۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
دلال بازی

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے جنس کی فروخت میں "دلّالی" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جنس کی فروخت میں "دلّالی" کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: "دلّال" جو دوسروں کی اجناس کو فروخت کر کے جو منافع حاصل کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: جب بھی کوئی جنس کسی کو دی جائے اور اسے کہا جائے کہ اس قیمت پر اسے میرے لئے فروخت کرو اور اگر اس قیمت سے زیادہ پر فروخت کرو گے تو وہ زائد قیمت آپ کی ہو گی تو ایسا معاملہ صحیح ہے اور اضافی قیمت سے حاصل ہونے والا مال "دلّال" کا ہو گا اور اسی طرح ہے اگر صاحبِ مال کہے کہ یہ جنس اس قیمت پر تمہیں بیچ دی ہے اور خریدنے والا قبول کر لے تو اب اس قیمتِ خرید سے جس قدر زیادہ پر فروخت کرے گا تو وہ اس کا اپنا مال ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .