شرعی احکام
-
احکام شرعی:
عزاداری سے متعلق چند اہم سوالوں کے جوابات
حوزہ|کیا مجلسوں میں بلند آواز سے گریہ و زاری کرنا اور سر و صورت پیٹنا جایز ہے؟کیا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیٔے مساجد میں کپڑے اتار کر ماتم کرنا جایز ہے؟محرم اور صفر میں کالے کپڑے پہننا مستحب ہے یا مکروہ؟
-
احکام شرعی:
کیا ہرولہ کرنا اور شور (بلند آواز میں تیزی کے ساتھ ائمہ علیہم السلام کا نام لینا) جائز ہے؟
حوزہ| اگر یہ اس طرح ہو کہ مذہب اور معصومین علیہم السلام کی عزاداری کے پروگراموں کی توہین کا سبب نہ ہو تو اپنے آپ میں، اس میں کوئي حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
عزاداری میں کپڑے اتارنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حوزہ|اگر فساد پھیلنے یا گناہ میں پڑنے کا خدشہ نہ ہو تو کوئی مشکل نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
اول وقت میں نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا اہم ہے یا عزاداری، مجالس یا جلوس امام حسین علیہ السلام کے بعد؟
حوزہ| پیروان اھلبیت علیھم السلام کے ذریعے ضروری ہے کہ کوشش کریں نماز کو اول وقت جماعت کے ساتھ اول وقت میں ادا کریں، کیونکہ جتنی بھی کربلا میں زحمتیں اور تکلفیں اٹھائیں گئیں ہیں دین کو برپا کرنے کے لئے تھیں۔
-
احکام شرعی:
کیا ایسی بچی جو اچھائی اور برائی کو سمجھتی ہو اس کے بوسہ لینے یا چومنے میں اشکال ہے؟
حوزہ|اگر وہ بچی چھ سال کی ہو گئی ہو، بنابر احتياط واجب اس کا بوسہ لینا، چاہے بغیر کسی لذت جنسی ہو پھر بھی جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
اگر میرا شوہر مجھے کہے کہ میرے ساتھ غیر اخلاقی فلم دیکھو تو اس صورت میں میرا کیا فریضہ بنتا ہے ؟
حوزہ| ان جیسے مسائل میں شوہر کی اطاعت واجب نہیں ہے اور ننگی فلمیں دیکھنا جن سے شھوت زیادہ ہوتی ہے، انکا دیکھنا حرام ہے جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
ایک مرتبہ وضو کرنے سے ہم کتنے وقت کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟
حوزہ|جب تک وضو باطل نہیں ہوتا اور حتی کچھ دن بھی اگر وضو برقرار رہتا ہے تو آپ نماز پڑھ سکتے ہیں۔
-
احکام شرعی:
سجدہ گاہ اگر پیشانی پر چپک جائے تو اس کا فقہی حکم کیا ہے
حوزہ|بہتر ہے سجدہ گاہ کو پیشانی سے جدا کریں پھر بعد میں دوسرے سجدہ کو انجام دیں وگرنہ نماز میں اشکال ہوگا۔۔۔
-
احکام شرعی:
ہونٹوں کو دانتوں سے چبانا یا اتارنا یا جسم کے کسی بھی حصہ سے اتارنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|چمڑے یا جلد کا گرنا یا آسانی سے چمڑا یا جلد اتر جائے یا گرنے کی حالت میں ہو تو پاک ہے۔
-
احکام شرعی:
اگر نماز کے سلام کیلئے فقط «السلام عليكم و رحمة اللّه و بركاته» کو پڑھیں تو کافی ہوگا ؟
حوزہ|تمام مراجع عظام : جی ہاں، یہی سلام پڑھ لینا کافی ہے؛ لیکن بھتر ہے پہلے دو سلام کو بھی ادا کرنا چاہئے۔
-
احکام شرعی:
کیا بدن کے زائد بال بالخصوص بغل اور زیر ناف بالوں کو مونڈنا واجب ہے اور غسل کرتے وقت ان بالوں کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
حوزہ|بدن کے اضافی بالوں بغل اور زیر ناف کے بالوں کو اسلامی نقطہ نگاہ سے مونڈنا مستحب ہے۔ اور صحت و سلامتی کہ مسئلے کیلئے بہت مفید ہے۔
-
احکام شرعی:
ہمیں وضو کرتے وقت کن چیزوں کی رعایت کرنی چاہئیے؟
حوزہ|وہ پانی جس سے وضو کیا جارہا ہے اس کی اجازت ہو یا پانی اپنی ملکیت ہو، اگر وہ کسی دوسرے فرد کی ملکیت ہے تو اس آدمی کا راضی ہونا ضروری ہے۔۔۔
-
احکام شرعی:
اگر چہرے اور ہاتھوں کو وضو کرتے وقت ؛ نیچے سے اوپر کی طرف دھویا تو کیا وضو باطل ہوگا؟
حوزہ|اگر کوئی اپنے چہرے اور ہاتھوں کو جان بوجھ کر عمدان نیچے سے اوپر کی طرف دھوئے تو اس کا وضو باطل ہوگا۔
-
احکام شرعی:
مستحبی نماز میں اقتدا کرنا
حوزہ|بعض لوگ جب یہ دیکھتے ہیں کہ امام جماعت نماز پڑھ رہا ہے تو فورا اس کی اقتدا کر لیتے ہیں ممکن ہے ایسا کرنا درست نہ ہو۔
-
احکام شرعی:
بدن کو قرآن کریم کے ساتھ ملانا
حوزہ| جی ہاں قرآن کریم کو طہارت اور وضو کے بغیر نہیں چھو سکتے؛کیونکہ؛قرآن کریم کو بغیر وضو اور طہارت کے چھونا حرام اور گناہ ہے۔
-
احکام شرعی:
مذھبی جلسات میں جانا/میرا شوھر فقہی احکام سے آشنائی نہیں رکھتا؛ کیا میں مذھبی جلسات میں فقہی احکام یاد کرنے کے لئے شوهر کی اجازت کے بغیر باہر جا سکتی ہوں؟
حوزہ| اگر مسائل شرعی منجملہ واجبات میں سے ہوں تو یاد کرنے کی غرض سے اس صورت میں جا سکتی ہیں جب آپکے پاس کوئی دیگر راستہ نہیں ہو
-
احکام شرعی:
منفعتی جھوٹ و مصلحتی جھوٹ میں کوئی اشکال نہیں؟
حوزہ|بعض اوقات اپنا کام کروانے کے لئے ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں اور یہی سوچتے ہیں کہ یہ جھوٹ نہیں ہے
-
احکام شرعی:
ادارے میں مستحبات انجام دینا
حوزہ|بعض افراد کسی ادارے میں کام کرتے ہیں ادارات میں معمولاً نماز جماعت کا بندو بست کیا جاتا ہے تو بعض افراد نماز سے پہلے اور بعد میں مستحبات انجام دیتے ہیں، جبکہ ایسا کرنا بالکل درست نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
سونےکا میڈل/سونے کا میڈل جو کھیلاڑی میچ کے جتنے پر حاصل کرتے ہیں اور گردن میں ڈالتے ہیں اسکے بارے میں کیا حکم ہے؟
حوزہ|میڈل کو لینے میں کسی قسم کا اشکال نہیں ہے لیکن، مرد حضرات کے لئے گلے میں پہننا صحیح نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
جوتوں کا گم ہونا
حوزہ|اگر کسی کے جوتے لے جائیں اور اس کے بدلے کوئی دوسرے جوتے رکھ جائیں، جوتوں کا صاحب تین شرائط کے ساتھ ان جوتوں کو اپنے لیے لے سکتا ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا ایک نگاہ میں نامحرم کو دیکھ سکتے ہیں؟
حوزه|اکثر لوگ نامحرم عورت کو ایک ہی نگاہ میں زیادہ دیر تک دیکھتے ہیں ، جبکہ عمداً اور جان بوجھ کر نامحرم کو لذت کی نگاہ سے دیکھنا حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
بچے اور حق الناس/ والدین کے فرائض میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے بچوں کو حق الناس کے بارے آگاہی دیں
حوزہ|اگر بچےاجازت کے بغیر کسی کے مال سے استفادہ کریں تو والدین کو چاہیئے کہ پہلی ہی فرصت میں ادا کریں، اور بچوں کو بتائیں کہ بغیر اجازت کے کسی چیز کو نہیں اٹھاتے۔
-
احکام شرعی:
راز کو فاش کرنے کے بارے میں تین نِکات/گر کوئی اپنے دوست کے راز کو فاش کرے یا کسی کو کہے تو کیا گناہ کا مرتکب ہوا ہے؟
حوزہ|ہر وہ چیز فاش کرنا جس کو خداوندمتعال نے مومن کیلئے پوشیده کیا ہے ،منجملہ گناہوں اور ہر وہ چیز جس سے آبرو عزت اور مقام رکھتا ہو بے عزتی اور بے احترامی کا موجب بنے تو حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
ایک ہاتھ سے وضو /جس آدمی کا ایک ہاتھ ہے تو وہ کیسے وضو کرے گا؟
حوزہ|فقط چہرے کو دھوئے گا اور اسی ایک ہی ہاتھ کو دھوئے گا اور اسی ہاتھ سے سر اور پاؤں کا مسح کرے گا۔
-
احکام شرعی:
چھ قسموں کی مسافرت کرنا حرام ہے
حوزہ|انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ سفر جو حرام کام کے لیے ہو اس میں اپنی نماز کو کامل پڑھے یعنی قصر نہ کرے۔
-
احکام شرعی:
راز فاش کرنا/کیا عورت گھریلو مسائل خصوصاً جو میاں بیوی کے درمیان میں ہوتے ہیں کیا کسی دوسرے افراد کو کہہ سکتے ہیں؟
حوزہ|چنانچہ اگر کوئی مرتکب گناهان کبیره ہوا ہو، اس کے راز کو بھی فاش کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ فسق و فجور کو عام کرے۔
-
احکام شرعی:
حکم اور فتوا میں فرق
حوزہ|یعنی اگر کسی مجتہد نے کوئی حکم جاری کر دیا، تو کوئی بھی مجتہد اس کی مخالفت کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
-
احکام شرعی:
فقہی احکام میں شـــــباھتیں اور فرق/ تکلیــفی حکم اور وضــعی حکم میں فرق
حوزہ| تکلیفی اور وضعی حکم کے درمیان بہت نزدیک کا رابطہ بھی پایا جاتا ہے کیونکہ ہر حکم وضعی خواہ نخواہ تکلیفی حکم کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔
-
احکام شرعی:
ٹوٹی ہوئی سجدہ گاہ پر سجدہ
حوزہ|بعض لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ٹوٹی ہوئی سجدہ گاہ پر نماز پڑھنا اشکال ہے جبکہ یہ درست نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
اگر شوھر اپنی بیوی کو اپنے رشتہ داروں، خصوصاً بیوی کے والدین سے ملنے جُلنے سے منع کرے اس صورت میں خاتون کا کیا فریضہ ہے؟
حوزہ|بیوی اپنے شوھر کی اجازت کے بغیر کسی بھی عزیز اور رشتہ داروں سے نہیں مل سکتی اور صلہ رحمی کے لئے ضروری نہیں ہے کہ گھر سے باہر جا کر ملے بلکہ ٹیلیفون اور میسج کے ذریعے سے بھی صلہ رحمی کر سکتے ہیں۔