جمعرات 27 اگست 2026 - 12:58
بزم علم و فن سکردو کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عظیم الشان سیرت کانفرنس/تمام مذاہب کے علماء و مشائخ شریک

حوزہ/ بزم علم و فن سکردو کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ سکردو بلتستان پاکستان کے تعاون سے عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک شاندار سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، علمی ادبی شخصیات، شعراء، ادیب اور علاقے کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بزم علم و فن سکردو کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ سکردو بلتستان پاکستان کے تعاون سے عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک شاندار سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، علمی ادبی شخصیات، شعراء، ادیب اور علاقے کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔

بزم علم و فن سکردو کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عظیم الشان سیرت کانفرنس/تمام مذاہب کے علماء و مشائخ شریک

کانفرنس میں بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نعت خوانوں نے انتہائی شاندار انداز میں بارگاہِ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا؛ جبکہ شعراء حضرات نے اردو اور بلتی میں اپنے کلام کے ذریعے عید میلاد النبی کی بابرکت ایام اور رحمت اللعالمین کی پاک سیرت کو موضوع سخن بنا کر کلام پیش کیئے۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر سکردو ریٹائرڈ کیپٹن حارث احمد نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت حجت الاسلام والمسلمین شیخ نثار عاملی اور اہل سنت خطیب مفتی خالد احمد نے کی۔

بزم علم و فن سکردو کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عظیم الشان سیرت کانفرنس/تمام مذاہب کے علماء و مشائخ شریک

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر و پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما ڈاکٹر محمد شریف استوری بحیثیتِ چیف گیسٹ شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حیدری نے کہا حضور کی ولادت پوری کائنات کیلئے باعث رحمت ہے۔

مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے سجاد مسیح نے کہا کہ محمد مصطفی ؐ کی پاک سیرت آج بھی پوری دنیا کو امن اور محبت کا درس دے رہی ہے۔

یوسف نمبردار نے کہا کہ آج کا دن ہمیں حضور کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتا ہے۔ حضور ؐ نے اپنے کردار کے ذریعے دنیا کو مثالی معاشرے کے قیام کا درس دیا۔

نجف علی نے کہا کہ تاجدارِ انبیاء کی پاک سیرت ہی مثالی معاشرے کا قیام ہے۔ آج ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ہم اس ہستی کو خاتم النبین مانتے ہیں جبکہ ہمارا موجودہ معاشرہ حضورؐ کے کردار اور احکامات سے خالی نظر آرہا ہے۔

حجت الاسلام شیخ احمد ترابی نے کہا کہ یہ عظیم الشان کانفرنس کے ذریعے میں آج کے بابرکت دن کے حوالے سے سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ موجودہ عالمی حالات ہمیں مثالی اتحاد کا درس دے رہے ہیں۔ مسلمانوں کے اتحاد میں ہی ان کی کامیابی پوشیدہ ہے۔

حجت الاسلام شیخ ذوالفقار انصاری نے کہا کہ امام خمینی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت کو مضبوط کرنے کے لیے حضور ؐ کی ولادت کی محفلوں کو 12سے 17ربیع الاول تک ہفتۂ وحدت قرار دیا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان وحدت ہی وہ مضبوط ہتھیار ہوگا جو مسلمانوں کے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتا ہے۔

ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ایوانِ اقبال سکردو میں ہفتہ وحدت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی رہنماؤں کا ایک جگہ پر اکٹھے ہونا خوبصورت گلدستہ کی مانند ہے۔

چیف گیسٹ ممبر قانون ساز اسمبلی جی بی ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ کائنات میں خاتم المرسلین محمد مصطفی ؐ ایک بہترین اور مثالی سیرت کے مالک ہیں۔ حضورؐ کے کردار نے مخالفین کو بھی متاثر کیا۔ مخالفین نے بھی امین اور صادق قرار دیا۔ حضورؐ کی پاک سیرت قیامت تک مرکز نجات ہے۔

خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے حجت الاسلام شیخ نثار عاملی نے کہا کہ محمد مصطفی ؐ کو اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعالمین بنا کر خلق فرمایا۔ آج اگر معاشرہ سیرت محمد پر عمل پیرا ہو تو وہ معاشرہ نجت کا نمونہ ہوگا۔ آج ہمیں اپنی اپنی نوجوان نسل تک حضورؐ کی سیرت کو بہتر انداز میں منتقل کرنا ہوگا۔ تمام مسائل اور مشکلات کا حل سیرت نبی پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

صدرِ محفل نامور خطیب اہل سنت مفتی خالد احمد نے کہا کہ عید میلاد النبی آج بھی تمام مسلمانوں کو متحد ہونے اور نیک اعمال بجا لانے کا درس دیتی ہے۔ حضور ؐ کی ولادت سے دنیا کو جاہلیت سے نجات نصیب ہوئی۔پیغمبر آخرالزمان نے انسانیت کے گرے ہوئے معیار کو بلند کیا اور انسانیت کے وقار کو بلند کیا اور آنحضرت نے ہر قسم کی غلامی سے انسانیت کو آزاد کروایا۔ آج مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حضور ؐ کی پاک سیرت پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو ایک بہترین معاشرے کے قیام کا پیغام دیں۔

بزم علم و فن سکردو کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عظیم الشان سیرت کانفرنس/تمام مذاہب کے علماء و مشائخ شریک

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha