ہفتہ 25 اپریل 2026 - 21:52
آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

حوزہ/ نمایندۂ ولیِ فقیہ ہند حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے اپنے وفد کے ہمراہ آندھرا پردیش کے مختلف شہروں وشاکھاپٹنم، راجمندری اور نگرم کا دورہ کرتے ہوئے شہیدِ امت رہبرِ انقلابِ اسلامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، وحدتِ بین المسلمین، مزاحمت اور اعلیٰ انسانی اقدار پر مبنی بصیرت افروز خطابات کیے، جبکہ مقامی عوام، علماء اور نوجوانوں نے پرتپاک استقبال اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 28 اپریل بروز جمعرات، ہندوستان میں نمایندۂ ولیِ فقیہ ہند حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی اپنے وفد، حجۃالاسلام مولانا سید تقی حیدر تقوی اور ڈاکٹر حیدر رضا ضابط کے ہمراہ دہلی سے وشاکھاپٹنم تشریف لائے۔

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

وشاکھاپٹنم میں ادارۂ امام رضا علیہ السلام کے زیرِ اہتمام مسجدِ مولودِ کعبہ میں منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حکیم الٰہی نے رہبرِ معظم اور ایران کے دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ ہندوستان پوری دنیا میں مہاتما گاندھی کے نام سے پہچانا جاتا ہے، کیونکہ گاندھی اعلیٰ اقدار، بہترین اخلاق اور انسانی اصولوں کے علمبردار ایک عظیم المرتبت قائد تھے۔ ایرانی عوام بھی مہاتما گاندھی کو بے حد عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، چنانچہ ایران میں ان کے نام سے موسوم سڑکیں اور ہسپتال موجود ہیں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو احترام دیتا ہے، اسی طرح آج ہندوستان بھی شہیدِ امت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای قدس سرہ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ ان کے مطابق مہاتما گاندھی اور شہیدِ امت کے درمیان کئی مشترک پہلو پائے جاتے ہیں؛ دونوں اعلیٰ اقدار کے حامل، انسانی اصولوں کے پابند اور اپنی اپنی قوم کے محبوب قائد تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہندوستان میں رہبرِ معظم کی شہادت کی افسوسناک خبر عام ہوئی تو عوام نے اس غم کا اظہار یوں کیا جیسے کوئی قریبی عزیز دنیا سے رخصت ہو گیا ہو۔ یہ احساس صرف شیعہ قوم تک محدود نہ تھا بلکہ اہلِ سنت، ہندو، سکھ اور عیسائی برادری نے بھی بھرپور انداز میں اظہارِ افسوس کیا اور قاتلوں سے بیزاری کا اعلان کیا۔

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

نمائندہ ولی فقیہ ہند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور شہیدِ امت کے قاتل امریکہ و اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مناب کے مدرسہ پر بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وحشیانہ حملے میں 170 سے زائد معصوم بچوں کو شہید کیا گیا، جبکہ تہران میں مہاتما گاندھی ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قتل کے باوجود یہ قوتیں فخر کے ساتھ پوری قوم کو مٹانے کی بات کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا ایک طرف امریکہ و اسرائیل جیسے انسانیت دشمن عناصر کو دیکھ رہی ہے اور دوسری جانب ایران کو، جو اعلیٰ انسانی اقدار کا علمبردار ہے اور امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلتے ہوئے ظلم کے سامنے سر نہیں جھکاتا، چاہے سر کٹانا ہی کیوں نہ پڑے۔

اس موقع پر مولانا عابد علی، مولانا عباس حسین اور مولانا سید انعام بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی خطاب فرمایا۔

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

وشاکھاپٹنم کے بعد تقریباً تین سو کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے یہ قافلہ راجمندری پہنچا، جہاں نوجوانوں نے نمایندۂ ولیِ فقیہ ہند کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسجد زہرا سلام اللہ علیہا میں آپ نے بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ بعد ازاں اسی شہر کی معروف سنی مسجد جامع لبابین میں بھی خطاب کیا، جہاں اتحادِ بین المسلمین کی اہمیت پر نہایت مدلل اور پُرمغز گفتگو کرتے ہوئے شہیدِ امت کے اتحاد سے متعلق بیانات اور عملی اقدامات کی جانب اشارہ فرمایا۔ اس موقع پر مسجد علماء، مشائخ اور نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

راجمندری کے بعد ڈاکٹر حکیم الٰہی اپنے وفد کے ہمراہ تقریباً 80 کلومیٹر دور شیعہ آبادی نگرم پہنچا، جہاں سیکڑوں نوجوانوں نے شاندار استقبال کیا اور ایران و رہبرِ انقلاب کی حمایت میں نعرے بلند کیے۔ عزا خانہ منزلِ کربلا میں خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام حکیم الٰہی نے اس خطے کے مومنین اور نوجوانوں کی دینی و انقلابی بیداری کو سراہا، بالخصوص حجۃالاسلام و المسلمین مولانا سید عباس باقری (صدر آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ) کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

نگرم میں نوجوانوں کی جانب سے مناب کے مظلوم بچوں کی یاد میں منعقدہ نمائش کو بھی سراہا، جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اس موقع پر ولایت ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر مولانا عباس باقری نے نمائندے ولی فقیہ ہند حجۃ الاسلام حکیم الٰہی کو "ولایت تعلیمی مرکز" کا دورہ کرایا، جہاں انہوں نے ادارے کے تحت جاری دینی کلاسوں اور دیگر خدمات پر اجمالی رپورٹ پیش کی۔ مولانا اکبر شاہ، مولانا محمد اسمائیل اور دیگر علماء سے بھی تعارف کرایا گیا۔

اپنے دورے کے دوران تینوں شہروں میں ڈاکٹر حکیم الٰہی نے منتظمین، میڈیا نمائندگان اور پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پورے سفر میں بھرپور تعاون اور سیکورٹی فراہم کی۔ ان مقامات پر مقامی و اطراف کے علماء، ائمہ جمعہ و جماعت نے بھی شرکت کی اور اپنے مؤثر کردار کا مظاہرہ کیا۔

اس سفر میں ہمراہ مولانا سید تقی حیدر تقوی نے ڈاکٹر حکیم الٰہی کے فارسی بیانات کا عمدہ ترجمہ پیش کیا، جبکہ ڈاکٹر حیدر رضا ضابط نے نگرم میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے اسلامی اقتدار پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح مولانا سید عباس باقری (گورنمنٹ شیعہ قاضی) نے بھی اپنی تقاریر میں انقلابِ اسلامی اور جنگِ تحمیلی میں ایران کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

نگرم کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین حکیم الٰہی علی نقی پالم اور مچھلی پٹنم کے آئندہ پروگراموں میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ دورہ اپنے علمی، دینی اور انقلابی اثرات کے اعتبار سے نہایت کامیاب اور یادگار ثابت ہوا۔

ادارۂ امام رضا علیہ السلام، ویساکھاپٹنم، آندھراپردیش

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

حسینہ (آستانۂ حسینی) ویشاکھاپٹنم

مسجد زہراء سلام اللہ علیہا راجمندری آندھراپردیش

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

مسجد جامع اہل سنت و الجماعت جام پیٹ، راجمندری، آندھراپردیش

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

آج ہندوستان بھی شہیدِ امت کو اسی احترام سے دیکھ رہا ہے جس طرح ایران مہاتما گاندھی کو دیکھتا ہے، ڈاکٹر حکیم الٰہی

نگرم آندھراپردیش

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha