بدھ 24 ستمبر 2025 - 14:01
علماء و طلاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو دین کی صحیح فہم کی طرف رہنمائی کریں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین محمدی لائینی نے کہا: طلبہ کی سنگین ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو دین کی صحیح سمجھ کی طرف رہنمائی کریں اور آگاہی و مسلسل کوشش کے ذریعے دینی انحرافات کی نشاندہی اور اصلاح کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محمدباقر محمدی لائینی نے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب اور مدرسہ علمیہ تخصصی الزہرا سلام اللہ علیہا ساری کے اساتید و طلبہ کے اجتماع سے خطاب میں تمام طلبہ، اساتید اور مدرسے کے ذمہ داران کے لیے کامیابی اور بابرکت سال کی دعا کرتے ہوئے کہا: نئے تعلیمی سال کی شروعات رحمت و نعمتِ الٰہی کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے دینی میدان کے چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہماری دینی تاریخ میں ایسے تحریفات واقع ہوئے جن کے نتیجے میں نبوت اور خلافت کو جدا کر دیا گیا اور اہل بیت علیہم السلام کے حق کو نظرانداز کیا گیا جس نے مسلمانوں کے درمیان وسیع اختلافات کو جنم دیا۔

حجت الاسلام لائینی نے کہا: ہم طلبہ کی سنگین ذمہ داری ہے کہ صحیح آگاہی اور کوشش کے ذریعہ ان انحرافات کو روکیں اور معاشرے کو دین اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی درست معرفت کی طرف ہدایت کریں۔

انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ دشمنوں کے منصوبے ناکام ہوں، استکبار اور ان کے نفوذی عناصر ناکام رہیں اور سب لوگ نورِ اہل بیت علیہم السلام کے راستے پر صداقت اور ایمان کے ساتھ دین اور ملت کے لیے روشن مستقبل رقم کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha