ہفتہ 20 ستمبر 2025 - 11:25
اخلاق؛ عین دین ہے، حجت الاسلام محمد سربخشی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کے زیرِ اہتمام جہادِ تبیین کی گیارہویں نشست؛ دار القرآن علامہ طباطبائی (رحمۃ الله) میں گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد منعقد ہوئی، جس میں طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کے زیرِ اہتمام جہادِ تبیین کی گیارہویں نشست؛ دار القرآن علامہ طباطبائی (رحمۃ الله) میں گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد منعقد ہوئی، جس میں طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

اخلاق؛ دین کا ایک اہم جزو ہے، حجت الاسلام محمد سربخشی

نشست کے آغا میں جدید مسائل کے موضوع پر مولانا ہاشم علی عمرانی نے مختصر خطاب میں کہا کہ شیعہ اس بات پر متفق ہیں کہ یزید قرآن و سنت کے مطابق ملعون اور قاتلِ سید الشہداء امام حسینؑ ہے، جبکہ اہلِ سنت علماء میں اس پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض یزید کو ملوث قرار نہیں دیتے، بعض خاموش رہتے ہیں اور ایک طبقہ لعن کو جائز سمجھتا ہے۔

اخلاق؛ دین کا ایک اہم جزو ہے، حجت الاسلام محمد سربخشی

حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد اور مؤسسہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے شعبۂ فلسفہ کے رکن حجت الاسلام استاد محمد سربخشی نے "دین اور اخلاق کا رابطہ" کے موضوع پر اہم گفتگو کی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں دنیا کو آباد کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اخلاق کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ دنیا سے منہ موڑ لیا جائے۔ "بعض اوقات اخلاق، دین کے مقابلے میں آکر کھڑا ہو جاتا ہے جو کہ شاید صحیح نظریہ نہ ہو، بلکہ اخلاق عینِ دین ہے اور سارا دین اخلاق ہے۔

اخلاق؛ دین کا ایک اہم جزو ہے، حجت الاسلام محمد سربخشی

نشست کے آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

نشست میں حوزہ علمیہ قم کے افاضل کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اخلاق؛ دین کا ایک اہم جزو ہے، حجت الاسلام محمد سربخشی

اخلاق؛ دین کا ایک اہم جزو ہے، حجت الاسلام محمد سربخشی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha