۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حکم مسابقات اینترنتی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے انٹرنیٹ پر ہونے والے مقابلوں کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے انٹرنیٹ پر ہونے والے مقابلوں کے متعلق اپنی نظر بیان کیا ہے جسے یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کیا جا رہا ہے۔

ان مقابلوں کے متعلق رہبر انقلاب سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: انٹرنیٹ پر ایسے مقابلے ہیں کہ جن میں شرکت کے لیے پیسے دینا پڑتے ہیں۔ اگر آپ اس مقابلے میں جیت جاتے ہیں تو آپ کو انعام دیا جاتا ہے۔ کیا اس قسم کے مقابلے جوئے کے حکم میں آتے ہیں؟

جواب: اگر انٹرنیٹ پر مقابلے کا انعقاد کرنے والا اپنی اجرت کے طور پر شرکت کرنے والوں سے رقم لیتا ہے اور مقابلے میں شرکت کی شرط پر اپنے لیے رقم لیتا ہے اور اس رقم کا مالک بننے کے بعد اپنے مال سے انعام دیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .