۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
News ID: 375994
6 جنوری 2022 - 07:00
خمس رهن منزل

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے رہن میں خمس کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے رہن میں خمس کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: وہ رقم جو مستاجر (کرایہ دار) موجر (مالک مکان) کو قرض (رہن) کے طور پر دیتا ہے کیا اس میں خمس ہے؟

جواب: اگر مستاجر مکمل کرایا نہیں دے سکتا یا موجر قبول نہیں کرتا تو کرایہ دار جو رقم کرائے کے طور پر موجر کو قرض (رہن) کے عنوان سے دیتا ہے اس میں خمس نہیں ہوگا اور یہ رقم احکام مؤونہ (مصارف) میں شمار ہو گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .