۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
وزارت تعلیم بحرین

حوزہ/ بحرین کے علماء اور واعظین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے نصاب میں تبدیلی کی بھرپور مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے علماء اور واعظین نے سرکاری اسکولوں کے متعدد نصاب میں وزارت تعلیم کی جانب سے کی جانے والی مشکوک تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت نے جو کچھ کیا ہے اس کا مطالب کی تحریف کرنا اور حقائق کو مسخ کرنا ہے۔

بحرینی علماء اور واعظین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی کے بعض حقائق اور واقعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں ایک نظم کی جگہ ایک اور غیر موزوں نظم لکھنے کی مذمت کی اور کہا: ہم اپنے اسلامی اور عربی تشخص کو تبدیل کرنے والے کسی بھی کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے معاشرے کے تمام افراد اور تمام عوامی اداروں سے درخواست کی کہ وہ حکومت کے اس خطرناک اقدام کی مخالفت میں اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں اور آنے والی نسلوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں۔

انہوں نے بحرین کی وزارت تعلیم سے بھی کہا کہ وہ فوری طور پر عقیب نشینی کرے اور بدلے ہوئے اسباق کو دوبارہ نصاب میں واپس لائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .