حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے ایک بیان میں، پاکستانی حکومت کی اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی سفر پر اچانک پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اچانک پاکستانی زائرین کے لیے اربعین کے موقع پر زمینی سفر پر پابندی عائد کرنا غیر منطقی اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ ایران اور عراق میں زائرین کی خدمت کے مکمل انتظامات کے باوجود اس فیصلے نے لاکھوں زائرین، خصوصاً مڈل کلاس اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے زائرین نے ویزے حاصل کر لیے ہیں اور بسوں کی بکنگ بھی کروائی ہے، مگر اب نہ ہوائی سفر ممکن ہے اور نہ ہی رقم کی واپسی ممکن ہے۔
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان، حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اس پابندی پر فوری نظر ثانی کرے یا پھر فی الفور کوئی متبادل حل فراہم کرے، تاکہ زائرین کو بلاجواز پابندیوں کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ہم حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ زائرین کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔









آپ کا تبصرہ