۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
برگرداندن نیت نماز به نماز دیگر

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے قضا نماز کی نیت کو ادا نماز کی طرف پلٹانے کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے قضا نماز کی نیت کو ادا نماز کی طرف پلٹانے کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال:

اگر کوئی نمازِ ظہر سے پہلے صبح کی قضا نماز کی نیت سے نماز شروع کر دے اور دوسری رکعت میں تشہد کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے اور تیسری رکعت کا ذکر پڑھ دے اور رکوع میں جانے سے پہلے اسے یاد آ جائے کہ اس نے تو نمازِ صبح کی نیت کی تھی تو کیا وہ اپنی نیت کو نمازِ ظہر کی طرف پلٹا سکتا ہے؟

جواب:

قضا نماز کی نیت کو ادا نماز کی نیت میں بدلنا صحیح نہیں ہے اور مذکورہ فرض کی صورت میں نمازی کو چاہئے کہ وہ بیٹھ جائے اور نماز کا سلام پڑھے اور احتیاطِ مستحب یہ ہے کہ سلام کے بعد دو سجدۂ سہو بجا لائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .