ہفتہ 15 اگست 2026 - 11:14
مزاحمت اپنی راہ پر گامزن ہے، ہمارے ہتھیار ڈالنے کی امید لگانے والے خام خیالی میں مبتلا ہیں: شیخ نعیم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے 2006 کی 33 روزہ جنگ میں مزاحمت کی کامیابی کو اسرائیل کے خلاف طاقت کے توازن میں اہم تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت آج بھی اپنے فیصلوں پر قائم ہے اور جو لوگ اس ہمارے ہتھیار ڈالنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں، وہ خام خیالی میں مبتلا ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے 2006 کی 33 روزہ جنگ میں مزاحمت کی کامیابی کو اسرائیل کے خلاف طاقت کے توازن میں اہم تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت آج بھی اپنے فیصلوں پر قائم ہے اور جو لوگ اس ہمارے ہتھیار ڈالنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں، وہ خام خیالی میں مبتلا ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے 33 روزہ جنگ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ جولائی 2006 کی جنگ نے ثابت کیا کہ مزاحمت حالات کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق اس جنگ میں اسرائیل اور امریکا کو لبنان کی اسلامی مزاحمت، عوام اور فوج کے اتحاد کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر اسرائیلی منصوبہ ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 2006 سے لے کر 2023 اسرائیل پر مزاحمت کے اثرات برقرار رہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مزاحمت مؤثر طاقت رکھتی ہے۔

موجودہ حالات کے بارے میں حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اکتوبر 2024 کا معاہدہ اب بھی قابلِ عمل ہے اور اس کا بنیادی مقصد اسرائیلی فوج کا انخلا ہے۔ انہوں نے لبنانی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں مزاحمت کے ہتھیاروں کے علاوہ کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا، جبکہ اسرائیلی قبضے اور جارحیت کے خلاف مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے نام نہاد ’’فریم ورک معاہدے‘‘ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں اسرائیل اور امریکا ایک ہی موقف رکھتے ہیں، جبکہ لبنان کو اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کا دفاع کرنا چاہیے۔

انہوں نے جنوبی لبنان سے بے گھر ہونے والے افراد کی مدد، پناہ گاہوں کی فراہمی اور نقصانات کی تلافی کو حکومت کی ذمہ داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ عوام کی مدد جاری رکھے گی۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے شہدا اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود مزاحمت اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور آنے والے دنوں میں کامیابی کے مراحل سامنے آئیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha