جمعرات 21 مئی 2026 - 12:31
آیت اللہ امام سید مجتبی حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے افکار کے موضوع پر پہلے بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد

حوزہ/ حسینی موومنٹ انڈیا (Husaini Movement India) کی جانب سے ““خامنہ ای فار آل” #KhameneiForAll ٹیم کے زیر اہتمام آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی حیات، علمی و فکری خدمات اور قیادی کردار پر پہلی بین الاقوامی ویبینار 24 مئی 2026 بروز اتوار منعقد کی جائے گی۔ اس آن لائن پروگرام میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے علماء، محققین، طلبہ اور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینی موومنٹ انڈیا (Husaini Movement India) کی جانب سے ““خامنہ ای فار آل” #KhameneiForAll ٹیم کے زیر اہتمام آیت اللہ امام سید مجتبی حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی علمی، فکری شخصیت، طرزِ قیادت اور خدمات کے حوالے سے پہلے بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کر رہی ہے۔

یہ علمی نشست بروز اتوار، 3 خرداد 1405 ہجری شمسی، مطابق 24 مئی 2026، آن لائن منعقد ہوگی۔

اس نشست میں مختلف ممالک سے علماء، علمی شخصیات، محققین اور طلبہ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر درج ذیل نکات کو اس نشست کے اہداف کے طور پر پیش کیا جاتا ہے:

1۔ آیت اللہ امام مجتبی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی فکری اور سماجی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا تعارف

2۔ آپ کے افکار اور نظریات کا جائزہ

3۔ محاذِ مقاومت اور جدید اسلامی تہذیب کے قیام کے بارے میں آپ کے نظریات

4۔ معاصر اسلامی تحریکوں کے چیلنجز اور صلاحیتیں

5۔ آج کی دنیا میں دینی قیادت کا مقام

اس پروگرام میں تلاوتِ قرآن مجید کے بعد ممتاز شخصیات خطاب کریں گی، جن میں حضرت آیت اللہ علی اکبر سیفی مازندرانی (دامت برکاتہ) ممتاز استاد حوزہ علمیہ قم، حضرت آیت اللہ عبدالمجید حکیم الٰہی (دامت برکاتہ) نمائندہ ولی فقیہ در ہند، حجۃ الاسلام یوشع حیاتی (دامت برکاتہ) اور حجۃ الاسلام مسرور عباس انصاری (دامت برکاتہ) شامل ہیں۔

اسی طرح جناب ابراہیم بلتستانی، شہید رہبرِ انقلاب کے بارے میں منظوم کلام پیش کریں گے جبکہ پروگرام کی نظامت جناب حیدر عباس زیدی انجام دیں گے۔

یہ ویبینار مختلف ممالک میں براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اوقات درج ذیل ہیں:

ہندوستان: رات 8 بجے

پاکستان: شام 7:30 بجے

ایران: شام 6 بجے

فلسطین و لبنان: شام 5:30 بجے

نائجیریا: شام 4:30 بجے

واضح رہے کہ یہ پروگرام حسینی موومنٹ کی علمی و فکری سرگرمیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد انقلابِ اسلامی کے بارے میں مکالمے کو فروغ دینا، معاصر اسلامی فکر کی وضاحت کرنا، اور آج کی دنیا میں دینی قیادت کے کردار کا جائزہ لینا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha