پیر 25 مئی 2026 - 08:40
امام باقرؑ نے ایک نہایت نازک اور پُر آشوب دور میں علوم آل محمدؐ کو فروغ دیا، آغا سید حسن موسوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت مغل مارک زڈی بل سرینگر میں حضرت امام محمد باقرؑ کی شہادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سالانہ مجلسِ حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں عاشقانِ اہل بیتؑ نے شرکت کرکے امام عالی مقامؑ اور فرزند رسولؐ حضرت امام محمد باقرؑ کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت مغل مارک زڈی بل سرینگر میں حضرت امام محمد باقرؑ کی شہادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سالانہ مجلسِ حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں عاشقانِ اہل بیتؑ نے شرکت کرکے امام عالی مقامؑ اور فرزند رسولؐ حضرت امام محمد باقرؑ کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے تحت امام محمد باقرؑ کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد:امام باقرؑ نے ایک نہایت نازک اور پُر آشوب دور میں علوم آل محمدؐ کو فروغ دیا، آغا سید حسن موسوی

اس موقع پر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے خطاب میں حضرت امام محمد باقرؑ کی علمی، فکری اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام باقرؑ نے ایک نہایت نازک اور پُر آشوب دور میں علوم آل محمدؐ کو فروغ دے کر دین اسلام کی حقیقی روح کو زندہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ امامؑ نے ظلم و جبر کے ماحول میں علم و حکمت کی ایسی تحریک برپا کی جس نے اسلامی تعلیمات کو تحریف سے محفوظ رکھا اور امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی صحیح تفسیر سے روشناس کروایا۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے تحت امام محمد باقرؑ کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد:امام باقرؑ نے ایک نہایت نازک اور پُر آشوب دور میں علوم آل محمدؐ کو فروغ دیا، آغا سید حسن موسوی

آغا موسوی نے کہا کہ ائمہ معصومینؑ کی حیات مبارکہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اور ان حضرات نے ہر دور میں ظلم، باطل اور فکری گمراہی کے خلاف جدوجہد کرکے دین اسلام کی اساس کو مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام محمد باقرؑ نے علمی انقلاب برپا کرکے نہ صرف مکتب اہل بیتؑ کو استحکام بخشا، بلکہ ہزاروں شاگردوں کی تربیت کے ذریعے معرفت و آگہی کی ایسی بنیاد رکھی جس کے اثرات آج بھی پوری دنیا میں محسوس کئے جارہے ہیں۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے تحت امام محمد باقرؑ کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد:امام باقرؑ نے ایک نہایت نازک اور پُر آشوب دور میں علوم آل محمدؐ کو فروغ دیا، آغا سید حسن موسوی

آغا سید حسن الموسوی نے شہید رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ سمیت اسلام کے تمام شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں امت مسلمہ کے لئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی جدوجہد نے ظلم و استکبار کے خلاف مزاحمت، بیداری اور حق گوئی کے جذبے کو زندہ رکھا ہے۔

انہوں نے ملت ایران کی استقامت، دینی وابستگی اور عالمی سطح پر اسلامی اقدار کے تحفظ میں اس کے کردار کو سراہتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، رہبر انقلاب اور عوام ایران کی کامیابی، سلامتی اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے تحت امام محمد باقرؑ کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد:امام باقرؑ نے ایک نہایت نازک اور پُر آشوب دور میں علوم آل محمدؐ کو فروغ دیا، آغا سید حسن موسوی

آغا سید حسن الموسوی نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ائمہ معصومینؑ کی سیرت، کردار اور تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور امت مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور دینی بیداری کے فروغ کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

مجلس کے اختتام پر عالم اسلام کے اتحاد، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha