-
احکام شرعی:
کسی کے ساتھ خرید و فروخت جیسے معاملات میں دھوکہ دینا کیسا ہے؟
حوزہ|کسی کے ساتھ خرید و فروخت جیسے معاملات میں دھوکہ دینا حرام ہے چاہے وہ غیر مسلم ہی ہو اور اسی طرح گھٹیا چیز کو عمدہ مال میں چھپا کر یا نا پسندیدہ چیز کو پسندیدہ چیز میں ملا کر یا مال کی کوئی خوبی بیان کرنا جبکہ وہ خوبی اس میں نہ ہو یا کسی بھی طرح کا دھوکہ دینا یہ سب حرام ہے
-
احکام شرعی:
کسی مسلمان کو قتل کرنے یا اس پر ظلم کرنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|کسی مسلمان کا قتل کرنا حرام ہے بلکہ وہ کافر جس کی جان کی حفاظت مسلمان ملک میں واجب ہو اس کو بھی قتل کرنا حرام ہے اور یہاں تک کہ ظلم و ستم کرنا بھی قتل ہی کی طرح حرام ہے
-
احکام شرعی:
ظالموں کی مدد کرنا اور ان کی طرف سے دیا گیا منصب قبول کرنا کیسا ہے؟
حوزہ|ظالموں کی مدد کرنا یا ان کا معاون و آلہ کار بننا،اور اسی طرح ان کی طرف سے منصب قبول کرنا حرام ہے مگر یہ کہ جب اصل کام شرعی لحاظ سے درست ہو و جائز ہو اور اس منصب کو قبول کرنا مسلمانوں کے فائدہ میں ہو
-
احکام شرعی:
عورت طلاق کے لیے کب حاکم شرع سے رجوع کر سکتی ہے؟
حوزہ|اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے حقوق ادا نہ کرے اور حاکم شرع کے اجبار کے بعد بھی طلاق نہ دے اور نہ حسن معاشرت کرے تو عورت درج ذیل موارد میں حاکم شرع سے طلاق کی درخواست کر سکتی ہے۔
-
احکام شرعی:
کسی کے مغربی ممالک کی طرف ہجرت سے اگر اس کے بچوں کے دین و ایمان کو خطرہ ہو تو کیا ایسی صورت میں وہاں ہجرت کرنا حرام ہے؟
حوزہ|ہاں، اگر خود اسے یا اس کے بچوں کے دین و ایمان کو خطرہ ہو تو حرام ہے
-
احکام شرعی:
کیا ایسے غیر اسلامی ممالک کی طرف ہجرت کر سکتے ہیں، جہاں حجاب نہیں ہوتا ہے؟
حوزہ|اگر حرام میں پڑنے اور قوانین اسلامی کی رعایت نہ کر پانے کا خوف ہو تو جایز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا تصویروں اور مجسمات کو شھوت کی نظر سے دیکھنا جائز ہے ؟
حوزہ|اگرچہ اطمئنان رکھتا ہو کہ حرام کام میں مبتلاء نہیں ہوگا تب بھی احتیاط لازم کی بناء پر جائز نہیں ہے ۔
-
احکام شرعی:
معین منافع کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ
حوزہ|ایک شخص اپنے کام (جو کہ سروسز اور تشہیرات فراہم کرنا ہے، تجارتی نہیں) کے لیے دوسروں سے پیسے لے کر انہیں منافع دینا چاہتا ہے، وہ کون سے شرعی معاہدے کی صورت میں ایسا کر سکتا ہے؟
-
احکام شرعی:
ادائیگی کا وقت معین کیے بغیر ادھار خریدنا
حوزہ|اگر ادھار کی صورت میں انجام پانے والے معاملے میں خریدار کہے کہ جب بھی میرے پاس پیسے آئے ادا کردوں گا تو کیا ایسا معاملہ صحیح ہے؟
-
احکام شرعی:
مستحب نمازوں میں حجاب کا خیال رکھنا
حوزہ|اس میں واجب اور مستحب نمازوں میں کوئی فرق نہیں ہے اور اگر جان بوجھ کر حجاب کا خیال نہ رکھا جائے تو نماز باطل ہے۔
-
احکام شرعی:
تشہد بھول جانا
حوزہ|اگر ہم دوسری رکعت کے دوران نماز جماعت میں شامل ہوں لیکن امام جماعت کی تیسری رکعت میں جب ہماری دوسری رکعت ہو، تشہد کو بجالانا بھول جائیں اور امام جماعت کے ساتھ تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوجائیں تو نماز کے بعد ہمارا فریضہ کیا ہے؟
-
احکام شرعی:
چہرہ نہ چھپانے والی خاتون کے لیٔے، چہرے اور ابرو کے بال بنوانا اور اس پر ہلکا سا پاؤڈر لگانا کیسا ہے؟
حوزہ|چہرہ اور ابرو کے بال بنوا کر چہرہ کھلا رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ حرام سے محفوظ رہ سکے
-
احکام شرعی:
اگر کسی شخص نے مرتے وقت کوئی وصیت نہیں کی ہو تو اس کی میراث کس طرح تقسیم ہوگی؟
حوزہ| اگر مرنے والا مقروض ہو یا اس کے ذمہ حج واجب تھا تو اسے ادا کیا جائے گا اور باقی کو ورثاء میں ہر ایک کے سہم حصہ کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔
-
احکام شرعی:
کیا کوئی اپنی زندگی میں اپنی ساری جائداد کسی ایک بیٹے کے نام کرکے دوسروں کو اس سے محروم کر سکتا ہے؟
حوزہ|ہاں وہ ایسا کر سکتا ہے لیکن اگر وہ مریض ہو اسی بیماری میں مر جائے تو یہ وصیت صرف ایک سوم تک محدود رہ جائے گی۔
-
احکام شرعی:
کیا باپ سے ملنے والی میراث پر خمس واجب ہے؟
حوزہ|اگر بیٹے کو معلوم ہو کہ باپ نے اس کا خمس نہیں نکالا ہے تو اسے خمس دینا چاہیے اور اسی طرح اگر خود اس مال پر خمس واجب نہ ہو مگر اسے معلوم ہو کہ باپ کے ذمہ خمس باقی ہے تو اس کے مال سے خمس دے گا۔
-
احکام شرعی:
اگر کسی عورت کا انتقال ہو جائے اور اس نے اپنی زندگی میں اپنا مہر نہ لیا ہو تو کیا اس کے ورثاء مہر کا مطالبہ کر سکتے ہیں؟
حوزہ|اگر اس نے شوہر کو بخش نہ دیا ہو تو لے سکتے ہیں۔
-
احکام شرعی:
مرد کے لیے عورتوں کے مخصوص میکپ اور آرایش کے سامان فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|بذات خود اس کام میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر حرام میں پڑنے کا خوف ہو تو حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
دینی مسائل کے بارے میں کتابوں کا مطالعہ کرنا کیسا ہے؟ کن موضوعات سے مطالعہ شروع کرنا چاہیے تا کہ زیادہ مفید ثابت ہو؟
حوزہ|۔۔۔ابتدا میں اسے چاہیے کہ وہ اصول دین و فروع دین اور چہاردہ معصومین علیہم السلام سے متعلق کتب کا مطالعہ کرے-
-
احکام شرعی:
كسی ایسی دکان پر جہاں برھنہ و نیم برھنہ میگزین بکتے یا چھپتے ہوں، وہاں کام کرنے کا کیا حکم ہےاور ایسی میگزین کو خریدنا ،بیچنا اور ان کے نشر و اشاعت(چھپوانا )کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|مذکورہ سارے کام حرام ہیں، اس لیے کہ ان سے حرام اور برائیوں کی ترویج ہوتی ہے۔
-
احکام شرعی:
گیم نیٹ کے کیفے سے ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|جوئے کے ذریعے ہونے والی آمدنی حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
کچھ افراد ہاتھ دیکھ کر یا کسی اور چیز کے ذریعے انسان کے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہیں کیا یہ جایز ہے؟
حوزہ|ایسی پیشنگوئی کوئی اعتبار نہیں رکھتی اور اسے بھی یقین کے ساتھ کوئی بات نہیں کہنی چاہیے، اور دوسرے بھی جب تک کوئی شرعی یا عقلی حجت نہ ہو ان چیزوں کو اہمیت نہ دیں۔
-
عطر حدیث:
دوستوں کی محفلوں میں اسکارف وغیرہ کے بغیر فوٹو کھینچنا کیسا ہے؟
حوزہ| ایسے موقعوں پر خود فوٹو کھینچنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نامحرم کو دکھانے پر دکھانے والے کو گناہ پڑے گا۔
-
احکام شرعی:
کیا فوٹو گرافر کے لیٔے شادی کی ایسی پارٹیوں کی دعوت قبول کرنا جن میں شراب پی جاتی ہو، جائز ہے؟
حوزہ|شراب اور اس طرح کی دوسری پارٹیاں جو حرام ہیں ان میں فوٹو کھینچنا جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا سینیما ہال جانا جائز ہے؟
حوزہ|وہاں جاکر ایسی فلموں کا دیکھنا جو دیکھنے والے کے لیٔے برا (منفی) اثر رکھتی ہوں اور اس کے بہکنے یا شہوت بھڑکنے کا باعث ہو حرام ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر عریان یا نیمہ عریان تصویروں کو دیکھنے سے بالکل پرہیز کریں۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی ہم سے کسی شخص کے اخلاق و خصوصیات کے بارے میں سوال کرے تو کیا جواب دینا غیبت حساب ہوگا؟
حوزہ|اگر وہ کسی خاص امر میں مشورہ کرنا چاہتا ہے جیسے شادی وغیرہ تو ان موارد میں اس کی غیبت کرنا جائز ہے۔
-
احکام شرعی:
غیبت اور تہمت میں کیا فرق ہے؟
حوزہ|غیبت دوسروں کے چھپے ہوئے عیب ظاہر کرنے کو کہتے ہیں جبکہ تہمت کسی کی طرف ناروا اور جھوٹی بات کی نسبت دینا ہے۔
-
احکام شرعی:
اگر انسان نہ جانتا ہو کہ وہ مجنب ہے اور نماز و روزہ انجام دے رہا ہو پھر کچھ دن بعد معلوم ہو جاۓ کہ وہ جنابت کی حالت میں نماز روزہ انجام دے رہا تھا تو اس صورت میں اس کا کیا فریضہ ہے؟
حوزہ|اس صورت میں اس کے روزے صحیح ہیں مگر نمازوں کی قضا کرے گا۔
-
احکام شرعی:
غسل جمعہ کا وقت کس وقت سے کس وقت تک رہتا ہے؟
حوزہ|غسل جمعہ کا وقت اذان صبح سے غروب آفتاب تک ہے لیکن بہتر ہے کہ ظہر کے نزدیک انجام دے اور اگر ظہر کے بعد کر رہا ہے تو ادا اور قضا کی نیت نہ کرے اور اگر جمعہ کے دن نہیں کیا تو جمعہ کے دن غروب سے سنیچر کے دن غروب تک قضا کی نیت سے انجام دے سکتا ہے۔
-
احکام شرعی:
اولاد کے لئے والدین سے جھگڑنا اور بحث کرنا جائز ہے؟اور اس کی کیا حد ہے کہ اولاد کو اس سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے؟
حوزہ| اولاد کے لئے والدین سے ایسے امور میں بحث کرنا جائز ہے کہ جن میں وہ سمجھتے ہوں کے والدین کی رائے درست نہیں لیکن ضروری ہے کہ ان سے بحث کرتے وقت آرام سےبات کی جائے۔
-
احکام شرعی:
عاق کی صورت میں اولاد والدین کی میراث پائے گی؟
حوزہ|اگر کوئی شخص اپنی اولاد میں سے کسی کو عاق کردے اور یوں کہے کے میں نے تمھیں عاق کیا تو اس پر کیا اثر مرتب ہوگا ؟ کیا ایسی اولاد والدین کی میراث پائے گی؟