۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
News ID: 376114
10 جنوری 2022 - 09:42
محروم کردن از ارث

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے " میراث سے محروم" کرنے کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "ارث و میراث سے محروم کرنے" کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: کیا ایک باپ اپنے فرزند کو ارث سے محروم کر سکتا ہے یا بعض اولاد کو زیادہ حصہ دے سکتا ہے؟

جواب: شریعتِ اسلام میں بعض ورثاء کو ارث سے محروم کرنا جائز نہیں ہے اور ایسا کام باطل ہے لیکن ایک شخص اپنی وفات سے پہلے اپنے اموال کو اپنے بعض فرزندان یا دیگر افراد کو دے سکتا ہے لیکن اس کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو ورثاء کے درمیان اختلاف کا باعث بنے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • SAYYED EAJAZ AHEMAD M HAIDER IN 16:27 - 2022/01/10
    0 0
    Ihekaam