شیعہ علماء کونسل پاکستان
-
حضرت ابو طالب ؑ نے حضور اکرم (ص) کے دفاع و تحفظ کیلئے اپنی زندگی وقف کردیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ حضرت ابو طالب علیہ السلام نے اعلان رسالت سے لے کر شعب ابی طالب ؑ تک کے تمام مراحل میں خاتم المرسلین (ص) کی سرپرستی کا جو عظیم فریضہ انجام دیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
-
جو بائیڈن کا بیان ناقص معلومات، حقائق کے منافی اور ہرزہ سرائی کے مترادف ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے پاکستانی جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنے والا ایک غیر ذمہ دار ملک، کسی دوسرے ملک کو کیسے غیر ذمہ دار قرار دے سکتا ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی عراقی سفیر سے ملاقات
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مظہر عباس علوی اور زاہد علی آخونزادہ وفد میں شریک وفد نے زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عراقی سفیر نے زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی:
ملتِ جعفریہ پاکستان کی قیادت نے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں مرکزی وفد نے استاد العلماء آیت اللہ محمد حسین نجفی دامت برکاتہ کے مدرسے سلطان المدارس کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔
-
ملک و قوم کی ترقی میں تشیع کا کلیدی کردار رہا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی میں تشیع کا کردار کلیدی رہا ہے اور تشیع نے ماضی کی طرح وطن عزیز پاکستان بنانے اور اس کو بڑھانے کے طرح اس کی حفاظت اور بچانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات؛ پاکستانی زائرین کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
حوزہ / ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں کہا: پاکستان اور ایران کے مابین بہترین ہمسایہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ زائرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
-
پاکستانی زائرین کیلئے عراق بارڈر کھولنا احسن اقدام ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ عراق ،ایران اور پاکستانی حکام سمیت تمام مراجع عظام کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
-
علامہ شبیر میثمی کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کی خصوصی گفتگو:
لوگوں کی خودپسندی اور جاہ طلبی بہت بڑا مسئلہ ہے
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے موجودہ حالات کے تناظر میں حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مطرح سوالات کے جوابات دئے ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا بھر پور استعمال کر رہی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری: تمام سیاسی جماعتیں تین ماہ کے لئے سیاسی سر گر میاں معطل کر کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے مصروف ہو جائیں، لاکھوں ہم وطن اس وقت بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں،پوری قوم کو انسانیت کی خدمت و جذ بے کے ساتھ میدان خدمت میں پورے عزم کے ساتھ اُتر نا ہوگا۔
-
سیلاب کی تباہ کاری بہت ذیادہ ہے،جہاں تک ممکن ہوسکے متاثرین کی مدد کی جائے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاری بہت ذیادہ ہے ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرینگے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے متاثرین کی مدد کی جائے۔
-
ہر حریت پسند اور آزادی خواہ کسی بھی ظالم و جابر کے مقابلے میں امام حسین (ع) کو اپنے لئے رول ماڈل سمجھتا ہے، علامہ عارف حسین واحدی
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ ہر مسلمان اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ یزیدی کردار نے اسلام کے سنہری اور حیات بخش اصولوں کو مسخ کرنے اور اسلامی اور انسانی اقدار کو مٹانے کے لئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی مگر نواسہ رسول (ص) نے اتنی بڑی قربانی دے کر ہر یزیدی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے نقش بر آب کر دیا اور قیامت تک کے لئے اسلام کو زندہ و تابندہ کر دیا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سبطین سبزواری پر قاتلانہ حملہ
حوزہ/ علامہ سبطین سبزواری ڈگراں گاوں ضلع سیالکوٹ میں مجلس پڑھنے کے بعد واپس ڈسکہ جا رہے تھے۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی گاڑی جب بھرتاں والا پل پر پہنچی تو گھات لگائے تین ملزمان نے اچانک حملہ کر دیا، محافظ کی حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ حملے میں علامہ سبطین حیدر سبزواری محفوظ رہے۔
-
چار دیواری میں عزاداری کو روکنا غیر آئینی اقدام ہے، علامہ عارف حسین واحدی
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: آرٹیکل 20میں مذہب کوآزادی کے حق کو واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
-
علامہ عارف حسین واحدی کی گلگت میں شرپسند عناصر کی فائرنگ اور دہشتگردی کی شدید مذمت
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گلگت میں شرپسند عناصر کی فائرنگ اور دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام "حسین سب کا" سیمینار کا انعقاد
حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان مفتی محمود میموریل آڈیٹوریم پریس کلب ڈیرہ میں حسب سابق امسال بھی محرم الحرام سے پہلے شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام "حسین سب کا" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس کی قراردادیں
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں مختلف متفقہ قراردادیں پیش کی گئیں۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کا جامعہ مظہر الایمان کا دورہ
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال، چکوال کا دورہ کیا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا پنڈی گھیب کا دورہ
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے پنڈی گھیب کا دورہ کیا ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 26جولائی کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس منعقد ہو گی
حوزہ/ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 26جولائی کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کی عظیم الشان کانفرنس منعقد ہو گی۔
-
وطن عزیز کی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات تک محدود ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ وطن عزیز میں عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے اور مائیں بچوں کو زہر دے کر خود بھی ابدی نیند سونے لگیں، وہاں ترقی کے وعدے عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔
-
عزاداری سید الشہداء مذہبی اور شہری آزادیوں کا مسئلہ جس پر کوئی قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: عزاداروں پر ایف آئی آرز کا سلسلہ بند ہونا چاہیے بصورت دیگر اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کی ہے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی وفاقی وزیر تعلیم سے تفصیلی ملاقات
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے وفد نے علامہ محمد افضل حیدری سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر تعلیم سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر تفصیلی ملاقات کی۔
-
اسلام صرف آخرت کا ہی نہیں بلکہ دنیوی زندگی کی فلاح کا بھی ضامن ہے، علامہ عارف حسین واحدی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے جناب سید اشفاق حسین شاہ کی اہلیہ مرحومہ کے چہلم میں شرکت کی۔ ان سے قائد محترم کی طرف سے تعزیت و تسلیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
-
عالم اسلام کے رہنما عوام میں اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کے شعور کو اجاگر کریں
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما نے کہا: عالم اسلام کے رہنما عوام میں اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کے شعور کو اجاگر کریں۔
-
لاہور میں بین المسالک استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد:
ملک کے استحکام کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے استحکام کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، اس ملک کے قیام کیلئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دیں، ہم اس کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کیلئے کردار ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
-
سیاسی مدیروں کو چائیے کہ وہ سیاست میں مقدسات کا حوالہ دینے سے گریز کریں، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ / علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا: سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی گفتگو سے اجتناب کیا جائے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں۔ جو سیاست اس وقت پاکستان میں ہورہی ہے اس کا تعلق سیاست سے نہیں بلکہ بد اخلاقیوں سے ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ایک روزہ دورہ جھنگ کی مختصر رپورٹ
حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب مدرسہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ کی دعوت اور رہنما شیعہ علماء کونسل مولانا لیاقت علی سیال کی خصوصی کاوشوں پر جھنگ پہنچے۔
-
اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیرانتظام "عظمت قرآن و درود کانفرنس" کا انعقاد
حوزہ / اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیرانتظام "عظمت قرآن و درود کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔
-
شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کا مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے احتجاجی مظاہرہ
حوزہ / شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔