دہشتگردی
-
انارکلی بازاربم دھماکہ بزدلانہ کارروائی، پنجاب حکومت شہداءکے ورثاء و زخمیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنائے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عسکریت پسندوں کے اچھے اور برے کے مغالطے سے نکلنا ہوگا۔
-
دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقا دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے۔تکفیری گروہ استکباری طاقتوں کی ایما پر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام کے لیے ریاستی ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی لاہور انارکلی بازار بم دھماکے کی شدید مذمت...دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں!
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دہشتگردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، ان واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنانے کےلئے تمام اقدامات بروکار لائے جائیں۔
-
پاکستان میں فرقے موجود،فرقہ واریت کا وجود نہیں، ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ڈیرہ اسمٰعیل خان ، ملتان میں نوجوانوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فرقہ ورانہ دہشت گردی پھر شروع کردی گئی، ریاستی ادارے اور حکومت کہاں ہے؟
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل:
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ ۱۶دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ وطن عزیز کے دشمنوں نے کم سن بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ عمل سے یہ ثابت کیا کہ وہ انسانی جذبوں سے مکمل طور ہر عاری ہیں اور کم ظرفی کی کسی بھی سطح تک جا سکتے ہیں۔
-
پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول:’والدین کی آنکھیں آج بھی اپنے شہید بچوں کیلئے نم ہیں’
حوزہ/ پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کو سات سال بیت گئے لیکن شہدا کے والدین کی آنکھیں آج بھی اپنے بچوں کو یاد کرکے نم ہیں۔ اس واقعےمیں دہشت گردوں کے حملے میں 132 بچوں، اساتذہ اورعملے سمیت 150کے قریب افراد شہید ہوگئے تھے۔
-
صدر انجمن امامیہ بلتستان:
آسٹریلیا کے حکام کا حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دینا قابل مذمت ہے، آغا باقر الحسینی
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے خلاف آسٹریلیا کا یہ اقدام مقاومت کی راہ میں حزب اللہ کی طاقت اور مقبولیت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔
-
ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی رہائی افسوسناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ دھشت گردوں کو آھنی ہاتھوں سے کچلنے کے دعویدار انہی دھشت گردوں سے تعلقات بڑھا کر الفت کا پیغام دے رہے ہیں۔
-
برطانیہ کا حماس کو دہشتگرد قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
حوزہ/ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نےاسلامی تحریک حماس پر برطانوی حکام کی ناجائز پابندی پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی حماس کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کی نظر میں حماس کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گرد ہیں۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی قندھار میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: افغانستان کے قندھار میں نماز جمعہ کے درمیان شیعوں کی جانسوز شہادت سے دل رنجیدہ خاطر اور ملول ہے۔
-
قندھار کی شیعہ مسجد میں دہشت گردانہ حملے پر آیت اللہ علوی گرگانی کا مذمتی پیغام
حوزہ/ یقینا اگر علماء کی بات پر توجہ دی جاتی اور مشرق وسطی کو تکفیری گروہ کے لئے کھولا نہیں جاتا اور داعش کی بیخ کنی کے بعد ایسی فکر کی حمایت نہ کی جاتی تو آج یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔
-
قطر نے افغانستان کی شیعہ جامع مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ خودکش حملے کی کیا مذمت
حوزہ/ قطری وزارت خارجہ جائے عبادت کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پیدا کرنے کی مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔
-
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کو عاشورہ پر دہشت گردی سے زیادہ سنگین واقعہ قراردینا بے حسی ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ ٹک ٹاکر کا اپنا فعل جیسا بھی تھا لیکن کسی کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی خاتون کی عزت پر ہاتھ ڈالے اور دست درازی کرے مگر بہاولنگر میں جلوس عزا پر مسجد سے دہشت گردوں کے حملے کو نجی ٹی وی چینل پر کم واقعہ قرار دینا فیاض الحسن چوہان کی ناصبی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
-
ڈالر اور ریال پر پلنے والے وطن کے غدار ہماری عبادت اور اذان کو دہشت گردی کہہ کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا چاہتے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ 30 اگست کو ہونے والی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس درحقیقت دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے۔ہماری عبادت ہماری عزاداری پر حکومت جھوٹے مقدمات درج کرے گی ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں معاونت کرے گی تو ہم بھی اپنے دشمنوں کو چھوٹ نہیں دیں گے۔
-
پاکستان میں مسلکی نفرت پھیلا نے کی ایک بار پھر کوششیں؛ شیعوں کی اذان کو دہشت گردی بتایا جارہا ہے
حوزہ/ پاکستان میں مسلکی نفرت پھیلا نے کی ایک بار پھر کوششیں کی جارہی ہیں۔ کراچی میں شدت پسند سنی جماعتوں کے لیڈروں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں شیعوں کے سماجی بائکاٹ کی بات کی گئی اور شیعوں کی اذان کو دہشت گردی بتایا گیا۔
-
عراق سے دہشت گردوں کا صفایا ضروری، آیۃ اللہ مدرسی
حوزہ/ آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عراقی عوام کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
-
افغانستان میں طالبان دہشتگردوں کی پیشرفت کے ساتھ پاکستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں حکومت فوری اقدامات کرے، شیخ اعجاز بہشتی
حوزہ/ امام جمعہ کچورا علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا میں جمعہ کی خطبے میں حکومت پاکستان کو طالبان اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عالمی قوتیں ایک دفعہ پھر خون کی ہولی کھیلنا چاہتی ہیں اور اس کا اثرات پاکستان پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں لہٰذا حکومت حوش کے ناخون لے اور ملکی امن امان اور غیرملکی افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
-
اسلام کا مصنوعی لبادہ اوڑھنے والے نام نہاد مسلمان حکمرانوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ اسرائیل کا امارات میں سفارتخانہ کھولنا پورے خطے میں دہشتگردی میں اضافہ کا خطرہ ہے جسکے سبب آج عالم اسلام کے حکمران اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں، اور ھم یہ سمجھتے ہیں کہ امارات اس اقدام سے دہشت گردی میں برابر کا شریک ہے۔
-
پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا سید کامران حیدر عابدی
حوزہ/ ملوث دہشت گرد گروہوں اور انکے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے خواہ وہ کسی ملک میں بھی ہوں تاکہ ان کو پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا پتا چل جائے اور وہ آئندہ کسی اقدام سے باز رہیں۔
-
امریکہ نے افغانستان میں دہشت گردی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام عالمی برادری کی ذمہ داری ، مگر اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ ساتھ ہی طالبان اور حکومت کے درمیان جاری جنگ کا نقصان شدید ہوگا۔ نیز 40 سال سے بدامنی کا شکار افغانستان ایک نئی خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
-
ملک پاکستان میں رواں ہفتہ دہشت گردی کا دوسرا واقعہ رونما ہونا تشویشناک ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ستر ہزار جانوں کا نذرانہ دے کر جس امن کو بحال کیا گیا تھا اسے ایک بار پھر چیلنجز کا سامنا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
-
پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوام میں پر یشانی کی لہڑ دور گئی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ ہمارے حکمرانوں نے ماضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکمرانوں کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے ۔
-
لاہور بم دھماکہ؛ دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مجرموں کی قرار واقعی سزا کو فوری یقینی بنایا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کو صوبائی سیکرٹری جنرل نے جوہر ٹاؤن دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، انعام غنی قابل سپہ سالار ہیں امید کرتے ہیں دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
-
فتوی کے میدان میں کسی نا اہل کو داخل نہیں ہونا چاہئے، مفتی مصر
حوزہ/"دنیا میں دہشت گردی کی تمام کاروائیاں جو دہشت گرد گروہوں کے ذریعہ کی جاتی ہیں ، ہم دیکھتے ہیں کہ کسی نے اسے جائز سمجھا ہے یا اسے مذہبی سمجھا ہے۔"
-
شام میں صدارتی انتخابات؛ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، دہشتگردی کے مقابلہ میں ہم سب ایک ہیں، بشار الاسد
حوزہ/ شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ عاصمہ اسد نے دمشق کے مضافات میں واقع ڈوما شہر میں اپنا ووٹ ڈالا،شام کے صدارتی انتخابات کا آغاز آج مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ملک کے تمام صوبوں میں ہوا۔
-
صہیونیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اُمّہ کا متحد ہونا ضروری، سائرہ ابراہیم
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، چالیس اسلامی ممالک کا اتحاد کس کام کا جب قبلہ اول کے تحفظ کے لیے یہ الائنس کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا ہے۔
-
مسجد اقصی میں دہشت گردی پر انسانی حقوق کے چمپیئن اب کہا ہیں؟ مسئلہ فلسطین دنیا کا سلگتا ہوا مسئلہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ پاکستان کے معروف عالم دین نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی منافقت چھوڑ ک راسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، فلسطین میں قیام امن کے بغیر دنیا میں امن و استحکام کا قیام نا ممکن ہے۔
-
کرہ ارض پر دہشتگردی کا جڑ غاصب صہیونی، مجتبیٰ علی شجاعی
حوزہ/ سب ایڈیٹر روزنامہ ویتھ جموں و کشمیر نے کہا کہ اسرائیل درحقیت اسلامی دنیا کے خلاف ایک سازش ہے اور اس سازش کے پیچھے ایک نمبر کا دہشتگرد ’’شیطان بزرگ ‘‘امریکہ ہے ۔بدنصیبی یہ ہے کہ نام نہاد اسلامی حکمران اور مسلمانوں کے ٹھیکہ دارشیطان بزرگ امریکہ کا آشیرباد لینے کے لئےاسرائیل کے ساتھ گلے مل رہےہیں ۔
-
امریکہ اپنے داعشی ایجنٹوں کے ذریعے خطے کے امن کو کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اپنے داعشی ایجنٹوں کے ذریعے خطے کے امن کو کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔اگر دہشت گردی کے عفریت پر قابو نہ پایا گیا یا تو ایک سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔