شہید
-
عراقی دارالحکومت کے قریب دھماکہ، 29 افراد شہید متعدد زخمی
حوزہ/ عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں کم از کم 29 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے۔
-
صیہونیوں کے ہاتھوں جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید
حوزہ/ صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا ،اس حملے میں شہید ہونے والوں میں شمالی غزہ کی قدس فورس بریگیڈ کے ایک کمانڈر بھی تھے۔
-
آل سعود کے ہاتھوں،قطیف میں شیعہ مسجد شہید
حوزہ/ مشرقی سعودی عرب میں بلڈوزرز نے شہر قطیف کے آس پاس راتوں رات ایک مسجد کو تباہ کردیا۔
-
مذہبی جماعت کا انداز اور رویہ اسلامی ہونا چاہئے، علامہ افتخار حسین نقوی
حوزہ/ جس طرح تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے اس معاملے پر احتجاج کیا گیا اور جلوس نکالے گئے، کچھ نہتے افراد قتل ہوئے اور شہید ہوئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے، نہ انسانی اور نہ حضور (ص) کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے۔
-
آیت اللہ سید محمد باقر الصدرؒ گزشتہ صدی کے عظیم اسلامی رہنما
حوزہ/ ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے خون مقدس کی طرح شہید باقر الصدر اور شہیدہ آمنہ کا خون بھی اسلام کی نشو نما اور زندگی کا باعث بنا۔خواہ ایران میں آنے والا اسلامی انقلاب ہو یا لبنان میں ہونے والی حزب اللہ کی مقاومت ہو،یا ارض فلسطین میں چلنے والی تحریک اسلامی حماس کی جد وجہد ہو اور یا پھر عراق میں اسلامی نشاۃ ثانیہ،یہ سب شہیدوں کے خون کی برکت ہے۔
-
سوز خوانی کے عظیم استاد سبط جعفر زیدی شہید
حوزہ/ شہید استاد سبط جعفری زیدی کی کاوشوں سے کراچی بھر میں ایک سو سے زائد سوز خواں اپنی خدمات بغیر معاوضہ کے انجام دے رہے ہیں اور اُن کے ہی شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی ذکرِ شاہ زماں جاری ہے، سوز خوانی کی مجالس میں مصائب اہل بیت کا ذکر کرتے ہیں۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26 ویں برسی:
شہید سید محمد علی نقویؒ کی علمائے کرام سے عقیدت و وابستگی و محبت اپنی مثال آپ تھی، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی صرف جسمانی ڈاکٹر نہیں تھے بلکہ درحقیقت روحانی ڈاکٹر بھی تھے بلکہ ایک بہترین مربی تھے۔ اتنا عرصہ گذرنے کے بعد بھی یہی محسوس ہوتا ہے کہ شہید ابھی ابھی ہم سے ظاہری حوالے سے جدا ہوئے ہیں لیکن انکے افکار اور نظریات اور تخیلات ہمارے قلوب و اذہان کو منور کررہی ہیں۔
-
شہید ڈاکٹر علی رضا خواجہ وہ انسان تھے جنہوں نے اپنا مکمل وجود خدا کے حوالے کردیا تھا، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
حوزہ/ یقیناً شہادت ایک ایسی موت ہے جو پاکیزہ انسانوں کو عطا ہوتی ہے۔ ہم شہید کی پاکیزگی اور پاکیزہ زندگی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ان کو خود شہادت نے اپنایا۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
پاکستانی شیعہ شہادت سے ہرگز نہیں گھبراتے ہم کربلا کے ماننے والے ہیں اور شہادت ہماری میراث ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام اثنا عشری ایک آواز بن کر دشمن وقت کو جواب دیں تو دشمن کو اپنی جان بچانے کی فکر لاحق ہوگی۔ پاکستانی شیعہ شہادت سے ہرگز نہیں گھبراتے بلکہ اس کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔
-
شہداء فتح و ظفر کی یاد میں کانفرنس:
ہمارے شہیدوں نے اپنی قربانیوں کے ذریعہ اسلامی معاشرے میں دین و وطن کی محبت، اور انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام کیا ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شہداء فتح و ظفر کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دونوں شہیدوں اور انکے ہمرکاب شہداء نےاپنے جہاد، اپنےمواقف اوراپنی قربانیوں کے ذریعہ اسلامی معاشرے میں دین و وطن کی محبت، کرامت و عزت اور انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام کیا ہے۔
-
مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکریٹری جنرل:
بغداد میں دہشتگردی کا تازہ واقعہ، کوئٹہ میں مظلومانہ کاروائی کا تسلسل ہے، علامہ محمد عادل مہدوی
حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دونوں طرح کے واقعات کرانے والے پاکستان اور عراق کو دوبارہ نا امن کرنا چاہتے ہیں، چونکہ ان اسلام دشمنوں کا مفاد مسلمان ملکوں میں ناامنی و عدم استحکام ہے۔
-
سربراہ مدرسہ مدینہ العلم یورپ:
ہم مظلوم عراقی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بغداد سانحہ انتہائی افسوس ناک، علامہ مرید حسین نقوی
حوزہ/ پیغمبر اسلام(ص) نے سب سے پہلے انسانیت سکھائی جو اسلام کی ترقی کا سبب بنی لیکن آج دیکھیں اسلام دشمن قوتیں انسانیت کا بے دردی سے خون بہا رہی ہیں، عراق میں تکفیری دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہےاور انکا مقصد عراق کو نا امن بنانا ہے۔
-
جامعہ علمیہ کراچی کے وائس پرنسپل:
دشمن اسلام بھول رہا ہے عراق میں مرجعیت کی طاقت موجود ہے، علامہ سید محمد تقی نقوی
حوزہ/ جامعہ علمیہ کراچی کے وائس پرنسپل نے کہا کہ بغداد میں دلخراش سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے،دشمن بھول رہا ہے عراق میں مرجعیت کی طاقت موجود ہے جس نے ہمیشہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور ان شاءاللہ اب بھی ناکام بنائیں گے۔
-
شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں، حجۃ الاسلام علی محمد جوادی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی محمد جوادی نے کہا کہ گلگت کے اس پرآشوب دور میں جہاں اہل تشیع مظلومیت کا شکار تھے، مستضعفین تھے، پسے ہوئے تھے۔
-
اسرائیلی 1948ء سے اب تک ایک لاکھ فلسطینیوں کو شہید کرچکے ہیں، فلسطین انفارمیش سینٹر کی رپورٹ
حوزہ/ فلسطین میں یوم شہداء کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں فلسطین انفارمیش سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے بعد سے اب تک صہیونیوں کے ہاتھوں ایک لاکھ فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
-
بچوں سمیت بے گناہ کان کنوں کی شہادت ہولناک اور مجرمانہ اقدام، پاکستان میں ایرانی سفیر
حوزہ/ پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے 11 معصوم مسلمانوں کو شہید کیا، ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔
-
حضرت آیت اللہ شیخ باقر نمر، اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہوئے شہید ہوئے، حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی
حوزہ/ شہید آيۃ اللہ باقر نمر پوری زندگی انبیاء الہی ائمہ معصومین علیهم السلام کے نقش قدم پر ثابت قدمی کے ساتھ چلتے رہے اور اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
-
شہید قاسم سلیمانی کسی ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک مشن اور تحریک کا نام ہے، صدر وحدت کونسل ہنگو
حوزہ/ علامہ سید عبدالحسین نے ایک بیان میں کہا کہ قاسم سلیمانی نے داعش کو شکست دیکر انسانیت کا دفاع کیا ہے، ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، وہ ایک غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے۔
-
سردار قاسم سلیمانی نے امریکہ و اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ جامع مسجد امام حسن مجتبی جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں۔
-
امام جمعہ سینو خپلو بلتستان پاکستان:
شہید فخری زادہ اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے، حجۃ الاسلام شیخ غلام نبی کریمی
حوزہ/ شہید سلیمانی اور فخری زادہ رہبر معظم کا دست راست اور اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے۔ اس مجاہد کو شہید کرنے کے ایک سال بعد ایک ایٹمی سائنسدان آقای محسن فخری زادہ کو بھی شہید کر دیا۔دشمنان اسلام خصوصا امریکہ و اسرائیل ہمارے بڑی شخصیات کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں۔
-
صہیونی درندوں نے درجنوں فلسطینی مزدوروں پر بس چڑھا دی، 1شہید متعدد زخمی
حوزہ/ فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ مغربی پٹی میں ایک اسرائیلی بس نے متعدد فلسطینی مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
-
شہید فخری زادہ کے قاتل دہشت گردی کے بانی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نقوی
حوزہ/ اسرائیل،امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔یہ شیطانی اتحاد اپنی سالمیت و بقا کی جنگ دوسروں کے کندھے پر سوار ہو کر لڑنا چاہتا ہے۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر:
محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دشمنوں کو منہ ٹور جواب دیں گے، محمد باقر قالیباف
حوزہ/ ایرانی عوام محسن فخری زادہ شہید کی قتل میں ملوث دشمنوں کو مناسب اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔
-
شہید فخری زادہ کی شہادت کا سخت بدلہ لیا جائے گا، چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ نے پوری زندگی بھر ملک کی بہت زیادہ خدمت کی اور وہ ملک کی دفاعی توانائی کو ایک قابل قبول حد تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔
-
پاکستان میں علم پاک کو شہید کرنے والے گستاخوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج
حوزہ/ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں علم پاک کیساتھ کی جانے والی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، ملتان اتظامیہ کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں، علم پاک کی گستاخی کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔
-
افغانستان، کابل میں شیعہ تعلیمی مرکز پر داعش کا خودکش حملہ، ۱۰۱ طالبعلم شہید اور زخمی
حوزہ/ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں تاحال ۱۰۱ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
-
یمن میں سعودی اتحاد کے حملے میں 5خواتین شہید اور زخمی
حوزہ/ مغربی یمن میں سعودی اتحادی فوجیوں کے توپ خانہ حملے میں دو یمنی خواتین شہیداور تین دیگر زخمی ہوگئیں۔
-
پاراچنار کے چار مومنین کو شہید کر کہ ظالموں نے ایک بار پھر اپنی بزدلی اور اموی خباثت کا ثبوت دیا ہے،مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ظالموں نے ایک بار پھر اپنی بزدلی اور اموی خباثت کا ثبوت دیا ہے اور انھوں نے چار مومنین کو شہید کر دیا ہے اور ایک مومن شدید زخمی ہے ہم شدید الفاظ میں اسکی مذمت کرتے ہیں اور ظالم کو خبردار کر دینا چاہتے ہیں یہ ملت شہید پرور اور اپنے وقت کے امام سے کئے ہوئے عہد کی پابند ہے۔
-
اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کو شہید قرار دے دیا
حوزہ/کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی اجلاس میں کونسل کے چند اراکین حاضر تھے جب کہ باقی ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔