حوزہ علمیہ قم
-
مدیر حوزہ علمیہ:
حوزہ علمیہ کے توسط سے بہت جلد جُہد ویب سائٹ کا آغازکیا جائے گا، آیت الله اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ ، جو کہ فقہی علوم اور دیگر حوزوی علوم کی ڈیجیٹل سرچ ویب سائٹ ہے ، آئندہ چند مہینوں میں اس ویب سائٹ کا باقاعدہ طور افتتاحی پروگرام منعقد کیا جائے گا، تاکہ تشنہ گان علوم محمد و آل محمد اور محققین کی علمی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکیں۔
-
آیت الله شب زنده دار:
رہبر انقلاب اسلامی کی حوزہ علمیہ سے توقع ہے کہ وہ طلباء کی انقلابی تربیت کرتے رہیں گے
حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر نے کہا کہ آج کے حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کو، مکتب امام صادق علیہ السلام کے مطابق، مختلف شعبوں میں اور انقلاب اسلامی کی سطح پر اچھے انداز میں طلباء کی تربیت کرنی چاہیے۔
-
آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں:
حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی رسمی نیوز ایجنسی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ان سے وابستہ افراد کو اعزاز کے طور پر تقریب، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
ذرائع ابلاغ کو انصاف کی رعایت کرتے ہوئے منصفانہ کردار ادا کرنا چاہیے،آیت اللہ بوشھری کا اُردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے نائب سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی زبانوں کی مضبوطی اور حوزہ کی سرکاری نیوز ایجنسی میں نئی خدمات کا آغاز مدارس اور تبلیغی مشن کے مطابق ہے۔
-
بیروت، المناک واقعے کی مناسبت سے آیت اللہ العظمی سبحانی کا پیغام
حوزہ/ اس وقت، اسلامی ممالک خصوصا اسلامی جمہوریہ ایران کا فرض ہے کہ وہ زخمیوں کی مدد کے لئے جلدی پہنچ جائے اور ہر طرح سے متاثرین کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کریں۔
-
عيد قربان سنت ابراھيم عليہ السلام
حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے ہم اپنے تمام محترم ناظرین ، قارئین اور سامعین کرام کو عید الاضحی کے اس پر مسرت موقع پر تبریک اور تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
شیعہ جبری گمشدگان کی بازیابی کے لیے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ+تصاویر
حوزہ/سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور محترمہ سیدہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی قریب ہے اور کرونا کے باعث معاشی مشکلات سے گزرتے ہوئے خاندانوں کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے گھروں کے سربراہان کی جبری گمشدگیاں آئین و قانون اور اسلامی اقدار کے برخلاف ہیں.
-
دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ،تحریر: مفتی گلزار نعیمی
حوزہ/اہل بیت اطہار کی وہ پاک ہستیاں جن پر تمام مسلمانوں کو بشمول اس ایکٹ کے محرکین کے عین حالت نماز میں درود وسلام بھیجنے کا حکم ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل ہے۔توکیا خارج از نمازان ہستیوں کو علیہ السلام کہنا قابل تعزیر جرم بن جائے گا۔عجیب منافقانہ تضاد ہے کہ جو عمل نماز کی حالت میں عبادت کا درجہ رکھتا ہے وہی عمل نماز کے بغیر جرم بن جاتا ہے۔
-
دشمن حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے درمیان خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،آیت اللہ العظمی علوی گرگانی
حوزہ / دشمن ہمیشہ علماء اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے مابین خلا پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ امام راحل کی کوشش تھی کہ حوزہ اور یونیورسٹی ایک دوسرے سے فائدہ اٹھائے.
-
امیر المومنین و صدیقہ کبریٰ (ع) کا آسمانی بندھن مبارک
حوزہ/پہلی ذی الحجہ سنہ ۲ ہجری کو امیر المومنین حضرت علی اور صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہما السلام کا عقد ہوا جسے رحمت للعالمین حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خود بنفس نفیس پڑھا۔
-
مولوی آصف اشرف جلالی گرفتار
حوزہ/ تحریک لبیک جلالی گروپ کے سربراہ آصف اشرف جلالی کو گرفتار کرکے سمن آباد تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
-
یمن اور فلسطین پر آئے روز اسرائیل اور سعودی کی بمباری اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی ہے، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا
حوزہ/ علامہ وحیدی نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی کا ایک ہی ایجنڈا ہے انسانیت کا قتل عام جو کہ سنگین جرم ہے ان قوتوں کو عالمی عدالتوں میں بلایا کر قانونی اقدامات کیے جائیں۔
-
محرم الحرام کے حوالے سے صدر مملکت کی صدارت میں علماء کے ساتھ مشاورتی اجلاس
حوزہ/اجلاس میں صدر آزاد کشمیر، تمام صوبوں کے گورنر بشمول گلگت بلتستان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت جبکہ گورنر پنجاب ، وفاقی وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ، سیکرٹری مذہبی امور اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی صدر ہاؤس میں شرکت۔
-
کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس/ مشاورتی کمیٹی تشکیل
حوزہ/خطیب مرکزی مسجد جعفرطیارسوسائٹی علامہ سید نسیم حیدر زیدی کی پیش نماز امامیہ مسجد ایف ساؤتھ مولانا ابوذر غفاری ،اراکین غازی عباس ٹرسٹ سید مرتضی عابدی، ثمر عباس رضوی ودیگر احباب پر مشتمل وفد کے ہمراہ ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی آمد۔
-
حوزہ علمیہ کے سربراہ کی آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی سے ملاقات
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کے گھر ان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا .
-
حوزہ علمیہ قم کے مدیر اور اعلی سطح کونسل کے جنرل سیکرٹری کا انتخاب
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کونسل کے اجلاس میں آیت اللہ حسینی بوشہری کو اس کونسل کے جنرل سکریٹری اور آیت اللہ اعرافی کو حوزہ علمیہ قم کا مدیر منتخب کر لیا گیا۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے حشد الشعبی، عراق کے آفس پر حملہ کی شدید مذمت
حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیانیہ میں حشد الشعبی عراق کے آفس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
-
کورونا کے دوران 110مساجد میں 650 مبلغین کی تبلیغی سرگرمیاں قابل تحسین عمل تھا،سربراہ تبلیغات اسلامی
حوزہ / قم کے مرکز تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ کورونا کے دوران ہمدردی اور کامیابی کی ایک نعمت جو ہم نے دیکھا ، 110 مساجد کی سرگرمیاں تھیں جس میں 650 مبلغین کی موجودگی تھی ۔
-
قم کی نورانیت کو کبھی بھی ختم نہیں کیا جاسکتا/قم کو ختم کرنے کیلئے دشمنوں نے کافی منصوبے بنائے لیکن ناکام رہے:آیت اللہ اعرافی
حوزہ / ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ قم اور اہل قم کو نقصان پہنچانے کے لئے بہت منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ان کا خیال تھا کہ وہ ملک جو پابندیوں اور دشمنیوں سے دوچار ہے کچھ نہیں کرسکتا اور آپ نے دیکھا کہ کس طرح صحت کے شعبے میں میڈیکل اسٹاف اور عوامی رضاکار قوتوں نے عوام کی خدمت کرنے کی عظمت کا مظاہرہ کیا۔
-
حوزہ علمیہ کو دشمن کی ثقافتی سازشوں سے نمٹنے کیلئے سب سے آگے ہونا چاہئے:آیت اللہ نوری ہمدانی
حوزہ / حضرت آیت الله العظمی نوری همدانی نے کہا کہ دور حاضر میں دشمنوں اور عالمی استکبار نے ثقافتی جنگ کا آغاز کیا ہوا ہے ، ایسی صورتحال میں حوزہ علمیہ کو سب سے آگے ہونا چاہئے اور دشمنوں کی ان سازشوں کو بے اثر کرنے میں مضبوط اور موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔
-
اس سال کا حج صرف سعودی باشندوں سے خاص کر دیا گیا،اعلامیہ جاری
حوزہ / سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے حج میں صرف سعودی عرب کے باشندے ہی شرکت کرسکیں گے ۔
-
فلسطین عالم اسلام ، خاص طور پر امت کے علماء کےلئے امانت کی حیثیت رکھتا ہے،انجمن علمائے فلسطین
حوزہ / انجمن علمائے فلسطین نے کہا ہے کہ فلسطین دریاؤں اور نہروں سمیت شمال تا جنوب ،فلسطینی ، عرب اور اسلامی سرزمین ہے اور یہودیوں اور صیہونیت کا اس میں کوئی حق نہیں ہے۔
-
تصویری رپورٹ| آیت اللہ اعرافی کی صدارت میں حوزہ علمیہ کے صوبائی سربراہوں کا ویڈیو لنک اجلاس
فوٹوگرافر| عباس فرامرزی
-
رہبر انقلاب کی امیدیں حوزہ علمیہ سے وابستہ ہیں/دینی مدارس کو معاشرے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کوشاں رہنا چاہیے،آیت اللہ اعرافی
حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امیدیں حوزہ علمیہ سے وابستہ ہیں ،کیونکہ ان سالوں میں حوزہ نے کچھ ایسی سرگرمیاں انجام دیں ہیں ، اور وژن دستاویز تیار کیا ہے۔ ہمیں اس امید کی قدر دانی کرتے ہوئے ،بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا چاہئے۔حوزہ کو اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔
-
نوجوانوں کا حوزہ علمیہ میں داخلہ لینے کا رجحان بڑھ گیا ہے،سربراہ حوزہ علمیہ ایران
حوزہ / آیت اللہ اعرافی کا مدارس کی تعلیمی کونسل کے اجلاس میں نوجوانوں کے دینی مدارس میں داخلے کا امتحان دینے کی رغبت اور جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوانوں کا دینی مدارس میں داخلہ لینے کا رجحان گذشتہ سالوں سے کئی گنا بڑھ گیا ہے لہذا بہترین انداز میں امتحانات لینے کیلئے ہیلتھ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
-
حوزہ علمیہ قم نے آج سے درس خارج اور دیگر کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا
حوزہ/ درس خارج اور دینی مدارس کی دیگر کلاسوں کا آج تمام میڈیکل ہدایات اور صحت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے آغاز ہوا ہے ۔
-
دعا کے عالمی دن کی مناسبت سے آیت اللہ اعرافی کا ویٹیکن اور ادیان عالم کے نام پیغام
حوزہ / ویٹیکن اور تمام ادیان عالم کو ہمارا پیغام ہے کہ بشریت کو خدا اور دعا اور راز ونیاز کی سنت کا احیاء کرنا چاہیے۔ حوزہ علمیہ قم اس مسئلے کی بہت زیادہ اہمیت کا قائل ہے اور آپ کے ساتھ ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کا یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل کے نام خط/دنیا میں موجودہ مشکلات کا ایک راہ حل دین ہے
حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل کے نام خط میں تاکید کی ہے کہ کرونا وائرس اور دنیا میں موجود دیگر چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں حوزہ علمیہ قم مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کا شیخ الازھر کے نام خط میں اظہارخیال:
حوزہ علمیہ قم دنیا بھر کے علمی اور دینی مراکز سے اپنے تجربات شیئر کرنے کو تیار ہے
حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے شیخ الازہر جناب احمد الطیب کے نام اپنے خط میں اسلامی ممالک اور دنیا بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کے لئے صحت و سلامتی کی آرزو کی ہے۔