اتوار 30 اگست 2026 - 20:47
انٹر کالج ضلع کھرمنگ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس: پیغمبر کی ذات تمام فضائل اور کمالات کا سر چشمہ، مقررین

حوزہ/ہفتۂ وحدت اور رسولِ خدا کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے گورنمنٹ انٹر کالج کھرمنگ بلتستان میں ایک عظیم الشان سیرت النبی (ص) کانفرنس منعقد ہوئی؛ جس میں ضلع کھرمنگ کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ضلعی انتظامیہ کے سربراہان مدعو تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ وحدت اور رسولِ خدا کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے گورنمنٹ انٹر کالج کھرمنگ بلتستان پاکستان میں ایک عظیم الشان سیرت النبی (ص) کانفرنس منعقد ہوئی؛ جس میں ضلع کھرمنگ کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ضلعی انتظامیہ کے سربراہان مدعو تھے۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے معروف سوشل ورکر اور قوم پرست رہنما جناب شبیر مایار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم اپنے اندر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، ایک دوسرے کے احساسات کا خیال رکھیں، ظُلم و زیادتی اور برے کاموں اور بری سوچ سے بچیں تو ہمارا معاشرہ بھی مدینے کا معاشرہ بن سکتا ہے۔

انٹر کالج ضلع کھرمنگ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس: پیغمبر کی ذات تمام فضائل اور کمالات کا سر چشمہ، مقررین

گورنمینٹ ہائر سیکنڈری سکول طولتی کے پرنسپل ڈی ڈی او جناب اختر نے اپنی تقریر میں طلبہ و طالبات اور شرکاء محفل کو حضور اکرم ص کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی زندگی کو خود کے لیے اور دوسروں کے لیے نمونہ بنانے اور راہ حق پر چل کر فلاح پانے کی تاکید کی۔

انٹر کالج ضلع کھرمنگ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس: پیغمبر کی ذات تمام فضائل اور کمالات کا سر چشمہ، مقررین

گورنمینٹ ہائی سکول کھرمنگ کے ہیڈ ماسٹر محترم آغا محفوظ نے سرور کائنات کے اصولوں اور اسوہ مبارک پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

امام مسجد ژھوکسی تھنگ و خطیب آل محمد قبلہ شیخ کاشف نے آل محمد(ص) کے ہر قول اور ہر فعل کو امت کی نجات کا ذریعہ قرار دیا۔

انٹر کالج ضلع کھرمنگ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس: پیغمبر کی ذات تمام فضائل اور کمالات کا سر چشمہ، مقررین

اس پروقار کانفرنس کے صدر محفل اور سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حجت الاسلام شیخ اکبر علی رجائی نے اپنے خطبۂ صدارت میں حضور پُرنور کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پیغمبر اسلام حضرت محمد المصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ اورصادق آل محمد (ص) امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتۂ وحدت اسلامی کی مناسبت سے عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس عظیم الشأن روحانیت اور معنویت سے بھرپور سیرت النبی (ص) کانفرنس کے انعقاد پر جناب محترم پرنسپل صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیرت البنی سے مراد پیغمبر اسلام (ص) کے تمام اعمال، حرکات و سکنات اور گفتار و کردار ہیں اور ان کی سیرت تمام انسانوں بالخصوص مسلمانانِ عالم کیلئے اسوۂ حسنہ اور نمونۂ عمل ہے؛ کیونکہ پیغمبرِ اسلام (ص) کی منطق اور گفتگو مصداق ہوتی ہے وحی الٰہی کے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:وَ مَا یَنۡطِقُ عَنِ الۡہَوٰی ؕ اِنۡ ہُوَ اِلَّا وَحۡیٌ یُّوۡحٰی ۙ۔ وہ خواہش سے نہیں بولتا یہ تو صرف وحی ہوتی ہے جو (اس پر) نازل کی جاتی ہے۔اسی طرح ان کے افعال وکردار کے بارے میں بھی ارشاد باری تعالیٰ ہے:اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ۔ میں تو صرف اس حکم کی پیروی کرتا ہوں جس کی میری طرف وحی ہوتی اور پیغمبر اسلام (ص)کی ذات اقدس تمام فضائل اور کمالات کا مجسمۂ اتم واکمل ہے۔ اسی لئے خداوندِمتعال نے ان کی ذات کوہی تمام انسانوں کیلئے اسوۂ کامل قرار دیتے ہوئے ان کی اطاعت اور پیروی کو اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت اور پیروی کے برابر قرار دیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :مَنۡ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدۡ اَطَاعَ اللّٰہَ۔ جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ اس بناء پر ایک پُرامن ،باوقار اور مہذب معاشرہ کی تشکیل کیلئے سیرت النبی پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے اس وقت ایک چھوٹے سے معاشرہ سے لےکر پوری دنیا بدل امنی، قتل وغارت اور غیر یقینی کی حالت میں ہے تو یہ صرف اس ذات کی سیرت سے دوری کی وجہ سے۔

انٹر کالج ضلع کھرمنگ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس: پیغمبر کی ذات تمام فضائل اور کمالات کا سر چشمہ، مقررین

شیخ اکبر رجائی نے کہا کہ قرآن مجید نے پیغمبر اسلام (ص) کے اوصاف حمیدہ کو ایسے خوبصورت اور دل نشین انداز میں بیان فرمایا ہے بطور نمونہ ایک آیت کوپیش کرتا ہوں:فَبِمَا رَحۡمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنۡتَ لَہُمۡ ۚ وَ لَوۡ کُنۡتَ فَظًّا غَلِیۡظَ الۡقَلۡبِ لَانۡفَضُّوۡا مِنۡ حَوۡلِکَ۔(اے رسول(ص)) یہ رحمت الٰہی ہے کہ آپ ان کے لیے نرم مزاج واقع ہوئے اور اگر آپ تندخو اور سنگدل ہوتے تو یہ لوگ آپ کے پاس سے منتشر ہو جاتے۔نرم مزاجی ایسی انتہائی اہمیت کی حامل صفت ہے کہ پیغمبر اسلام خود عالمین کیلئے رحمت ہے لیکن اللہ تعالیٰ پیغمبر اسلام کیلئے اس صفت کو حمۃ من اللہ سے تعبیر فرماتا ہے اس کے مقابلے میں تند مزاجی اور غلیظ القلب( سخت مزاج) ایسی بد صفت ہے کہ لوگ اس صفت والے انسان سے نہ صرف محبت نہیں کرتے ہیں بلکہ اس سے متنفر ہو جاتے اور نفرت کرتے ہیں۔اس دور جدید کے اہم تقاضوں میں سے سب سے اہم تقاضا ہے کہ ہم سیرت رسول پر عمل کریں۔۔ ہمیں عملی طور پر پیغمبر کرم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن بناسکتے ہیں۔۔ صرف تقریروں اور بیانات سے ہماری ذمہ داریاں پوری نہیں ہوسکتی معاشرے میں قانون کی بالادستی، حقائق کی پیروی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی اخلاقی ہمت ہی ہمیں معاشرے میں بلند مقام دے سکتی ہے۔۔

آخر میں اس بابرکت محفل کے میزبان کالج کے پرنسپل پروفیسر انجم علی نے تمام مہمانانِ گرامی، شرکائے محفل، مقررین عظام اور علمائے کرام کا اپنی گوناگون مصروفیات میں سے وقت نکال کر کالج کے بچے بچیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی شرکت سے محفل کو پررونق اور بابرکت بنانے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

انٹر کالج ضلع کھرمنگ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس: پیغمبر کی ذات تمام فضائل اور کمالات کا سر چشمہ، مقررین

انٹر کالج ضلع کھرمنگ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس: پیغمبر کی ذات تمام فضائل اور کمالات کا سر چشمہ، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha