تنظیم المکاتب
-
ایمانی اور دینی بنیادوں پر انقلاب وقت گذرنے کے ساتھ جوان ہوتا ہے، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/سکریٹری تنظیم المکاتب: انقلاب اسلامی ایران اپنے فکری اور عملی اثرات کے ساتھ ساتھ جغرافیائی لحاظ سے بھی پھیل رہا ہے اور روزانہ عالم بشریت کے نئے علاقوں تک پہنچ رہا ہے کیوں کہ یہ انسانیت کی بقا کی کوشش ہے، حکومت بنانے اور اقتدار قائم کرنے کی ہوس نہیں۔
-
خود کو پہچانے بغیر دوسرے کو پہچاننا ممکن نہیں، مولانا محمد حسن معروفی
حوزہ/ بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں طلاب جامعہ امامیہ کو درس اخلاق دیتے ہوئے مولانا محمد حسن معروفی نے کہا: خود یابی (خود کا ادراک اور شناخت) اور خود زیانی (خود کو نقصان پہنچانا) قرآن کریم کے دو اہم موضوع ہیں۔
-
اہلبیتؑ کی تعلیم کردہ دعائیں ہی پڑھیں: مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام نے ہمیں جہاں معبود سے دعا کا سلیقہ سکھایا وہیں دعائیں بھی تعلیم کی ہیں، ہمیں اہلبیت علیہم السلام کی تعلیم کردہ دعائیں ہی پڑھنی چاہئیے۔ ہمیں خاص طور سے دعا کرنی چاہئیے کہ ہمارے مولا و آقا کا ظہور ہو تا کہ کائنات میں نظام عدل قائم ہو۔
-
زندہ تیرا اعلان ہے اے بانی تنظیم
حوزہ/ ۹مئی ١۹۸٥ محسن قوم سربراہ تحریک دینداری بانی تنظیم خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری صاحب طاب ثراہ کی تاریخ وفات ہے تقریبا نصف صدی پہلے اس مرد مجاہد نے قوم میں دینداری اور استقلال کی روح پھونکنے کے لیے دو نعرہ بیک وقت دئیے تھے۔
-
بڑا بننا ہے تو پڑھو لکھو، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/سکریٹری تنظیم المکاتب نے روایت نقل کی کہ آج تم اس نسل کے بچوں میں شمار ہوتے ہو۔ عنقریب اگلی نسل کے بزرگوں میں شمار ہو گے۔ لہذا تمہیں چاہئیے کہ علم حاصل کرو، جو یاد نہیں رکھ سکتے اسے لکھو اور گھر میں محفوظ رکھو۔" امام علیہ السلام نے حکم دیا کہ پڑھو اور لکھو کیوں کہ بڑے بننے کے لئے یہ دونوں باتیں ضروری ہیں۔
-
ائمہ ہدیٰ کی حرمت غیبت و حضور سے متاثر نہیں ہوتی، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سیکریٹری تنظیم المکاتب: حرم مطہر رضوی میں اس دہشت گردانہ حملے میں جہاں ایک مومن و عالم شہید ہوئے اور دو زخمی ہوئے وہیں ’’بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ بُيُوتِ نَبِيِّہ‘‘ (اللہ کے نبی ؐکے گھروں میں سے ایک گھر کے دروازے) کی توہین ہوئی کہ جس نے چودہ سو سال پہلے مدینہ منورہ میں ہوئےظلم کی تکرار کرتے ہوئے تمام عالم اسلام خصوصا عالم تشیع کے دلوں کو ملول اور آنکھوں کو اشکبار کر دیا۔
-
صحیح عقیدہ اور صحیح دین پہنچانا سب سے بڑی نیکی ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب: نجف و کربلا ہمارے مقدس شہر ہیں وہاں کی اپنی عظمت ہے ۔ یہ مقدس مقامات شور کی نہیں بلکہ شعور کی دعوت دیتے ہیں۔
-
تنظیم المکاتب میں دو روزہ سیمینار منعقد ہوا +تصاویر
حوزہ/ یوم معلم اور ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے تنظیم المکاتب میں دو روزہ بانیٔ تنظیم ؒ اور تبلیغ و ترویج دین سیمینار منعقد ہوا۔
-
آیۃ اللہ محمد محمدی ری شہری کی رحلت پر سربراہ تنظیم المکاتب کا اظہار تعزیت
حوزہ/ آیۃ اللہ آقای محمد محمدی ری شہری رضوان اللہ تعالیٰ علیہ مکتب اہلبیت علیہم السلام کے عظیم مبلغ، محقق، مولف اور معلم تھے۔ علمی اور تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ امام زادہ حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضہ مبارک شہر رے میں بطور متولی نمایاں خدمات آپ کا شرف ہے۔
-
تحریک دینداری کا احیا چاہئے
حوزہ/ اٹھارہ شعبان سن چودہ سو پانچ ہجری مطابق نو مئی انیس سو پچاسی عیسوی تحریک دینداری مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کی تاریخ وفات ہے اور یہ تحریر خراج تحسین بھی ہے اور یاد آوری بھی۔
-
سیمینار ’’حضرت ابوطالبؑ اولین مظلوم تاریخ‘‘ تنظیم المکاتب میں منعقد ہوا +تصاویر
حوزہ/ اسلام کی اولین پناہ گاہ، محسن اسلام، کفیل و حامی رسولؐ حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم وفات حسرت آیات پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں سیمینار ’’حضرت ابوطالبؑ اولین مظلوم تاریخ‘‘ منعقد ہوا۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا:
اللہ کی رضا اور غضب کا محور حضرت فاطمہ زہرا (س) ہیں، مولانا سید منور حسین رضوی
حوزہ/ صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔
-
تنظیم المکاتب میں سیمینار کا انعقاد:
امام سجادؑ نے غلاموں کی اولاد کی طرح تربیت کی : مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ نے امام زین العابدین علیہ السلام کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شیخ طوسیؒ نے آپ کے شاگردوں کی تعداد ۱۷۱ نقل فرمائی ہے۔ اسی طرح آپ نے ایک لاکھ غلام خریدے ، تعلیم و تربیت کے بعد انہیں راہ خدا میں آزاد کیا جو بعد میں اسلام کے مبلغ بنے۔ آپ نے کبھی بھی اپنے کسی غلام کو غلام نہیں سمجھا بلکہ ہمیشہ ’’یابنی‘‘ ائے میرے بیٹے کہہ کر خطاب کیا یعنی آپ نے غلاموں کی اولاد کی طرح تربیت کی۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کو ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا
حوزہ/ ابلاغ و ترسیل سے مربوط امور میں بالعموم آپ مسلسل تعاون فرماتے رہتے ہیں جو ’’تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوى ‘‘ ہے، آپ کی دینی خدمات کو خدا وند عالم قبول فرمائےانشاء اللہ آپ کا یہ دینی تعاون بھی برقرار رہے گا۔ ہم آپ کے اس تعاون کے شکر گذار ہیں اور آپ کی توفیقات میں مزید اضافہ اور سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔
-
صلوات نفاق سے بچاتی ہے : مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے احادیث کی روشنی میں صلوات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جس کے سامنے رسول اکرم حضرت محمد (ص) کا نام لیا جائے اور وہ صلوات نہ پڑھے تو وہ سب سے بڑا کنجوس ہے اور اس نے آپ پر جفا کیا، بلند آواز سے صلوات پڑھنا انسان کو نفاق سے بچاتی ہے۔
-
تنظیم المکاتب میں سہ روزہ عظیم الشان قرآن و محمد (ص) کانفرنس کا پہلا جلسہ منعقد ہوا:
قرآن انسانیت کے لئے مکمل دستور حیات:مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنؤ نے فرمایا : قرآن انسانیت کے لئے مکمل دستور حیات اور حضرت محمد (ص) پوری بشریت کے لئے رحمت اور رہبر ہیں ۔ لہذا ان دونوں کے سلسلہ میں سوالات و شبھات سے عام انسان کو بچانے کے لئے یہ کانفرنس بر وقت بہترین اقدام ہے۔
-
تنظیم المکاتب کی سہ روزہ کانفرنس وقت کی اہم ضرورت: مولانا سید محمد سعید نقوی
حوزہ/ لکھنؤ میں ۱۰۔۱۱۔۱۲ دسمبر کو قومی سطح پر جو سہ روزہ کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے وہ وقت کی ضرورت اور نہایت تحسین آمیز اقدام ہے۔ ایسے پروگراموں سے کنفیوزنس دور ہوتے ہیں اور ملک کے بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے۔
-
تنظیم المکاتب میں ہونے والی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی اپیل
حوزہ/ ادارے تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ایک خدا کی عبادت، مخلوق کی خدمت؛ قرآن و محمد (ص) کا پیغام‘‘ کے عنوان سے سہ روزہ عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام 10، 11، 12 دسمبر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کیا جا رہا ہےٍ۔
-
دینی خدمت کے لئے شرح صدر ضروری ہے، مولانا سید نقی عسکری
حوزہ/ دین کی خدمت کے لئے جو چیز سب سے ضروری ہے وہ شرح صدر ہے، یعنی انسان دوسرے کو برداشت کر سکے، دوسرے کی بات سنے، اگر کوئی نادانی میں کوئی بات کہہ دے تو اس سے الجھے نہیں اور اگر کوئی دشمنی میں بھی کہے تب بھی اس کو اسی حد تک جواب دے جس سے وہ اپنے بلند مقصد سے نہ ہٹے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اہلبیتؑ کی یہی سیرت تھی کہ شرح صدر ہر منزل پر قابل مشاہدہ تھا۔
-
دین کی خدمت توفیق الہی، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب کا یہ کہنا تھا کہ دین کا کام توفیق الہی ہے ہر ایک کے لئے ممکن نہیں کہ دین کا کام کرے بلکہ اللہ کی جس پر عنایت ہوتی ہے وہی یہ کام کر سکتا ہے۔
-
خادمان تنظیم المکاتب لداخ دورے پر
حوزہ/ مومنین کی بستیوں کا تبلیغی اور تعلیمی دورہ تحریک دینداری کے نقیب ادارہ تنظیم المکاتب کی اہم سرگرمی رہی ہے۔ اتراکھنڈ کی پہاڑی بستیوں کے تبلیغی دورے کے بعد کاروان تنظیم سربراہ ادارہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی قیادت میں ۲۰ ؍ اکتوبر کو لداخ کےدور دراز بستیوں تک تعلیم و دین کا پیغام پہونچانے اور قائم شدہ مکاتب میں روح پھونکنے کے لیے سری نگر پہنچا۔
-
کمالات کے باوجود منکسر المزاجی مولانا ابن علی واعظ طاب ثراہ کا خاصہ تھا، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا ابن علی واعظ طاب ثراہ جہاں ایک بہترین استاد تھے، وہیں بہترین مربی بھی تھے، جہاں نثر نگاری میں مہارت تھی وہیں نظم میں بھی ماہر تھے۔ آپ نہ صرف بہترین خطیب تھے بلکہ بہترین مربی خطابت بھی تھے۔مرحوم نے تاسیس جامعہ امامیہ سے ۱۹۹۳ ء تک ادارہ میں مستقل خدمت انجام دی۔
-
تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسۂ تعزیت
حوزہ/ دین کے بے لوث خدمت گذار اور مکاتب امامیہ تنظیم المکاتب کشمیر کے انچارج الحاج مولانا سیدمحمد یوسف بٹ صاحب کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔
-
تنظیم المکاتب نے کیا آن لائن حوزوی تعلیم کا آغاز
حوزہ/ دورہ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور روزگار کی مصروفیت کے سبب ہر انسان کے لئے مدرسہ میں داخلہ ممکن نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعہ امامیہ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ ہماری باعمل قوم بے خبر بھی نہ رہے۔
-
مولانا سید علی عابد رضوی طاب ثراہ کی رحلت پر سربراہ تنظیم المکاتب کا اظہار افسوس
حوزہ/ مولانا سید علی عابد رضوی طاب ثراہ عالم با عمل تھے، انتہائی خلیق اور بردبار تھے۔ خاموشی سے لوگوں کی مدد کرتے خاص کر اہل علم کا خاص خیال رکھتے، عمر کا بڑا حصہ ملک کے باہر گذارا اور ان لوگوں کے ساتھ گذارا جو احسان کر کے جتا دیتے ہیں لیکن کوئی یہ نہ کہہ سکا کہ کبھی آپ نے کسی سے کچھ مانگا ہو یا رقوم شرعیہ لی ہوں۔ہمیشہ ترویج دین اہلبیتؑ میں مشغول رہے۔
-
جامعہ امامیہ میں جلسہ سیرت و جشن مسرت منعقد
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت اور یوم قیام جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے موقع پر جامعہ امامیہ میں آن لائن جلسہ سیرت و جشن مسرت منعقد ہوا۔
-
اقتدار ان ہاتھوں میں پہنچا جنمیں اسلام رچا بسا ہوا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے باایمان اور با شعور عوام نے اپنے حُسنِ انتخاب سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ولایت فقیہ نظام کے حامی اور عالمی استعمار کے مخالف ہیں۔ استعماری سازشیں اور پابندیاں انکے پائے ثبات میں ہرگز لغزش نہیں لا سکتیں۔