گلگت بلتستان
-
گلگت بلتستان،پاکستان کا حصہ ہیں؛ انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں، ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی رہنماؤں کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بلتستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے گلگت پہنچ گئے۔
-
سیاحوں کی خدمت کریں، بلتستان کے علمائے کرام کا عوام کے نام پیغام:
گلگت بلتستان کی زمینیوں کے تحفظ کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ بلتستان کے نامور عالم دین کا وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، عوام الناس سیاحوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔
-
پشاور دھماکہ سوچی سمجھی سازش؛ ریاستی ادارے ماسٹر مائنڈ کو پکڑیں، مولانا شیخ احمد نوری
حوزہ/ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
دین کی تبلیغ کے ساتھ علمائے کرام کا سیاسی حالات سے آگاہ رہنا بھی ضروری ہے، حجۃ الاسلام اکبر شاہ رضوی
حوزہ/ سابق صدر شیعہ علماء کونسل کھرمنگ بلتستان: متحدہ علماء فورم جی بی قم المقدس میں علماء و طلاب کی دینی، سیاسی، تحقیقی اور تبلیغی تربیت کے ذریعے مستقبل میں گلگت بلتستان کے اندر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
-
گلگت بلتستان میں علمائے کرام مذہبی، تبلیغی اور سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا کریں، علامہ سید ناظر عباس تقوی
حوزہ/ متحدہ علماء فورم جی بی کے اعلی سطحی وفد کی مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی سے اہم ملاقات۔
-
گلگت بلتستان پر مسلط ثقافتی یلغار اور راہ حل
حوزہ/حکومت اور مقامی و غیر مقامی این جی اوز کی طرف سے قیمتی فصلوں کی کاشت کاری کے بارے میں کوٸی خاص اہتمام نہیں۔بس ساری توجہ موسیقی و ناچ گانے کی طرف ہے اور وہ بھی ثقافت کے نام پر۔
-
گلگت بلتستان پر مسلط ثقافتی یلغار اور این جی اوز
حوزہ/ کسی بھی قوم کی پہچان اور اس کا تشخص ان کا تمدن اور ثقافت ہوا کرتی ہے،اگر کوٸی قوم زندہ ہے تو اس کی ثقافت اور تمدن کی وجہ سے ہے اگر کوئی اپنے تمدن اور ثقافت کو بھول جائے تو اس کا چہرہ مسخ ہوجائے گا لہذا زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت اور تمدن کو زندہ رکھتی ہیں۔
-
انا للہ وانا الیہ راجعون؛
ارض بلتستان کو صدمہ؛ بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ صادق نجفی انتقال کر گئے
حوزہ/ مرحوم نے پوری زندگی وادی کچورا (شنگریلا) میں امام جمعہ کی حیثیت سے دینی خدمات اور امور شرعیہ کی انجام دہی میں مصروف رہے اور کچھ علالت کے بعد آج لاہور کے ایک ہوسپٹل میں خالق حقیقی سے جاملے۔
-
70سالوں میں آنے والی کسی حکمران جماعت نے گلگت بلتستان کو ٹاون پلان نہ دیا، سائرہ ابراہیم
حوزہ/ مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین نے کہا کہ حکومتی نمائندوں سے اپیل ہے آپ یہاں کے باشندے بن کر سوچیں ہماری نسلوں کے ساتھ گھناؤنا کھیل بند کریں اگر آپ کچھ نہیں کر سکتے تو خدا کے لئے آنے والی نسلوں کے گناہ گار نہ بنیں۔
-
گلگت بلتستان میں روزانہ المناک حادثات کا پیش آنا معمول بن گیا ہے، سائرہ ابراہیم
حوزہ/ مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں بیٹھے بڑے بڑے سیاستدان جو نفرت لسانیت فرقہ پرستی تعصب قومیت نسل پرستی کو فروغ دینا جانتے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ گلگت بلتستان کے مسائل سے غافل ہیں اور گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات نہیں کرتے۔
-
معروف خطیب و مصنف علامہ حسن فخر الدین کے انتقال پر جامعہ طوسی بلتستان کا اظہار تعزیت
حوزہ/ بلتستان کے بزرگ عالم دین علم رجال کے ماہر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن فخر الدین کل کراچی میں انتقال کر گئے۔
-
امام جمعہ سکردو بلتستان:
گلگت بلتستان کو آزاد کرانے کا مقصد؛ یہاں مذہبی رسومات کے لیے مکمل آزادی ہو، حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح یہاں بھی عوام کے لیے بنیادی حقوق ملیں، ہمارے یہاں سب سے بڑے دو تعلیمی ادارے ہیں جن کو طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ہر قسم کی برائیوں سے اس علمی ادارے کو دور رکھنے کی ضرورت ہے۔
-
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سے صدر جامعہ روحانیت کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
حوزہ/ اس ملاقات میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نے جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ جلد ہی تعلیمی تربیتی کمپلکس سکردو کا دورہ کرینگے اور مشکلات کے حل کیلئے کوشش کرینگے۔
-
بلتستان میں عیسائیت کو پروان چڑھانے کی کوششیں تیزی سے جاری:
کواردو پھلی کا تاریخی پس منظر اور موجودہ حقائق
حوزہ/سرزمین امن و محبت بلتستان میں عیسائیت کو پروان چڑھانے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں،اس سلسلے میں بلتستان کواردو سے تعلق رکھنے والے نوجوان تجزیہ کار اور قلمکار رسول میر کا ایک تحقیقی مقالہ پیش خدمت ہے۔
-
بلتستان یونیورسٹی میں سید عنایت حسن موسوی کی پہلی برسی پر عظیم الشان سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ فنِ قضاوت کی بے نظیر شخصیت،سید عنایت حسن موسوی کی پہلی برسی کے موقع پر بلتستان یونیورسٹی میں عظیم الشان سیمینار کا اہتمام،ان کی زندگی پُر مغز تقاریر اور ادبی مقالہ جات پیش کئے گئے۔
-
نفرت نہیں، دوستی چاہئے!
حوزہ/حالیہ غواڑی واقعے میں ایک بار پھر سر زمین امن بلتستان کے علماء نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکردو مرکز میں باہمی صلح وصفائی کا اعلان کرکے انتہائی عاقلانہ اور مدبرانہ اقدام کیا ہے،جوکہ لائق تحسین اور حالات کے مطابق بروقت اور موزوں فیصلہ ہے۔
-
انتظامیہ کے ساتھ اب صرف مشروط تعاون ہوگا، انجمن امامیہ بلتستان
حوزہ/ چیف سیکرٹری کے ساتھ میٹنگ کے دوران انجمن کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے، اب کوئی غیر مشروط تعاون نہیں ہوگا۔ انتظامیہ جب تک ہماری زمینوں پر قبضے کی کوشش کرتی رہے گی، ہم میدان میں موجود رہیں گے۔
-
بلتستان کی سرزمین امن کا گہوارہ اور اسلامی تہذیب و ثقافت کا مرکز، مولانا فدا حسین ساجدی
حوزہ/ جنرل سکریٹری مجمع طلاب شگر حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ بلتستان کے مومنین بیرونی سیاحوں کے غیر مہذب رویہ اسلامی تہذیب کی پائمالی کبھی برداشت نہیں کریں گے لہذا تمام آنے والے سیاحوں سے سر زمین بلتستان میں آنے کے بعد اسلامی تہذیب و ثقافت کی مکمل رعایت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
-
آج اگر گلگت بلتستان میں امن ہے تو یہاں کے علماء کرام کی محنتوں کا نتیجہ، آغا جان حیدری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے معاون سیکریٹری تنظیم سازی و تربیت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری بھائی چارگی، مہر ومحبت، اور آپس کے احترام میں بنیادی آئیڈیالوجی ایمان اور تربیت کی ہے لہذا ہمارے خوبصورت خطے کی سیر کے ساتھ دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پیغام ہدیہ کے طور پر لیکر جائے۔
-
طلباء ملکی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھیں، آغا علی رضوی
حوزہ/ بلتستان یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اپنے پروفیشنل امور میں بھرپور مہارت حاصل کریں، تاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تابناک مستقبل بناتے ہوئے ملک اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکیں۔
-
گلگت بلتستان کے آئینی حقوق میں حائل رکاوٹیں اور ان کا حل
حوزہ/ وزیر اعظم جناب عمران خان نے جی بی کے لۓ آئندہ پانچ سالوں کے لۓ 370 ارب روپیہ کے پیکیج کا اعلان کیا تھا جو اپنی جگہ خویش آیند بات ہے۔ لیکن پیکج میں غریب اور کمزور طبقہ کو نظر انداز کیاگیا ہے۔ اور اسی طرح جی بی کے بنجر زمینوں کی آبادکاری کو پیکج میں شامل نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔
-
متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے "گلگت بلتستان کے آئینی حقوق میں حائل رکاوٹیں اور ان کا حل" کے عنوان پر علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ نشست کے خطیب حجۃ الاسلام ڈاکٹر فرمان علی سعیدی شگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقوں کی پاکستان کے لئے سیاسی و دفاعی اہمیت ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں نے پاکستان کی سالمیت اور اس کے دفاع کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اتنی اہمیت کے باوجود، ان علاقوں کا سیاسی مستقبل ابھی تک حتمی طور پر طے نہیں ہوسکا۔ جسکی وجہ سے یہ علاقے حکومتی بے توجہی کا شکار ہوئے۔
-
گلگت بلتستان کا امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی ہم سب کی اولین ترجیح، آغا سید علی رضوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ امن و امان اور اتفاق و بھائی چارگی کے بغیر علاقہ تعمیر و ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، دنیا سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، عوام کے حقوق حاصل نہیں کر سکتے، مشکلات کا حل ممکن نہیں۔ ان تمام امور کیلئے اولین شرط علاقے میں امن و امان کی فضا کا قیام اور بسنے والی عوام کی آپس میں بھائی چارگی میں مضمر ہے۔
-
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان:
معروف عالم دین علامہ شیخ مرزا علی کا صوبائی آرگنائزر منتخب ہونا خوش آئند ہے
حوزہ/ متحدہ علماء فورم جی بی کے قائم مقام صدر حجۃ الاسلام ڈاکٹر شیخ بشیر احمد استوری نے معروف عالم دین، امام جمعہ دنیور حجۃ الاسلام والمسلمین آغا مرزا علی کا اسلامی تحریک کا آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے اسے ہوئے علاقے کیلئے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔
-
بلتستان؛ سکردو میں یوم یکجہتی فلسطین و حمایت قدس ریلی
حوزہ/ رکن انجمن امامیہ مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ قرآن کی صریح آیت ہے کہ یہود نصاری آپ کے دوست نہیں ہو سکتے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔اور پاکستان کا جو بھی حاکم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے درحقیقت وہ بانی پاکستان کے ویژن سے خیانت کررہا ہے۔
-
گلگت؛ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے گلگت میں شعبہ جوان کی پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی
حوزہ/ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کا دارومدار اس کے نوجوان طبقے کی استعداد و صلاحیتوں پر ہوتا ہے ہمارا مقصد نوجوان نسل کے اندر اپنے دین اور معاشرے کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور موجودہ دور کی ثقافتی یلغار اور بے راہ روی سے دور رکھنا ہے۔
-
تصاویر/ گلگت میں وحدت امت و مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھا کر اغیار کی سازشسوں کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ
حوزہ/ گلگت روپل ان ہوٹل گلگت میں تحریک بیداری امت مصطفی (ص) و عوامی ایکشن کمیٹی ،انجمن حسینیہ نگر اور معاشرے کے مختلف طبقات کی موجودہ حالات کے تناظر میں مشترکہ اہم میٹنگ ۔کل بعد از جمعہ سٹی پارک میں وحدت امت و مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھا کر اغیار کی سازشسوں کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
-
گلگت بلتستان میں واحد چیز جو آگ میں جلنی چاہیے وہ فرقہ واریت اور مسلمان دشمنوں کے ناپاک عزائم ہیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں بروز جمعہ سنی ، شیعہ اور اسماعیلی مل کر اتحادِ امت اور فلسطینی ملت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ اور امریکی و صہیونی کے ناپاک عزائم کی علامتوں کو آگ میں جلائیں۔
-
گلگت بلتستان کی ترقی آپسی اتحاد و اتفاق میں ہے، مولانا شیخ شرافت علی ولایتی النجفی
حوزہ/ ہمیں معاشرے میں اتحاد و اتفاق،بھائی چارگی اور گلگت بلتستان و پاکستان کی ترقی کے لئے مشترکات پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مساجد اور عبادت خانوں میں جانا ہوگا تاکہ ہر ایک کے لئے امن وامان کا پیغام پہنچ سکے۔
-
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ سائرہ ابراہیم:
اگر حکومت کی ہٹ دھرمی اسی طرح قائم رہی تو گلگت بلتستان کی غیور مائیں بہنیں بھی اپنی مظلوم بہنوں کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گی
حوزہ/ ہمارا ہدف اور منزل ایک ہے ہم سب زمینہ سازی امام زمانہ عج کا ہدف لے کے آگے بڑھ رہے ہیں اس راستے میں جو بھی مشکل آئے ہمیں قبول ہے ملت کے جوان جن کو اس راستے پر چلتے ہو ئے لاپتہ کر دیا گیا ہے جو اپنے پیاروں سے دور اذیتیں جھیلُ رہے ہیں ہم ان کے اور ان کے خانوادوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔