ہفتہ 17 اکتوبر 2026 - 10:16
حق وباطل کی کشمکش میں ہم حق اور اہلِ حق کے ساتھ کھڑے ہیں؛امریکہ واسرائیل کی انسان دشمن سامراجی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی: علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے دو روزہ تنظیمی دورے کے دوران، گزشتہ روز بخشاپور اسٹاپ کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور بعد ازاں مومنین کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے دو روزہ تنظیمی دورے کے دوران، گزشتہ روز بخشاپور اسٹاپ کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور بعد ازاں مومنین کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے موجودہ عالمی حالات، حق و باطل کی کشمکش، اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور اہلِ ایمان کی دینی و ملی ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں حق و باطل کے درمیان ایک فیصلہ کن کشمکش جاری ہے۔ ہم حق، عدل، مظلوموں اور اہلِ حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہر صاحبِ ایمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حق کا ساتھ دے، ظلم کے خلاف آواز بلند کرے اور باطل قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے بجائے استقامت، شعور اور بصیرت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔

حق وباطل کی کشمکش میں ہم حق اور اہلِ حق کے ساتھ کھڑے ہیں؛امریکہ واسرائیل کی انسان دشمن سامراجی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی انسان دشت سامراجی پالیسیاں عالمی امن، انسانی حقوق اور مظلوم اقوام کے مستقبل کے لیے سنگین چیلنج بن چکی ہیں۔ فلسطین سمیت مشرقِ وسطیٰ کے مختلف خطوں میں جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ ایسے حالات میں ہر باضمیر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ طاقت کے استعمال، جارحیت اور انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے اور مظلوم عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہماری حمایت کسی قوم سے نفرت کی بنیاد پر نہیں، بلکہ حق، عدل، انسانی وقار اور مظلوموں کی حمایت کے اصول پر قائم ہے۔ ہم ہر اس قوت کے خلاف ہیں جو ظلم و جبر کو فروغ دے، اقوام کے حقوق سلب کرے اور طاقت کے بل بوتے پر اپنے مفادات مسلط کرنا چاہے۔ دنیا میں پائیدار امن اسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب انصاف کو طاقت پر اور انسانی حقوق کو سیاسی مفادات پر ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ائمہ اہلِ بیت علیہم الصلوٰۃ والسلام نے اپنے پاکیزہ کردار، عظیم قربانیوں اور بے مثال سیرت کے ذریعے انسانیت کو حق گوئی، شجاعت، صبر، استقامت اور ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا۔ امام حسین علیہ السلام کی تحریکِ کربلا ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ حق کی راہ میں مشکلات اور قربانیاں آئیں تو بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ باطل کے سامنے خاموشی اختیار کرنا اور مظلوم کی فریاد کو نظرانداز کرنا اہلِ ایمان کے شایانِ شان نہیں۔

حق وباطل کی کشمکش میں ہم حق اور اہلِ حق کے ساتھ کھڑے ہیں؛امریکہ واسرائیل کی انسان دشمن سامراجی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ آج امتِ مسلمہ کو اتحاد، بیداری اور باہمی اخوت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دے کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہمیں فرقہ واریت، نفرت اور انتشار سے بالاتر ہوکر مشترکہ مسائل پر متحد ہونا ہوگا۔ ہمیں قرآن و سنت اور تعلیماتِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام کی روشنی میں اتحادِ امت، احترامِ انسانیت اور دفاعِ مظلومین کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حمایت، اتحادِ امت، قومی خودمختاری، اسلامی اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حقیقی کامیابی صرف نعروں سے نہیں بلکہ کردار، قربانی، تنظیمی نظم و ضبط اور عملی جدوجہد سے حاصل ہوتی ہے۔ مومنین کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں دینی و سماجی سرگرمیوں کو منظم کریں، نوجوان نسل کی تربیت پر توجہ دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha