حوزہ
-
امت اسلامیہ صیہونی حکومت اور ان کے نقش قدم پر چلنے والی حکومتوں کے خلاف متحد ہوں، علمائے یمن کا اجلاس
حوزہ/ ایک بیان میں ، انجمن علمائے یمن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شرعی طور پر حرام، خدا اور رسول اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم سے غداری اور امت اسلامیہ کیلئے سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔
-
ایرانی پائلٹ جنرل شہید عباس بابائی کی کتاب "پرواز تا بی نھایت "کا "لامحدود پرواز" کے عنوان سے پہلی بار اردو زبان میں ترجمہ
حوزہ/ ایرانی پائلٹ شہید عباس بابائی کی سوانح حیات پر مشتمل کتاب "پرواز تا بی نھایت " کا پہلی بار ایک پاکستانی جوان مترجم نے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔
-
جبھہ عمل اسلامی لبنان کے سینئر رہنما شیخ زہیر الجعید کی لبنان میں ایرانی ثقافتی کونسل کے مشیر سے ملاقات
حوزہ /شیخ زہیر الجعید اور عباس خامہ یار نے معاشرے کو لاحق تباہ کن افکار و خیالات سے مل کر مقابلہ کرنے کے لئے جبھہ عمل اسلامی اور ایرانی ثقافتی کونسل کے مابین باہمی تعاون پر زور دیا ہے ۔
-
حضرت محمد (ص) کی توہین، ایک مذموم اور مجرمانہ فعل ہے، انجمن علمائے یمن
حوزہ/ انجمن علمائے یمن نےایک بیان میں فرانسیسی اخبار کی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس توہین سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
-
عراقی رکن پارلیمنٹ:
عراقی ارکان پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرانے کیلئے رائے دی تھی،تعداد کم کرنے کے لئے نہیں، کاطع نجمان
حوزہ/ عراقی ایوان نمائندگان کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے واشنگٹن نے اپنی افواج کو 3000 تک کم کرنے کا فیصلہ کر کے عراقی پارلیمنٹ کے امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔
-
عراقی مسلح افواج کے ترجمان:
عراقی مسلح افواج کو آیت اللہ العظمی سیستانی کی حمایت حاصل ہے، یحیی الزبیدی
حوزہ/ عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ الزبیدی نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سیستانی سیکیورٹی فورسز کے اہم حامی ہیں۔
-
امسال اربعین پر زائرین عراق نہیں جا سکیں گے، مرکزی اربعین کمیٹی ایران کا اعلان
حوزہ/ اربعین حسینی کی مرکزی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سرحدیں اربعین زائرین کی نقل و حرکت کے لئے بند ہوں گی اور مغربی سرحدوں کی جانب سے کسی بھی طرح کے گروپ اور قافلوں کی شکل میں اربعین پیدل مارچ کے لئے ممنوع رہے گا۔
-
بحرینی پارلیمنٹ کے سابق رکن:
آل خلیفہ نے ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی، علی الاسود
حوزہ/ بحرینی جمعیت الوفاق پارٹی کے مستعفی سابق رکن پارلیمنٹ علی الاسود نے بحرینی حکومت اور اسرائیلی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں بیان کیا کہ بحرینی عوام نے اس معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ملت بحرین کے اعتقادات کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔
-
لبنانی مسلم علماء کا اجتماع:
عرب لیگ کی مسلسل خاموشی قابل افسوس ہے، علمائے لبنان
حوزہ/ لبنانی مسلم علما نے اپنے بیان میں قرآن کریم کی توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کے تقدس کے خلاف ایک بہت بڑی سازش قرار دیا ہے۔
-
داعش اب بھی کرکوک، صلاح الدین، موصل اور الانبار کے آس پاس موجود ہے، عراقی وزیر خارجہ
حوزہ/ عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعشی دہشت گرد گروہ ابھی بھی کرکوک، صلاح الدین، موصل اور الانبار کے صحراؤں میں موجود ہے۔
-
یونان کے دارالحکومت ایتھنز:
یونان میں واحد سرکاری مسلم مسجد کا افتتاح کیا جائے گا
حوزہ/ ایتھنز کی مسجد کی افتتاحی تقریب میں بار بار تاخیر کے بعد ، ایک یونانی عہدیدار نے بتایا کہ مسجد کا باقاعدہ افتتاح 14 سال کے طویل ترین عرصے کے بعد اکتوبر میں کیا جائے گا اور اس مسجد میں مذہبی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔
-
حدیث روز:
خوشحال زندگی کے لیے تین اہم عناصر
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں خوشحال زندگی کیلئے تین اہم عناصر کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
فرانسیسی اخبار کی توہین مسلمان عقائد کی کھلی خلاف ورزی ہے، علمائے عراق
حوزہ / عراقی علما کے ایک گروہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی اخبار کی توہین مسلمانوں کے عقائد اور آسمانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
-
قابض اسرائیل کو تسلیم کرنا امت مسلمہ کی امنگوں کے منافی ہے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم
حوزہ/ بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات بڑھانے کی کوششوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا باعث ننگ و عار ہے اور بہت بڑی غداری معلوم ہوتا ہے۔
-
عراق کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے، امام جمعه نجف اشرف
حوزہ / امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ عراق کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
-
اسرائیل کو تسلیم کرنا بحرینی تاریخ اور ثقافت سے غداری ہے ،علمائے بحرین
حوزہ/ بحرینی علماء نے ایک بیان میں ، بحرینی حکومت کی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھانےکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بحرینی عوام کے مذہب ، تاریخ اور شناخت کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔
-
آیت اللہ محمد علی تسخیری کی یاد میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، روس میں ایرانی سفیر کا اعلان
حوزہ / روس میں ایرانی سفیر اور روس کی مفتی کونسل کے سربراہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ، آیت اللہ محمد علی تسخیری کی یاد میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی پیش کش کی گئی جس کا مفتی کونسل کے سربراہ نے خیر مقدم کیا۔
-
سینگال افریقہ:
قرآن کو نذر آتش، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا نتیجہ ہے، شیعہ رہنما سینگال
حوزہ/ گذشتہ روز سینگال کے دارالحکومت ڈکار میں اس ملک کے شیعوں نے ایک شاندار احتجاجی مظاہرہ کیا اور فرانسیسی میگزین میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
-
شام میں نمائندہ ولی فقیہ:
خطے کے کچھ ممالک اسلام دشمنیوں کو بھول گئے ہیں، حجت الاسلام سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری
حوزہ / شام میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی اور توہین دین اسلام کے خلاف دشمنوں کی نفرت اور دشمنی کی دلیل ہے۔
-
محرم الحرام کی مناسبت سے:
قرآن و حدیث کی روشنی میں شہید کا مقام
حوزہ/ جب خدا کی راہ میں مال خرچ کریں تو سات سو گنا یا اس سے زیادہ کا اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں خدا کی راہ میں خون اور جاں کا نذرانہ پیش کرنے کی کتنی فضیلت ہو گی؟؟
-
لبنانی شیعہ سپریم اسلامی کونسل:
لبنان کی خود مختاری پر امریکی پابندیاں مجرمانہ اور غیر قانونی ہیں
حوزہ/ لبنانی شیعہ سپریم اسلامی کونسل نے ایک بیان میں، لبنان کے سابق رکن پارلیمنٹ وزیر علی حسن خلیل اور یوسف فنیانوس کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور مجرمانہ سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔
-
حزب اللہ لبنان:
امریکی پابندیوں پر حزب اللہ کا شدید ردعمل / لبنان پابندیوں سے ڈٹ کر کرے گا مقابلہ
حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ لبنان کے دو سابق وزراء پر امریکہ کی مجرمانہ پابندی، ہمارے دوستوں اور ان تمام لوگوں کے لئے فخر کی بات ہے جن پر امریکی حکومت مقاومت و مزاحمت کرنے یا مقاومت کی حمایت کرنے کا الزام لگاتی ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نگاہ میں عالم دین کا سب سے اہم فریضہ
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کئی سال پہلے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے فرمایا کہ آج ، ہمارے دشمن بہت پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ یہ تجزیہ نہیں ہے ، یہ معلومات کی بنا پر عرض کر رہا ہوں،انسان ان میں سے بہت سی چیزوں کا علم رکھتا ہے۔ دشمن پیسہ خرچ کرتے ہیں تاکہ ایرانی مسلمان، مؤمن اور انقلابی جوانوں کے ذہنوں کو بھڑکایا جا سکے۔
-
سعودی عرب:
سعودیہ، اسلامی آثار قدیمہ کو مسمار اور یہودی آثار کی تعمیر نو کر رہا ہے/سوشل میڈیا کے صارفین میں غم و غصے کی لہر
حوزہ/ سوشل میڈیا صارفین اور بلاگرز نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی مقدسات اور آثار قدیمہ کے ساتھ متضاد سلوک کیے جانے کو ایک سیاہ اور ذلت آمیز تاریخ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مذمتی بیان جاری
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں فرانسیسی میگزین شارلی ایبدو میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
-
لبنان اور فلسطین کے مزاحمتی رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات نے دشمن کو خوفزدہ کردیا ہے، تحریک توحید اسلامی لبنان
حوزہ/ تحریک توحید اسلامی لبنان نے ایک بیان میں ، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے لبنان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی اور فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات نے دشمن اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔
-
امام موسی صدر کے افکار اب بھی زندہ ہیں، جمعیت علماء لبنان
حوزہ/ جمعیت علماء لبنان نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے کہ ہمیں قبائلی نظام، کرپشن اور سیاسی صف بندی کے خلاف جد و جہد کرنے کے لئے امام موسی صدر کی ضرورت ہے، کہا کہ امام موسی صدر کے افکار اب بھی زندہ ہیں۔
-
کاظمی اور اس کے مشیر عراق پر امریکی تسلط چاہتے ہیں، حزب اللہ عراق
حوزہ/ عراقی حزب اللہ گروپ کے مرکزی دفتر سے جاری شدہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ عراقی حکومت اور اس کے مشیروں کی سیاست امریکیوں کی سیاست کے مطابق ہے اور عراقی مرجعیت اور عوام ایسی سیاست کے مخالف ہیں۔
-
مرجعیت ریڈ لائن ہے/ مراجعین عظام کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، نوری المالکی
حوزہ / نوری المالکی سابق وزیر اعظم عراق نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراجعین عظام کو نشانہ بنایا جانا اور ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا کسی بھی گروہ کے ذریعے ناقابل قبول ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
-
حوزہ علمیہ قم:
مدرسہ فقاہت کی جانب سے آیت اللہ العظمی سبحانی کے درس خارج کی براہ راست نشریات کا آغاز
حوزہ / مدرسہ فقاہت کی جانب سے آیت اللہ سبحانی کے درس خارج کی براہ راست نشریات کا آغاز ہو گیا۔