جمعرات 2 جولائی 2026 - 10:43
ہمارا فریضہ انتظار ہے، مگر کس طرح؟

حوزہ/ انتظار کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا نہیں، بلکہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونا، نیکی کو فروغ دینا اور برائی کو ختم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ ایک مسلمان کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہر مشکل کا حل موجود ہے اور اللہ تعالیٰ ایک دن ضرور کشادگی عطا کرے گا۔

یادداشت: سبیکہ بتول جامعہ المصطفیٰ کراچی

حوزہ نیوز ایجنسی|

انتظارِ فرج کا مطلب صرف امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا انتظار کرنا نہیں، بلکہ اس دن کے لیے خود کو تیار کرنا بھی ہے جب ہم دنیا میں ظلم، ناانصافی، قتل و غارت اور طاقتور لوگوں کو کمزوروں پر ظلم کرتے دیکھتے ہیں تو ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ یہ حالات ہمیشہ نہیں رہیں گے۔ ایک دن ضرور عدل و انصاف کی حکومت قائم ہوگی، کیونکہ باطل ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا۔

انتظار کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا نہیں، بلکہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونا، نیکی کو فروغ دینا اور برائی کو ختم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ ایک مسلمان کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہر مشکل کا حل موجود ہے اور اللہ تعالیٰ ایک دن ضرور کشادگی عطا کرے گا۔

انتظار ایک عمل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنے علم، ایمان، اخلاق اور کردار کو بہتر بنائے، ہر وقت نیکی کی کوشش کرے اور اپنے آپ کو امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے لیے تیار رکھے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

"اِنَّ الْاَرْضَ لِلّٰهِ يُوْرِثُهَا مَنْ يَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِيْنَ۔"

ترجمہ: "زمین اللہ کی ہے، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بناتا ہے، اور انجام متقی لوگوں کے حق میں ہے۔"

اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اہلِ ایمان کو کبھی بھی اللہ کی رحمت اور کامیابی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

ہماری ذمہ داریاں

فکری اور عملی جدوجہد:

امام مہدی علیہ السلام کے ظہور سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں انصاف، نیکی اور دین کی تعلیمات کو عام کریں تاکہ ظہور کے لیے بہتر ماحول پیدا ہو سکے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مشرق کی طرف سے کچھ لوگ اٹھیں گے جو امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کے لیے راستہ ہموار کریں گے۔

امام زمانہ علیہ السلام کو یاد رکھنا:

ہمیں ہمیشہ امام مہدی علیہ السلام کو یاد رکھنا چاہیے، ان کے لیے دعا کرنی چاہیے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر ہم واقعی ان سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں دنیا کے کاموں میں اتنا مشغول نہیں ہونا چاہیے کہ اپنے امام کو ہی بھول جائیں۔

امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کی علامتوں اور ان کی خصوصیات کو پہچاننا:

ہر مسلمان کو امام مہدی علیہ السلام کی علامات اور صفات کے بارے میں علم حاصل کرنا چاہیے تاکہ وہ جھوٹے دعویداروں کے دھوکے میں نہ آئے اور حق کو آسانی سے پہچان سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha