-
نائیجیریا میں مدرسے سے 100 سے زائد طلبہ اغوا
حوزہ/ اسکول کے عملے کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی ششماہی کنونشن
حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سال کربلا احیائے دینِ محمدی (ص) ششماہی مرکزی کنونشن 28 اور 29 مئی 2021ع کو بمقام سکرنڈ سٹی میں زیر صدارت محترم برادر حسن علی سجادی کے منعقد کیا گیا۔
-
سعودی عرب؛ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لئے استعمال ہوگا
حوزہ/ سعودی کی تمام مساجد کو صرف اذان اور اقامت کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو محدود کرنے اور لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو ایک تہائی سطح تک محدود کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
-
تقویٰ تمام مشکلات کے حل کی کلید ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ دینی علوم کے استاد نے کہا: خداوند عالم نے قرآن کریم میں واضح فرمایا ہے کہ اگر انسان اپنے اندر بےنیازی کا احساس کرے تو وہ سرکشی پر اتر آتا ہے۔ انہوں نے کہا: روایت میں آیا ہے کہ فقر و تنگدستی، بیماری اور موت تین ایسے عناصر ہیں جو انسان کو سرکشی سے روکتے ہیں۔
-
شہریت کا نوٹیفکیشن غیر قانونی، وحدت اسلامی ہند
حوزہ/ موجودہ شہریت ایکٹ 1955 کی بنیاد پر نوٹیفیکیشن شائع کر کے، پڑوسی ممالک کی اقلیتوں کو شہریت دینے کے مرکزی حکومت کے اقدام کو غلط اور غیرقانونی اور اسے دستور کی خلاف وزری قرار دیتے ہوئے وحدت اسللامی ہند نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے۔
-
وسیم رضوی کی طرف سے توہین قرآن کی نت نئی حرکات فتنہ انگیز، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر وسیم رضوی کو ان کی امن و مسلمان دشمن حرکات سے باز رکھنے کے لئے حکومت ہند کو راست کاروائی کرنی چاہئے۔
-
تقریبِ مذاہب اسلامی،جامعۃ المصطفی کے اہم اہداف میں شامل ہے، سربراہ جامعۃ المصطفی
حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمین عباسی نے جامعۃ المصطفی کے اہداف کو مختلف مذاہب اسلامی کے مابین تقریب اور ادیان الہی کے پیروکاروں کے مابین باہمی وحدت قرار دیا اور کہا کہ جامعۃ المصطفی کے اندرونی و بیرونی شعبہ جات میں زیر تعلیم اہل سنت اور دوسرے مذاہب آسمانی کے طلباء اس بات کی واضح مثال ہیں۔
-
رسا نیوز ایجنسی اردو کے ایڈیٹر مولانا سید اشہد حسین نقوی کو صدمہ
حوزہ/ ایڈیٹر رسا نیوز ایجنسی اردو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سید اشہد حسین نقوی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی والد محترم مرحوم سید ہادی حسین نقوی ابن سید اسماعیل حسین نقوی نے داعئ اجل کو لبیک کہا۔
-
لاہور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس؛
وقف پراپرٹیز ترمیمی ایکٹ (اوقاف بل) کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا
حوزہ/آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں 40 دینی وسیاسی اور رفاہی اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وقف پراپرٹیز ترمیمی ایکٹ 2020 (اوقاف بل) کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
-
نصاب تعلیم، نسل نو کے مستقبل کا مسئلہ
حوزہ/ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور آئین پاکستان کی رو سے یہاں کوئی بھی غیر اسلامی قانون نہیں بن سکتا اور تمام مکاتب فکر کو اپنے مذہبی اقدار پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
حوزہ/ دونوں رہنماؤں نے ملی و مذہبی امور پر بھی مشاورت کی۔ ملاقات میں دینی مدارس کے امتحانات، یکساں قومی نصاب پر تحفظات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں عزاداروں کے خلاف درج ہونے والے بلاجواز مقدمات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
-
بمناسبت برسی امام راحل(رح):
امام خمینی(رح) انقلاب اسلامی کی عزت و وقار کے مظہر ہیں، خانم حسینی
حوزہ/ایرانی ثقافتی کونسل کی سرگرم کارکن خانم حسینی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے عوامل میں سے امام خمینی(رح)کی قیادت کو ایک اہم عامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام راحل(رح)انقلاب اسلامی کی عزت و وقار کے مظہر ہیں۔
-
امام جمعہ شہر بویین،قزوین ایران:
دشمن ہماری عزت و اقتدار کو ختم کرنا چاہتا ہے، حجۃ الاسلام رضوانی
حوزہ/امام جمعہ شہر بویین زہرا ایران نے کہا کہ دشمن ہماری عزت و اقتدار کو ختم کرنے کے درپے ہے اور جب تک اسلامی جمہوریہ ایران عزت اور اقتدار کی راہ پر گامزن ہے یہ دشمنیاں ختم نہیں ہوں گی۔
-
نعت سرکار دو عالم (ص):
میرے چہرے پہ پڑا راہِ مدینہ کا غبار|اب یہ مہتاب کسی طور سے گہنائے تو،عباس ثاقبؔ
حوزہ/عباس ثاقبؔ صاحب نعت کی عقیدت و حقیقت سے معمور دنیا میں اپنے اسلوب کے ساتھ اپنی مستند و ثقہ شاعری جس میں فن پر گرفت اور مضامین کی نورانیاں جلوہ گر ہیں سفر کرتے ہیں لہٰذا مجموعی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ عباس ثاقبؔ صاحب پورے شعور اور ادراک کی معراج پر نعت کہنے کا سلیقہ رکھتے ہیں اور اپنے مافی الضمیر کو ابلاغ کی معراجِ مقصود تک پہنچانے کا قرینہ ان کے ہاں وفور کے ساتھ موجود ہے۔ بعض جگہوں پر نہ صرف ان کا فکری تنوع بلکہ قدرتِ کلام تحیر خیز نظر آتے ہیں،تازگی اور اچھوتا پن ایسا ہے جو آپ کے اطراف و نواح کے کم شاعروں کے حصے میں آیا ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۰ شوال المکرم ۱۴۴۲، ۱،جون۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:منگل:۲۰ شوال المکرم ۱۴۴۲، ۱،جون۲۰۲۱
-
حدیث روز | ہوشیار، نادان ترین اور باعزت ترین افراد کون؟
حوزہ / امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں زیرک ترین، نادان ترین اور باعزت ترین افراد کا تعارف کرایا ہے ۔
-
اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے گا،پارلیمانی سیکریٹری برائے ویمن ڈیویلپمنٹ محترمہ کنیز فاطمہ
حوزہ/ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی کا دورہ قمراہ۔اس دوران پرائمری بوائز اینڈ گرلز سکولوں کا دورہ کیا۔ٹیچرز اور کمیونٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
-
سحر عالمي نیٹورک تہران کا ایک اہم قدم
حوزہ/ اس سال ماہ مبارک رمضان 1442ہ ق ماہ گزشتہ میں سحر عالمی نیٹورک کے چینل نے آن لاین اقرا نامی حسن قراءت کا ایک عالمی مسابقہ مقابلہ منعقد کیا جس میں مختلف ممالک سے الگ الگ فرقوں کے 65 معياری اور منتخب سنی و شیعہ قراء کرام نے حصہ لیا۔
-
ہم دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں اور مزاحمتی تحریک مضبوط ہو رہی ہے، صہیونی اخبار کا اعتراف
حوزہ/ ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے جبکہ مزاحمت تحریک روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک، اقوام متحدہ
حوزہ/ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے دنیا میں افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ کی جانب سے تقریبا 3. 66 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے اور ایران کو مہاجرین کی میزبانی کے لئے ایک آئیڈل ملک قرار دیا ہے۔
-
اسلام میں جتنی ندا ولایت کے لئے دی گئی ہے اتنی کسی شی کے لئے نہیں دی گئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اسلام میں جتنا ولایت کی طرف پکارا گیا ہے، ولایت کی طرف بلایا گیا ہے ، ولایت کی طرف دعوت دی گئی ہے ، اتنی کسی شی کی طرف دعوت نہیں دی گئی۔
-
آج دنیا جن مشکلات کا شکار ہے وہ لاقانونیت اور انسانیت کے قتل عام کا سبب ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ عالمی ادارے اور انسانیت حقوق کی تنظیمیں ان عناصر کو بے نقاب کریں جو عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔ ہم بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
-
شہید بارگاہ علی رضا (ع) کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، علامہ ظفر نقوی
حوزہ/ جس طرح حکومت نے دیگر سانحات میں دہشت گردوں کو سزا دی ہے تو اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو بھی سزا ملنی چاہیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا کر لواحقین کو جلد از جلد انصاف فراہم کریں۔
-
پنجاب میں شیعہ کلنگ ،محرکات کیا ہیں؟
حوزہ/ ملک میں عدم برداشت اور شدت پسند رویوں کے حامل یہ تکفیری فکر رکھنے والے عناصر درحقیقت دینِ اسلام کے دشمن ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسی تکفیری سوچ کی بناء پر آج پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔
-
اللہ نے حرام میں شفا نہیں رکھی، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ کسی بھی حرام اور بے دینی میں اللہ نے نہ شفا رکھی ہے اور نہ ہی اس میں فائدہ ہے چاہے شے ہو یا شخص، کسی بھی برے انسان کے ذریعہ نیک کام انجام نہیں پا سکتا، ممکن ہے وقتی فائدہ ہو جائے لیکن یہی فائدہ کسی عظیم نقصان کا پیش خیمہ ہو گا۔
-
امام خمینیؒ کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر مظلومین کیلئے امید کی کرن بن چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ حضرت امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے اسی لئے عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں۔ یعنی اپنی انا اور ذات مٹا کر اس نے خود کو دین خدا میں فنا کر دیا ہے۔
-
پاکستانی وزیر خارجہ کی حضرت امیر المومینین (ع) کے روضہ اقدس پر حاضری +تصاویر
حوزہ/ شاہ محمود قریشی نے روضہ حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے حرم حضرت علی علیہ السلام میں نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی و خوشحالی، اتحاد بین المسلمین، اور کرونا وبا سے نجات کیلئے دعائیں کیں۔
-
دنیا سے موذی مرض کے خاتمے کیلئے قم المقدسہ،ایران میں باب الحوایج (حضرت علی اصغرؑ) سے توسل اور علمی پروگرام
حوزہ/ پروگرام میں تمام لوگوں کو یکجہتی، اتحاد، میل، محبت، ایثار و استقامت اور مریضوں کی حمایت اور دلجوئی کرنے کی خاص طور پر تاکید کی گئی۔