حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبادت خانۂ حسینی حیدرآباد ہندوستان میں سکس وائی اے ایم شیعہ نیشنل اسلامک کوئز مقابلہ2026 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا؛ جس میں 28 اسٹیٹ سے طلباء، علماء اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ روح پرور پروگرام اسلامی تعلیمات اور اہلبیت علیہم السّلام کی معرفت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا اس سال کا کوئز مقابلہ نہج البلاغہ پر مبنی تھا جو امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کے خطبات، خطوط اور اقوال کا عظیم مجموعہ ہے۔
شرکاء نے نہج البلاغہ کی تعلیمات حکمت اور اقدار کے حوالے سے غیر معمولی علم کا مظاہرہ کیا جس سے نہج البلاغہ کو عام کرنے اور اقوال امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام پچوں کی رہنمائی کا بہترین ذریعہ بنا۔
کلام امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السّلام کی ترویج اور نئی نسل کو نہج البلاغہ کے نورانی مفاہیم سے جوڑنے کی یہ کوشش یقیناً لائق صد تحسین ہے۔

پورے ہندوستان سے بہترین اور ہونہار بچوں کا سلیکٹ ہوکر آنا اور پھر ان کے مابین ایک شفاف اور کڑا امتحانی مقابلہ کروانا یام شیعہ ٹی وی کے چیئرمین جناب ہاشم صاحب کی انتھک محنت، بہترین حکمت عملی اور خلوص نیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خاص طور پر مقابلے کے اختتام پر شفافیت کے ساتھ 5 بچوں کا انتخاب جس میں 4 بچوں کو ایران وعراق کی زیارت کا مقدس سفر اور ایک بچی کو اسکالر شپ دی گئی یہ نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے، بلکہ یہ مستقبل میں ان کے حوصلے بلند کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا۔
مہاراشٹر ممبئی سے جناب مولانا علی عباس وفا صاحب چیئرمین ایس این این چینل 3 سالوں سے اس سے جڑے ہیں اور ہمیشہ ممبرا تھانہ کی نمائندگی اس پروگرام میں ہوتی ہے۔
اس سال ممبرا میں 4 بچوں نے 600 میں سے 600 نمبر حاصل کیا، جبکہ 80 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
بعد میں چاروں کے درمیان دوبارہ امتحان لیا گیا، جس میں خدیجہ زہرا بنت جعفر علی نے ممبرا تھانہ مہاراشٹر کا نام روشن کیا اور حیدرآباد میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔
علماء اور بچیوں بچوں کے ساتھ آئے والدین کی ذمہ داروں نے بہترین خدمت کی۔
اس پروگرام میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں کشمیر کے ایم پی اے آغا روح اللہ، خواجہ غریب نواز کے گدی نشین حضرت مولانا سرور چشتی اور مولانا یعسوب عباس صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و معززین شامل تھے۔










آپ کا تبصرہ