں کی مالی، سیاسی اور اخلاقی مدد کریں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین کے تحت پاکستان بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔
-
مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، وقت کے یزیدوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ہے، علامہ غضنفر نقوی
حوزه/ فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اظہارِ یکجہتی فلسطین وقت کے یزیدوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ہے مسئلہ فلسطین کو ہم نہ چھپنے دیں گے نہ مٹنے دیں گے جیسے 14سو سال قبل واقعۂ کربلا کو وقت کے یزیدوں نے لاکھ چھپانے کی کوشش کی مگر ہم نے زندہ رکھا ہے۔ حزب اللّٰہ اہل تشیع اور حماس اہل سنت دونوں مل کر قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
-
جیکب آباد بلوچستان میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی:
پاکستان کی غیرت مند عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر جیکب آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر برادر نذیر حسین جعفری، ضلع صدر اصغریہ آرگنائزیشن برادر اویس جکھرانی، آئی ایس او کے یونٹ صدر اور مولانا منور حسین سولنگی نے کی۔
-
ایم ڈبلیو ایم کراچی کا شہید پولیس کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں شہید پولیس انسپیکٹر عامر علی کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جھل مگسی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
غاصب اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں؛ فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، انجینئر سخاوت علی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر وممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ اسرائیل کل بھی ایک ناجائز ریاست تھی اور وہ آج بھی ناجائز ہے، پوری دنیا کے غاصب اسرائیل کے حامی ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے تحت میلاد صادقین ع کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی کا اہتمام
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سالانہ میلاد صادقینؑ ریلی بمناسبت ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے مسجد الحسین سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی۔
-
ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسمگلنگ کو روک کر تجارت کو فروغ دیا جائے، علامہ راجہ ناصر جعفری
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں کیئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ہمسایہ ممالک سے غیر قانونی طور پر ہونے والی اسمگلنگ کو روکا جائے۔
-
انسانیت کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ اور حل، تعلیمات محمد و آل محمد(ص) میں موجود ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیرمین نے ایک پیغام میں، میلاد صادقین علیہم السّلام کی مناسبت سے محبان اہلِ بیت ع کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا ہے۔
-
مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے خارجہ امور کے سیکریٹری کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت
حوزہ/ مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ سید شفقت شیرازی نے عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے دوران پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزه/سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی آٹھویں برسی کے انتظامات کے سلسلے میں وارثانِ شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
-
پاکستانی قوم ہرگز غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرے گی، علامہ شفقت شیرازی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ نے لبنانی ٹی وی چینل المنار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بدترین سیاسی و معاشی حالات کی بنیادی وجہ امریکی مداخلت و نفوذ ہے اور پاکستانی قوم ہرگز غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرے گی۔
-
علامہ مقصود ڈومکی اور سید ظفر عباس کا بلوچستان پاکستان کے اوستہ محمد علاقے کا دورۂ
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع اوستہ محمد بلوچستان کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔
-
زائرین کی مشکلات کے فوری حل کیلئے علامہ شفقت شیرازی کا عراقی حکام سے رابطہ
حوزه/ چذابہ بارڈر عراق پر زائرین کرام کے مسائل حل کرنے کیلئے سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراقی اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے تاہم عراقی حکام کی طرف سے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
-
ڈاکٹر شفقت شیرازی کی مجلسِ اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو؛ زائرین کی مشکلات کے فوری تدارک پر اظہارِ تشکر
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبۂ امور خارجہ کے نے پاکستان کے زائرین کرام کے مسائل کے فوری تدارک پر عراقی حکام اور بالخصوص مجلسِ اعلیٰ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی کا بذریعہ ٹیلی فون اظہارِ تشکّر کیا ہے۔
-
لبنان؛ علامہ شفقت شیرازی کی شیخ صادق نابلسی سے ملاقات/ اہم امور پر تبادلہ خیال
حوزه/سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ و سیکرٹری خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان کے شہر صیدا میں علامہ شیخ صادق نابلسی فرزند مرحوم آیت اللہ شیخ عفیف نابلسی سے ملاقات کی ہے۔
-
یوم اربعین کو نشر و اشاعت کا ذریعہ بناتے ہوئے قوم کو یکم ربیع الاول کے احتجاج کے لیے تیار رکھیں، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علماء، ذاکرین اور واعظین اپنے خطبات میں ترمیمی بل اور اس کے بدنیتی پر مبنی نکات سے قوم کو آگاہ کریں۔
-
ہمارے دل سانحہ جڑانوالہ پر رنجیدہ اور شرمندہ ہیں، مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے پے در پے پر تشدد واقعات رونما ہونے کے باوجود فرقہ وارانہ متنازعہ بل کا منظور کرنا تعجب کی بات ہے، ایسے مبہم قوانین انتہاء پسند جنونیوں کو معصوم افراد کی جان و مال سے کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبۂ اصفہان ایران کے تحت شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد:
ملت تشیع متحد ہے، دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ اصفہان ایران کے تحت شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ ملت تشیع متحد ہے، دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔