جمعرات 25 دسمبر 2025 - 15:04
نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی اور امام جمعہ سکردو کی ملاقات، پاکستان کے مؤمنین کے لیے خصوصی دعائیں اور اتحاد پر زور

حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات اور علمی و دینی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجفِ اشرف میں ملاقات اور علمی و دینی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے آغاز میں آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے پاکستان کے تمام اہلِ ایمان، بالخصوص گلگت بلتستان کے مؤمنین کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں اور اس امر پر تاکید کی کہ شیعیانِ پاکستان باہمی اتحاد و یگانگت کے ساتھ زندگی بسر کریں اور اپنے اخلاق، کردار اور عملی رویّوں کے ذریعے تشیع کی حقیقی تصویر پیش کریں۔

اس موقع پر آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

ملاقات میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے فرزند مولانا شیخ میثم جعفری بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha