انصاراللہ یمن
-
القاعدہ کا انصار اللہ یمن سے جنگ کا اعتراف
حوزہ / دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرکردہ "خالد باطرفی" نے اس دہشت گرد گروہ کی انصار اللہ یمن سے جنگ میں شرکت کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم حوثیوں سے گیارہ محاذوں پر لڑے ہیں۔
-
مقاومتی سائٹوں کے پیغامات عالمی سطح پر پھیل چکے ہیں/محمد علی الحوثی کا مقاومتی سائٹوں کی بندش پر شدید رد عمل
حوزہ/ یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ممبر نے امریکہ کی جانب سے مقاومتی سائٹوں کو بند کئے جانے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سائٹوں کے پیغامات عالمی سطح پر پھیل چکے ہیں۔
-
انصار اللہ یمن کا سعودی اتحاد کو انتباہ؛ان جگہوں پر میزائل ماریں گے کہ سوچ بھی نہیں سکتے
حوزہ/ یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے دھمکی دی ہے کہ اگرسعودی اتحاد یمن پر اپنے حملے اور محاصرے جاری رکھےگا تو وہ ان کے ٹھکانوں پر حملے اور تیز کردیں گے۔
-
امریکی بیانات ہمارے لئے ناقابل قبول، یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن
حوزہ/ محمد علی الحوثی نے یمن کے مستقبل کے بارے میں حوثیوں کے کردار پر امریکی بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکی بیانات صرف میڈیا کی دنیا میں شور مچانے کیلئے ہیں جس کے ہم قائل نہیں ہیں۔
-
متحدہ عرب امارات یمن مخالف عربی اتحاد سے باہر کیوں نکل گیا؟
حوزہ/ محمد علی الحوثی نے انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کی طرف سے ایک خط امارات بھیجے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط متحدہ عرب امارات کے حملوں کی روک تھام کی وجہ بنا۔
-
انصاراللہ یمن کے حملوں کا الزام سعودی عرب ایران پر عائد کرتا ہے، امام جمعہ نجف اشرف
حوز / حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے مثبت ردعمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: پوپ نے بائیڈن کو خط لکھا اور اس سے ایران پر اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
-
سعودی عرب یمنی مسلح افواج کے شدید حملوں کے نشانے پر
حوزہ/ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ میزائل اور فضائیہ کے یونٹ نے سعودی عرب کو 14 ڈرون اور 8 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
-
سعودی جارحیت پسندوں میں القاعدہ بھی شامل؛یمنی خفیہ ایجنسی کا انکشاف
حوزہ/ یمنی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسی نے صوبہ مأرب میں القاعدہ کی دہشت گرد تنظیم کے رہنما اور دیگر عناصر کی "ولایت مأرب" کے نام پر موجودگی کی اطلاع دی ہے۔
-
انصار اللہ یمن نے سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا
حوزہ/ انصار اللہ یمن نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے "حیس" میں سعودی جارحیت پسند اتحاد سے تعلق رکھنے والے جاسوس طیارے کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔
-
سعودی اتحاد، جارحیت کو روکنے اور کسی بھی راہ حل تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے، محمد علی الحوثی
حوزہ/ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن ، محمد علی الحوثی نے کہا کہ قیدی تبادلے کے عمل میں سعودی جارحیت کے اتحاد نے وعدہ خلافی کی ہے اور وہ بحران پر قابو پانے اور کسی بھی راہ حل تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
-
سعودی عرب کے جدہ اور ابھا ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ
حوزہ/ تحریک انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے جدہ اور ابھا ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد دونوں ایئرپورٹ کی سروسز دو گھنٹوں تک ملتوی رہیں گی۔
-
عالمی سطح پر انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان
حوزہ/ یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ پر امریکی پابندی کے خلاف 17 ممالک کے لوگ کل سڑکوں پر نکلیں گے تاکہ یمنیوں اور اس تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاسکے جس نے برسوں سےجاری سعودی اتحاد کا مقابلہ کیا ہے۔
-
انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے خلاف سیکڑوں یمنیوں کا مظاہرہ
حوزہ/ سینکڑوں یمنیوں نےاس ملک کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے خلاف امریکی دشمن کے فیصلے کے خلاف اور اس تحریک کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
-
یمن میں امریکہ القاعدہ کی حمایت کررہا ہے، محمد علی الحوثی
حوزہ/ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ یمن میں القاعدہ کی حمایت کرتا ہے اور اپنے ہی ملک کے دفاع کرنے والے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے۔
-
تمہاری جارحیت ہمارے نظام زندگی میں خلل نہیں ڈال سکتی، یمنیوں کا 3300 اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد کرکے آل سعود کو پیغام
حوزہ/ یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے 3300 یمنی جوانوں کی اجتماعی شادیوں کے موقع پر ایک تقریر میں کہا: جنگ کے آغاز سے ہی ہماری قوم میدان جنگ کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں مستحکم رہی ہےاور ہم تمام محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
-
سعودی عرب کی یمن پر جاری جارحیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، ترجمان انصاراللہ یمن
حوزہ/ انصاراللہ یمن کے ترجمان محمد عبد الاسلام نے زور دے کر کہا کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت اور محاصرے کو ختم کرنے کیلئے اقوام عالم کی طرف سے کاروائی نہیں کرنا قابل مذمت اور ناکامی کے مترادف ہے۔
-
عالم اسلام کے علماء کچھ نام نہاد اسلامی ممالک کی سازشوں سے آگاہ ہو جائیں، علمائے یمن
حوزہ/ علماء کونسل یمن نے کہا کہ آل سعود حکومت ، صیہونی حکومت اور امریکہ کے مابین سہ فریقی اجلاس فلسطین سے غداری اور اسرائیل سے رسمی طور پر تعلقات کو معمول پر لانے کی واضح دلیل ہے ۔
-
یمن، مستعفی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدوں پر عمل درآمد شروع ، انصار اللہ
حوزہ/یمن،ملی کونسل ادارہ برائے قیدیوں کے سربراہ ، عبدالقادر المرتضی نے کہا کہ مستعفی حکومت سے قیدیوں کے تبادلے کے دوران فورسز اور عوامی تحریک کے پانچ قیدی رہا ہو گئے ہیں۔
-
یمنی عوام پر فوجی حملوں کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا،ایرانی عہدیدار
حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف بمباری اور فوجی حملوں اور ان کے محاصرے کو بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ان حملوں کے تسلسل کے روکنے کا مطالبہ کیا۔
-
انصاراللہ کا شاہ سلمان کو کرارا جواب، ہماری جنگ امریکہ کے ساتھ ہے
حوزہ/ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کو کرارا جواب دیا ہے۔
-
سعودی عرب امریکہ کیلئے "دودھ دینے والی گائے" جبکہ امارات "دودھ دینے والی بکری" ہے، سید عبدالملک الحوثی
حوزہ/ انصاراللہ کے سربراہ نے سعودی و اماراتی حکومتوں کو "احمق" قرار دیا اور کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ یہ ممالک یمن پر جارحیت کا مکمل خرچ برداشت کریں جبکہ تمام کے تمام اقدامات امریکی مفاد کیلئے اٹھائے جائیں۔
-
غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ روابط کی برقراری فلسطینی قوم سے واضح خیانت،انصار اللہ
حوزہ/یمن کی عوامی تحریک انصارالله نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کو فلسطینی قوم سے واضح اور آشکارا خیانت قرار دیا ہے۔
-
یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کا وحشیانہ حملہ
حوزہ/سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
-
اسرائیل کے ساتھ امارات کا معاہدہ عرب منافقت کی پول کھول رہا پے، انصار اللہ
حوزہ/انصاراللہ تحریک نے متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کو عرب منافقین کی ناکامی قرار دیا۔
-
یمن میں جاری مظالم سے متعلق آنلائن کانفرنس/حجاج مقدس پر قابض آل سعود کی تباہی تک یمن جنگ جاری رہے گی،مقررین
حوزہ/امت واحدہ پاکستان کی جانب سے یمن پر ہونے والے مظالم کو موضوع بنا کر آن لائن ایک ویڈیو کانفرس کروائی گئی جس سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک حجاج مقدس پر آل سعود کی بادشاہت قائم ہے تب تک یمن کی جنگ ختم نہیں ہوسکتی۔
-
آل سعود اور متحدہ عرب امارات نے یمن پر امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار کے طور پر حملہ کیا،یمنی سیاسی رہنما
حوزہ / یمنی سرگرم سیاسی رہنما احمد غالب الرھوی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اوزار کے طور پر ، یمن کے خلاف صریح جارحیت کا آغاز کر چکے ہیں۔
-
یمن اور فلسطین پر آئے روز اسرائیل اور سعودی کی بمباری اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی ہے، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا
حوزہ/ علامہ وحیدی نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی کا ایک ہی ایجنڈا ہے انسانیت کا قتل عام جو کہ سنگین جرم ہے ان قوتوں کو عالمی عدالتوں میں بلایا کر قانونی اقدامات کیے جائیں۔
-
حج سے متعلق آل سعود کا فیصلہ خانہ خدا پر ظلم ہے،انصار اللہ یمن
حوزہ/یمن کی انصار اللہ تحریک نے حج کو ایک ہزار افراد تک محدود رکھنے کے بہانے کو کمزور اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حج کا معاملہ صرف سعودی حکومت کا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا ہے۔
-
ماہ مبارک رمضان میں بھی یمن میں سعودی عرب کی جانب سے قتل و غارتگری کا بازار گرم ہے، یمنی سیاسی رہنما
حوزہ/ سلیم المنتصر نے کہا کہ اس سال بھی ملت یمن کو رمضان کے مقدس مہینے میں بھوک ، غربت اور بڑے پیمانے پر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لیکن ان کے دل تقوی الہی سے سرشار ، مطمئن اور خدا کی مدد پر بھروسہ رکھے ہوئے ہیں۔
-
یمن کے علماء کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت
حوزہ/ یمن کے علماء نے علمائے فلسطین،شام،لبنان اور عراق کی موجودگی میں ایک بڑی کانفرنس بعنوان (ڈیل آف سینچری اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت ) میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں بلائی۔