۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے ایک روایت میں سفر سے واپسی پر اہل خانہ کے لئے تحفہ لینے کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

إذا خَرَجَ أحَدُكُم إلى سَفَرٍ ثُمّ قَدِمَ على أهلِهِ فَلْيُهدِهِم و لْيُطرِفهُم و لو حِجارةً

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے فرمایا:

جب بھی تم میں سے کوئی سفر پر جائے تو وہ واپسی پر اپنے اہل خانہ کے لئے تحفہ لے کر آئے اگرچہ وہ پتھر کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔

بحار الأنوار:76/283/2

تبصرہ ارسال

You are replying to: .