رہبر معظم کے فتاویٰ
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:چوری کا مال خریدنا
حوزہ؍اگر چوری کا مال ہونے پر اطمینان نہ ہو تو بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کاغذ پر سجدہ
حوزہ؍وہ کاغذ جو لکڑی اور پودوں ـ روئی اور کپاس کے علاوہ ـ سے تیار شدہ ہو اس پر سجدہ صحیح ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:بے اختیار سجدہ گاہ سے سر اٹھ جانا
حوزہ؍ایک سجدہ شمار ہوگا اور کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:سجدہ سہو واجب ہونے کے مقامات
حوزہ؍1۔ نماز کے دوران غلطی سے (غیر عمدی طور پر) بات کرلینا۔2۔ ایک سجدہ بھول جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:خمس کی تاریخ کو پہلے لانا اور تبدیل کرنا
حوزہ؍اگر خمس کی تاریخ تبدیل کرنے کی نیت سے تاریخ سے پہلے خمس کو حساب لگا کر ادا کردیا ہے تو اس کے خمس کی تاریخ تبدیل ہوجائے گی اور خمس کا اگلا سال اسی تاریخ سے شروع ہوگا جس میں اس نے خمس کا حساب اور ادائیگی کی ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:واشنگ مشین سے کپڑے دھونا
حوزہ؍اگر کپڑوں سے عین نجاست کے زائل ہونے کے بعد انہیں ایک مرتبہ کر سے متصل پانی سے دھویا جائےاور اسی طرح اگر واشنگ مشین کا اندورنی حصہ اس میں کپڑے ڈالنے سے پہلے پاک ہو اور کپڑوں کو دو بار آبِ قلیل سے دھویا جائے اور معمول کے مطابق ان کا پانی نچوڑا جائے تو وہ پاک ہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:باریک اور پاؤں کے رنگ والے (skin color) جوراب پہننا
حوزہ؍اگر جوراب پاؤں کو نہ چھپائے یا یہ جوراب نامحرم کی توجہ جذب کرنے کا سبب بنے تو اس صورت میں نامحرم کے سامنے اس کا پہننا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اجازت کے بغیر شوہر یا باپ کے پیسے اٹھانا
حوزہ؍اگر وہ راضی نہ ہوں تو جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قرض کی مقدار سے زیادہ رقم کی ادائیگی یا وصول کرنا
حوزہ؍ اگر قرض کے معاہدے کے ضمن میں اضافی ادائیگی کی شرط یا طرفین نے اضافی ادائیگی پر بنا نہ رکھی ہو تو اگر قرض لینے والا اپنی رضامندی سے اضافی رقم کی ادائیگی کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:بینک ڈیپازٹ کا منافع لینا
حوزہ؍اگر بینک میں ڈیپازٹ اس طرح سے ہو کہ ڈیپازٹ کرنے والا بینک کو تمام اختیارات دے دے، حتی کہ کام کی نوعیت کا انتخاب اور منافع میں اس کے حصے کا تعین بھی وکالت کے عنوان سے بینک کے سپرد ہو تو اس ڈیپازٹ اور حلال شرعی معاملات میں لگائے گئے پیسوں سے حاصل ہونے والا منافع صحیح ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:وہ جوتے جن کا مالک نامعلوم ہو
حوزہ ؍اگر آپ جانتے ہوں کہ وہ جوتے اسی شخص کے ہیں جو آپ کے جوتے پہن کر چلا گیا ہے اور مالک کو ڈھونڈنے سے مایوس ہوچکے ہوں یا اس میں مشقت ہو تو انہیں اٹھا سکتے ہیں، اس صورت میں اگر ان کی قیمت آپ کے جوتوں سے زیادہ ہو تو اضافی پیسے فقیر کو دے دیں اور اگر نہ جانتے ہوں کہ اسی شخص کے جوتے ہیں تو آپ وہ جوتے نہیں اٹھا سکتے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:بینک کا منافع
حوزہ؍اگر سرمایے (ڈیپازٹ شدہ رقم) کو صحیح شرعی عقود (معاہدات) میں سے کسی ایک کے تحت ڈیپازٹ کرنے والے کی وکالت میں استعمال کیا جائے اور بینک کی جانب سے دی جانے والی اضافی رقم اور منافع اس سے حاصل ہونے والی کمائی میں سے ہو تو یہ سود نہیں ہے، بلکہ شرعی معاملے کا منافع ہے اور جائز ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مسجد میں تالیاں بجانا
حوزہ؍کلی طور پر جشن اور عیدوں کی تقاریب یا حوصلہ افزائی اور تائید وغیرہ کے لئے عام انداز میں بذات خود تالیاں بجانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن بہتر ہے کہ دینی محفلوں اور خاص طور پر مساجد ، امام بارگاہوں اور نماز خانوں میں منعقد ہونے والی تقاریب کی فضا کو صلوات اور تکبیر کے ذکر سے معطر کیا جائے تا کہ انسان کو اس کا ثواب ملے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:عورت کی گائیکی سننا
حوزہ؍کلی طور پر اگر عورت کی آواز غنا کی صورت میں ہو یا شہوت بڑھکنے کا سبب ہو یا کسی دوسری برائی میں پڑنے یا پھیلنے کا باعث ہو تو اسے سننا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:رقص کی ویڈیو دیکھنا
حوزہ؍رقص اور ڈانس کی ویڈیو جو کہ حرام موسیقی پر مشتمل ہوتی ہے یا شہوت بڑھکنے کا سبب بنتی ہے، کو دیکھنا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قرض لیا گیا سونا
حوزہ؍اگر آپ نے سکے قرض لیے تھے تو انہی جیسے سکے واپس کرنا ضروری ہے نہ کہ ان کی قیمت، اگرچہ ان کی قیمت تبدیل ہو چکی ہو، تاہم اگر قرض خواہ نے سونے کو بیچ کر اس کی رقم قرض دی تھی تو وہ شرط نہیں کرسکتا کہ آپ اسے ادائیگی والے دن سکے کی قیمت کے برابر رقم واپس کریں، البتہ اگر شرط کرے کہ پیسوں کی قدر میں کمی کا ازالہ کریں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:تصویر والے لباس میں نماز پڑھنا
حوزہ؍کیا ایسے لباس کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ ہے کہ جن پر کسی انسان یا حیوان کی تصویر بنی ہوئی ہو لیکن (تصویر والے کپڑے) کسی دوسرے لباس کے نیچے چھپے ہوئے ہوں؟
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:گیلے کپڑے کا نجس ہوجانا
حوزہ ؍صرف وہی حصہ نجس ہے اور باقی حصے پاک ہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:طلاق کے گواہ کی شرائط
حوزہ؍ محفل سے نکلنا ضروری نہیں ہے لیکن یہ شخص اس عورت پر صحیح طلاق کے اثرات مرتب ہونے میں موثر واقع نہیں ہوسکتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:سوکھے ہوئے زخم کے ساتھ وضو کرنا
حوزہ؍وہ پیپ جو زخم ٹھیک ہوتے وقت اس پر بنتی ہے، اگر معلوم نہ کہ خون میں ملی ہوئی ہے یا نہیں، تو پاک ہے اور وضو کے لئے کوئی حرج نہیں رکھتی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:تحائف کا خمس
حوزہ؍اگر تحفہ دینا صرف ظاہری صورت نہ رکھتا ہو اور خمس کی ادائیگی سے فرار کے لئے نہ ہو اور اس کی شان اور حیثیت کے مطابق ہو اور خمس کی تاریخ سے پہلے بیوی کے حوالے کردے تو اس کا خمس واجب نہیں ہے ورنہ خمس کی تاریخ پر اس کا خمس ادا کرنا لازمی ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ڈبہ بند (Canned) مچھلی کھانا
حوزہ؍چھلکوں والی مچھلی اگر مسلم ممالک سے درآمد کی جائے یا آپ کو اطمینان* ہو کہ مچھلی شکار کے بعد -پانی سے باہر یا جال میں- مری ہے تو حلال ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اسقاط حمل
حوزہ؍اسقاط حمل شرعی طور پر حرام ہے اور محض جسمانی طور پر ناقص ہونا اسقاط حمل کا- حتی کہ جسم میں روح آجانے سے پہلے بھی- شرعی جواز فراہم نہیں کرتا، تاہم اگر نقص اس طرح سے ہو کہ اس بچے کو سنبھالنا حرج کے ہمراہ ہو تو بدن میں روح کے آنے سے پہلے اسقاط حمل جائز ہے، لیکن احتیاط واجب کی بنا پر اس کی دیت ادا کرنا لازمی ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قضا نماز پڑھنے والے شخص کی اقتدا کرنا
حوزہ,اگر امام جماعت وہ نماز پڑھ رہا ہو جو یقینی طور پر قضا ہوئی تھی تو اس کی اقتدا کی جاسکتی ہے، تاہم اگر امام جماعت کی نماز احتیاطی قضا نماز ہو ﴿یعنی جس کا قضا ہونا یقینی نہ ہو﴾ تو اس کی اقتدا نہیں کی جاسکتی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:منگنی کے دوران رابطہ رکھنا
حوزہ؍ جب تک صحیح شرعی طریقے سے عقد نہ پڑھا جائے وہ دونوں نامحرم ہیں، لہذا اگر لذت کے ارادے کے بغیر اور کسی برائی میں نہ پڑنے کا اطمینان ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ورنہ جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:خواتین کا پرفیوم اور عطر استعمال کرنا
حوزہ؍ اگر اس طرح ہو کہ نامحرم کی توجہ جذب کرنے کا سبب ہو تو اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:دوسروں پر تہمت لگانا
حوزہ؍تہمت بڑے گناہوں میں سے ہے اور اس سے سنجیدہ اور حقیقی توبہ لازمی ہے اور اپنی باتوں کو جس جس تک پہنچی ہیں، جھٹلائے اور جس پر تہمت لگائی ہے اس کی رضامندی حاصل کرے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نامحرم سے چیٹ کرنا
حوزہ؍اگر لذت کے قصد اور شہوت بھڑکانے والی باتوں کے بغیر ہو اور حرام اور برائی میں نہ پڑنے کے حوالے سے مطمئن ہوں تو بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:لکی پیکٹ خریدنا
حوزہ؍پیکٹ میں رکھی گئی چیزوں کے مجہول (نامعلوم) ہونے کی صورت میں اس کی خرید و فروخت باطل ہے، تاہم اگر اس پیکٹ کا اس میں رکھی گئی چیزوں کے ہمراہ ایک معینہ مقدار میں پیسوں کے ساتھ مصالحہ کرلیا جائے تو صحیح ہے۔