جمعرات 25 ستمبر 2025 - 13:00
مؤسسہ العین اور نجف اشرف کے مدارس کے نگرانِ اعلیٰ کا سکردو دورہ

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ امجد ریاض، جو دفترِ مرجع عالیقدر آیت الله العظمیٰ السیستانی کے اہم رکن اور مؤسسہ العین کے ناظرِ اعلیٰ ہیں نے اپنے پاکستان کے علمی و دینی سفر کے دوران شہرِ سکردو کا دورہ کیا اور مختلف مدارس و علمی مراکز کا جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین شیخ امجد ریاض، جو دفترِ مرجع عالیقدر آیت الله العظمیٰ السیستانی کے اہم رکن اور مؤسسہ العین کے ناظرِ اعلیٰ ہیں، نے اپنے پاکستان کے علمی و دینی سفر کے دوران شہرِ سکردو کا دورہ کیا اور مختلف مدارس و علمی مراکز کا جائزہ لیا۔

اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری (وکیلِ مرجع عالیقدر آیت الله العظمیٰ السیستانی و مراجع عظام) سے خصوصی ملاقات کی۔

سکردو میں قیام کے دوران، شیخ امجد ریاض نے مختلف مدارسِ دینیہ کا قریب سے جائزہ لیا اور ان کے تدریسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اسوہ اسکول سسٹم، جو محسنِ ملت آیت الله شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی علمی و فکری کاوش کا درخشاں ثمر ہے، کا بھی دورہ کیا اور اسے دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کی نمایاں مثال قرار دیا۔

مزید برآں، شیخ امجد ریاض نے جامعۃ الزہراء سکردو کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کے تعلیمی نظام کو قریب سے دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور ادارے کی علمی و تعلیمی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ امجد ریاض کا شمار دفترِ حضرت آیت الله العظمیٰ السید علی الحسینی السیستانی کے کلیدی اراکین میں ہوتا ہے۔ آپ "مؤسسہ العین" جو دنیائے تشیع میں ایتام کی کفالت کا سب سے بڑا ادارہ ہے کے ناظرِ اعلیٰ اور نجفِ اشرف میں دفترِ مرجع عالیقدر کے زیرِ انتظام دینی مدارس کے نگرانِ اعلیٰ بھی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • احمد علی IN 15:54 - 2025/09/26
    اسلم