عراق
-
عراق، نوری المالکی آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے، الاتحاد الائنس عراق
حوزہ/ عراقی الاتحاد رول آف لاء کے ایک عہدیدار نے آئندہ انتخابات میں اتحاد کے سربراہ نوری المالکی کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
-
انسانی سعادت و فلاح کا راستہ اہل بیت (ع) سے متمسک اور تعلیمات کی پیروی پر منحصر ہے،آیت الله بشیر نجفی
حوزہ/ نجف اشرف،مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی نے کہا ہے کہ انسانی سعادت اور فلاح کا راستہ اہل بیت علیہم السلام سے متمسک رہنے میں، ان کے طرز زندگی اور ان عظیم لوگوں کی تعلیمات کی پیروی کرنے پر منحصر ہے ۔
-
شیعوں کی آپسی جنگ سے ہی عراق کو تباہ کیا جا سکتا ہے، اسرائیلی ماہر
حوزہ/ اسرائیلی ویب سائٹ: عراق میں شیعہ سنی جنگ کا کوئی ماحصل نہیں، شیعوں کی آپسی جنگ سے عراق کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔
-
حشد الشعبی کی توہین، عراق کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: حشد الشعبی کی توہین، عراق کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ حشد الشعبی کی کامیابیوں سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی۔
-
عراق؛اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، سید عمار حکیم
حوزہ/ عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما نے علاقے کے بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کسی بھی طور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کا اہم فتوی، اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت ناجائز
حوزه/ عالم تشیع کے ایک اہم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔
-
حزب اللہ عراق نے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے لئے تیاری کرلی
حوزہ/ حزب اللہ عراق کے سیکیورٹی سربراہ ابو علی العسکری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلحوں کو عراق میں امریکی افواج کی چھاؤنیوں کی جانب موڑ دیا جائے ۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات
حوزہ/ پاکستان سےاقتصادی وصناعتی تعلقات کو بہتربنائیں اسلئےکہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہےاورمناسب اور سستی قیمتوں پر اسکی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہے۔
-
عراقی مشہور و معروف خطیب سید جاسم الطویرجاوی کی میت کو کویت سے نجف اشرف منتقل کردیا گیا
حوزہ/ آج عراقی مشہور و معروف خطیب حجت الاسلام سید جاسم الطویر جاوی ، کی تشییع ہزاروں افراد کی موجودگی میں نجف اشرف حرم مطہر امیر المؤمنین علی علیہ السلام میں منعقد ہو گئی ۔
-
عراق ،نجف اشرف کے مشہور و معروف خطیب انتقال کر گئے
حوزہ/ عراق، نجف اشرف کے خطیب توانا سید جاسم الطویرجاوی کچھ عرصہ علالت رہنے کے بعد کویت کے ایک اسپتال میں 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔
-
عراقی مسلح افواج کے ترجمان:
عراق ، الانبار سے داعشی رہنما گرفتار
حوزہ/ عراقی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے الکرمہ کے علاقے سے داعشی دہشت گرد گروہ کے رہنما کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے ۔
-
عراق ، کربلا معلیٰ میں رونما ہونے والے واقعات نے دشمنوں کے اصلی چہرے کو بے نقاب کردیا، امام جمعه نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی جانب سے عراق کی تقسیم پر مبنی تجزیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا میں رونما ہونے والے فسادات حرم مطہر کی روحانی فضا کو درہم برہم کرنے کیلئے کئے گئے تھے ، لیکن ان گروہوں کے چہرے بے نقاب ہونے کا سبب بنے۔
-
امریکی سفارت خانہ جنوبی عراق میں داعش کی ایک نئی تنظیم کے قیام کی کوششوں میں ہے، عراقی پارلیمنٹ ممبر
حوزہ/ عراقی پالیمانی اتحاد سائرون کے نمائندے نے عراق کے بارے میں امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد میں واشنگٹن کا سفارت خانہ جنوبی عراق میں داعش کی ایک نئی تنظیم کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے۔
-
آیت اللہ مدرسی کا قوم اور حکومتی اداروں کے مابین اتحاد کی فضا قائم کرنے کا مطالبہ
حوزہ / عراقی ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عراقی امور میں اصلاح کے لئے تین تجاویز پیش کرتے ہوئے قوم اور حکومتی اداروں کے مابین اتحاد کی فضا قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
-
حوزہ علمیہ نجف اشرف :
دین و مذہب کی ترویج میں حوزہ علمیہ اور مرجعیت کا بے نظیر کردار رہا ہے ، استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اشکوری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین کی سربلندی اور عروج کے لئے حوزہ علمیہ اور مرجعیت دینی کی فعال موجودگی ہے ، کہا کہ مذہبی رسومات لوگوں اور مذہب کے مابین ایک تعلق قائم کرتے ہیں۔
-
امریکی عراق سے خود نہیں جائیں گے تو ان کے جنازے جائیں گے، حزب اللہ عراق
حوزہ/ عراق کی حزب اللہ بٹالین کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ امریکی اگر عراق سے خود نہیں جائیں گے تو ان کے جنازے رخصت کیےجائیں گے۔
-
عراق ،کربلا معلی سے داعشی میڈیا انچارج گرفتار
حوزہ/ عراقی انٹلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس فورسز نے کربلا میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے کچھ مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
-
عراقی سائرون اتحاد:
کربلا فسادات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے
حوزہ/ عراقی سائرون اتحاد کے رکن ، محمود الزجراوی نے کہا کہ گذشتہ روز کربلا میں زائرین اربعین کے درمیان پیش آنے والے واقعات اور فسادات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تھا۔
-
تصویر/ زائرین حسین (ع) کربلا کی جانب رواں دواں
حوزہ/ عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ جاری ہے اور عراق کے گوشہ و کنار سے لاکھوں عزادار یا تو کربلا پہنچ چکے ہیں یا پھر آج شام تک کربلا پہنچ جائیں گے۔
-
شام میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے:
سید الشہداء امام حسین علیہ السلام خدا کی رحمت کے مظہر ہیں،حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری
حوزہ/ شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام سے شکوہ و شکایت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مولا ہم نے کیا کیا اور ہم سے ایسا کیا گناہ ہو گیا کہ آپ علیہ السلام کی زیارت کی توفیق ہم سے چھین لی گئی ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایران کے اقدامات
حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایران کے سفارتی اور قانونی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
-
آیت اللہ سیستانی کا کویت کے امیر کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی نے کویت کے سابق امیر کی وفات پر اس ملک کے نئے امیر کو تعزیتی پیغام ارسال کیا۔
-
عراقی رہنماء مقتدی صدر اور عمار حکیم کا بغداد حملہ پر انبتاہ
حوزہ/ صدر تحریک اور حکمت ملی کے رہنماؤں نے بغداد میں راکٹ حملے بارے فسادات اور ہرج مرج سازش کے حوالے سے خبردار کردیا۔
-
عراقی حکومت کا آیت اللہ العظمی سیستانی کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
حوزہ / عراقی حکومت کے چاروں عہدیدار صدر،وزیر اعظم اسپیکر اور چیف جسٹس نے اسلحہ سسٹم کو حکومت کی زیر نگرانی میں رکھنے ، سفارتی عملوں کی حمایت ، ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کرنے پر زور دیا اور آیت اللہ العظمی سیستانی کی شان میں کیے جانے والی توہین کو مسترد کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
-
آیت اللہ سیستانی ایرانی عوام کے نزدیک انتہائی محترم ہیں، ایرانی صدر روحانی
حوزہ/ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے واضح کیا ہے کہ تہران عراق کے امن و استحکام کی حمایت میں پوری طرح پرعزم ہے۔
-
ایران کے وزیر خارجہ نے آیت اللہ سیستانی کو عالم اسلام کا عظیم سرمایہ قرار دیا ہے
حوزہ/ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیدعلی سیستانی کو عالم اسلام کا عظیم سرمایہ قرار دیا ہے۔
-
عراق کی فورس حشد الشعبی نے داعش کےحملے کو ناکام بنا دیا
حوزہ/ عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے صوبہ صلاح الدین میں حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
-
بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کرنا ایران اور مقاومت کی ایک بہت بڑی فتح ہے،مائیکل نائٹس امریکی رائٹر
حوزہ/ مائیکل نائٹس نے کہا کہ بغداد،امریکی سفارتخانے کی بندش ایران اور مزاحمتی قوتوں کے لئے ایک بہت بڑی فتح ہے اور امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو قتل کر کے اپنی پیشرفت اور تشخص کو کھو دیا ہے۔
-
عراقی اہل حق پارٹی کے سیکرٹری جنرل:
عراق میں امریکی سفارتخانے کی سیاسی سرگرمیوں سے بڑھ کر ثقافتی یلغار زیادہ خطرناک ہے،شیخ قیس الخزعلی
حوزہ / عراقی اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بغداد میں سفارت کاروں پر بمباری سے متعلق اپنے مؤقف کا اعلان کیا ہے۔