لبنان
-
سربراہ تحریک اصلاح و وحدت لبنان:
رمضان المبارک، دنیائے اسلام کے مابین رواداری اور مصالحت کا مہینہ
حوزہ/شیخ ماہر عبد الرزاق نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے ، اس مقدس مہینے میں بخشش،صدقہ دینے اور غریب و نادار لوگوں کی خدمت اور مدد کرنے کی دعوت دی ہے۔
-
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل:
تقریب مذاہب؛ تفرقہ و تکفیریت اور دہشت گردی کا مؤثر جواب ہے، شیخ نعیم قاسم
حوزہ/ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تقریب مذاہب اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی کی کوشش،تفرقہ انگیزی کو ہوا دینے والے مبلغین، تکفیریت اور ثقافتی و سیاسی دہشتگردوں کیلئے ایک فیصلہ کن اور مؤثر رد عمل ہے۔
-
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ جہاد اور مزاحمت، لبنانی سنی عالم دین
حوزہ/ شیخ احمد قطان نے فلسطین کو ہر حال میں قبلہ اول منانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ مسجد الاقصی سے دستبردار ہونے والا مسجد الحرام اور کعبۃ اللہ سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔
-
لبنان کو درپیش مشکلات کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے، سید حسن نصراللہ
حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم الجریح (یوم جانباز) کے موقع پر لبنان میں علاقائی اور اندرونی صورتحال نیز کابینہ کی تشکیل میں پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں گفتگو کی۔
-
مرحوم شیخ الزین، انقلاب اسلامی کی حمایت کو واجب سمجھتے تھے، شیخ نعیم قاسم
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک پیغام میں مسلم علماء کونسل لبنان اور شیخ احمد الزین کے اہل خانہ سے، مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ احمد الزین اسلامی عمل کے میدان میں نمایاں تھے اور انہوں نے لبنان میں مسلم علماء کونسل کے قیام اور اس کی صدارت کے دوران اپنے قول، مؤقف، طرز عمل اور شراکت سے شیعوں اور سنیوں کے درمیان اسلامی اتحاد کو مضبوط کیا۔
-
جمعیت وفاق اسلامی بحرین:
شیخ الزین وحدت و تقریب مذاہب اسلامی کے علمبردار تھے
حوزہ/ جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے مسلم علماء کونسل لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
-
شیخ الزین وحدت اسلامی کے علمبردار اور مقاومت و مزاحمت اسلامی کے حامی و مددگار تھے، تحریک امت لبنان
حوزہ/ تحریک امت لبنان نے ایک بیان میں سربراہ مسلم علماء کونسل لبنان شیخ احمد الزین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
لبنانی سیاسی کارکن کا انتقال:
انیس نقاش، ایک حقیقی انقلابی اور تجربہ کار مجاہد تھے، شیخ بلال شعبان لبنان
حوزہ/ تحریک وحدت اسلامی لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ بلال شعبان نے لبنانی سیاسی کارکن انیس نقاش کی رحلت کو ایک بہت بڑا فقدان قرار دیا ہے۔
-
لبنانی سیاسی رہنما کا انتقال:
مرحوم انیس نقاش، انقلابی جد و جہد کی ایک مثال تھے، مفتی جعفری لبنان
حوزہ/ شیخ احمد قبلان نے انیس نقاش کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقاش ایک عظیم عربی مجاہد ،مزاحمت و مقاومت کی صف اول میں موجود رہنے والے اور اپنی دانشمندی کے ساتھ ایک آزاد نمونہ تھے۔
-
اسلامی اتحاد الائنس لبنان:
انقلاب اسلامی نے مستضعفین جہاں کو ایک نئی حکمت عملی دی
حوزہ/ لبنانی اسلامی اتحاد الائنس نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
-
انقلاب اسلامی ایران نے استکبار جہاں کے ساتھ محاذ آرائی کو ترجیح دی/ لبنانی سنی عالم دین شیخ ماہر حمود کا بیان
حوزہ/ مزاحمتی علماء کونسل لبنان نے شہر صیدا میں، انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا۔
-
انقلاب اسلامی کے اثرات عالم اسلام میں پھیل چکے ہیں، لبنانی رکن پارلیمنٹ
حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے لبنانی پارلیمنٹ کے ممبر حسین الحاج حسن کی موجودگی میں شہر بعلبک میں انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا۔
-
سردار سلیمانی اور دیگر تمام شہداء کے خون کا بدلہ، امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلامی اتحاد الائنس لبنان
حوزہ/ لبنان اسلامی اتحاد الائنس نے ایک بیان میں کہا کہ عظیم کمانڈر سردار قاسم سلیمانی کی شہادت نے خطے کے مستقبل کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے، یقیناً یہ شہادت استکبار جہاں کو آگ کی مانند جلا رہی ہے۔
-
امریکہ،امام خامنہ ای کے وعدوں سے مسلسل خوفزدہ ہے، جمعیت علمائے لبنان
حوزہ/جمعیت علمائے لبنان نے کہا کہ مقاومت و مزاحمت کے کمانڈروں کی شہادت تاریخ کا ایک اہم ورق ہے اور مزاحمتی محور، امریکی اور صہیونی شیطانی محور کے ساتھ ایک تاریخی محاذ آرائی میں داخل ہوگیا ہے۔
-
شہداۓ راہ مقاومت کی پہلی برسی:
امریکہ کبھی بھی جنرل قاسم سلیمانی کے تصور کو ختم نہیں کرسکتا، ڈاکٹر حسام مطر لبنان
حوزہ / لبنانی بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ، ڈاکٹر حسام مطر نے کہا کہ امریکہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے میں تو کامیاب ہوا ، لیکن وہ کبھی بھی قاسم سلیمانی کے تصور کو ختم نہیں کرسکتا۔
-
لبنان اسلامی اتحاد الائنس:
شام اور عراق کی جنگوں سے زیادہ اسرائیل کو ختم کرنا اور اسے شکست دینا آسان ہے
حوزہ/ شیخ بلال شعبان نے دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو شہداء کے خون سے غداری اور فلسطینی قوم کے لئے ایک فریب کارانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دشمن سے دوستی کرنا قومی اور اسلامی ذمہ داری سے فرار ہے۔
-
لبنان، مشیل عون اور حریری کے درمیان نئی حکومت بنانے کے بارے میں اتفاق نہیں
حوزہ / لبنانی صدر کے دفتر نے اعلان کیا کہ لبنانی صدر اور نگراں وزیر اعظم کے مابین ہونے والی ملاقات میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے اور مزید مشاورت کے سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ قرار پایا ہے۔
-
القدس امت اسلامیہ کے تمام طبقات کا ایک اہم مقام ہے، شیخ بلال سعید لبنان
حوزہ / شیخ بلال شعبان نے پوری امت کے دفاع میں ملت فلسطین کو مقدم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ القدس امت کے تمام طبقات کا ایک اہم حصہ ہے۔
-
اسلامی ایکشن فرنٹ لبنان کی مراکش اور اسرائیل تعلقات کی مذمت
حوزہ/ لبنانی اسلامی ایکشن فرنٹ نے مراکش اور قابض صہیونی حکومت کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کی شدید مذمت کی ہے۔
-
مراکش کی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کریں، جمعیت مسلم علماء لبنان
حوزہ / لبنان ،جمعیت مسلم علماء نے ایک بیان میں مراکش کے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک کی صف میں شامل ہونے کی مذمت کی ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب کی دانشمندی ملت ایران کے اتحاد وحدت اور ترقی کا باعث، شیخ علی یاسین
حوزہ/ شیخ علی یٰسین نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے دانشمندانہ اقدامات ملت ایران کے اتحاد و وحدت کے تحفظ اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ترقی کا سبب بنا ہے۔
-
شہداء سے وفاداری کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان کی راہ پر گامزن رہیں، سید حسن نصراللہ کے مشیر
حوزہ/ سید حسین الموسوی نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے ذلت اور رسوائی کی علامت قرار دیا۔
-
ہمیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بجائے مزاحمت و مقاومت کا سہارا لینا چاہیے، لبنانی سنی عالم دین
حوزہ/ شیخ حسام العیلانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کچھ عرب ممالک کی جلد بازی ہمیں ذلت و خواری اور ہتھیار ڈالنے کے خلاف مزاحمت و مقاومت کے آپشن پر منحصر کرتی ہے۔
-
اسرائیل، لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے ایران اور عراق کو دھمکی دینا چاہتا ہے، لبنانی سیاسی تجزیہ کار
حوزہ / وفیق ابراہیم نے کہا کہ لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی مسلسل پرواز عراق سمیت خطے بھر کے مختلف علاقوں کے لئے واضح دھمکی ہے۔
-
صہیونی حکومت، مسلمان خطوں سے سائنسی اور ٹکنیکی صلاحیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے، امام جمعہ بیروت
حوزہ/ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عربی یا اسلامی ملک کے سائنسدانوں کا قتل ہم سب کے لئے نقصان دہ ہے۔
-
شہید فخری زادہ کا قتل علم اور انسانیت کے خلاف جرم، سربراہ علمائے صور لبنان
حوزہ/ حجت الاسلام شیخ علی یاسین نے شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، علم اور ترقی کے خلاف ناقابل برداشت جرم قرار دیا۔
-
لبنانی وزیر خارجہ کی شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت، وزارت خارجہ لبنان
حوزہ/ لبنانی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے مل کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
جامعہ المصطفی العالمیہ کے وفد کی لبنان میں تحریک امت سے ملاقات/ تکفیری دہشت گرد امریکی اور صہیونی آلہ کار
حوزہ/ جامعہ المصطفیٰ اور تحریک امت کے وفد نے کہا کہ امریکہ نے پابندیوں اور معاشی محاصروں کا سہارا کیا ہے اور اس محاصرے میں ایران سب سے زیادہ امریکی جنایت کا شکار ہوا ہے۔
-
جامعہ المصطفی لبنان میں تھیسس بعنوان "امام خامنہ ای کی نگاہ میں قرآن کریم کی تفسیری روش " کا جائزہ
حوزہ/ لبنان حوزہ علمیہ رسول اکرم (ص) میں ایک تھیسس بعنوان "امام خامنہ ای کی نگاہ میں قرآن کریم کی تفسیری روش " کا جائزہ اور اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیاب دفاع کیا گیا۔
-
امریکہ کا آخری حربہ عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا ہے، مسلم علماء کونسل لبنان
حوزہ/ مسلم علماء کونسل کاکہنا ہے کہ مزاحمت و مقاومت کا محور ایک فتح سے دوسری فتح تک منتقل ہوتا ہے اور یہ وہ کارنامے حاصل کر رہا ہے جو شہداء کے خون، زخمیوں اور اسیروں کی مشقتوں کے بغیر حاصل نہیں ہوتا۔