تفسیر سورہ بقرہ
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:موجودات كو خدائے ذوالجلال ہى موت ديتاہے اور وہى زندہ كرتا ہے
حوزہ|حضرت عزير علیہ السلام كا اپنى طويل (صد سالہ) موت كے بارے ميں يہ خيال تھا كہ يہ ايك دن يا اس سے بھى كم وقت كا توقف تھا۔مردہ انسان زمانے كے گزرنے كو درك نہيں كرسكتا۔
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:قدرتمندی، خدا كى ربوبيت كے مقابلے ميں كفر و سركشى كا پيش خيمہ ہے
حوزہ|كائنات كے سب امور خداوند عالم كى تدبير سے چلتے ہيں۔كفر و ظلم حق كو قبول كرنے اور اس كے روشن دلائل كے سامنے سر تسليم خم كرنے ميں ركاوٹ ہے۔
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:انسان ہميشہ نُور و ظُلمت كے دورا ہے پر ہے
حوزہ|انسان كو ہميشہ رہبرى اور سرپرستى كى ضرورت ہے۔طاغوت كى حكمرانى معاشرہ كو تاريكيوں اور تباہى و بربادى كى طرف منحرف كرديتى ہے۔
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:اسلام راہ ہدايت كو واضح كركے انسان كو انتخاب كے دوراہے پر لاكھڑا كرتا ہے
حوزہ|قلبى تصديق كے علاوہ خداوند متعال پر ايمان اور طاغوت كے كفر كا زبانى اعلان بھى ضرورى ہے.كافروں كے نظريات اور اعمال كى بنياديں كھوكھلى اور متزلزل ہيں.
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ کسی کے پاس اپنا کچھ نہیں ہے جس کے پاس جو کچھ ہے وہ اس کا عطا کیا ہوا ہے
حوزہ|نظام کائنات میں علل و اسباب کی تاثیر اللہ تعالیٰ کے اذن سے ہے۔عالم کائنات پر اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کا مطلب کائنات میں ہر قسم کی مستقل قدرت کی نفی ہے۔اللہ تعالیٰ کا علم سب آسمانوں اور زمینوں کو محیط ہے۔
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ: اس بات کا یقین کہ سب مال و متاع خدا کا دیا ہوا ہے انسان کے لئے راہِ خدا میں خرچ کرنا آسان ہو جاتا ہے
حوزہ|راہِ خدا میں خرچ مومنین کا توشہ آخرت ہے۔آخرت کے لئے زادِراہ حاصل کرنے کی جگہ اور سعادت کی تجارت کا بازار دنیا ہے نہ قیامت۔جو لوگ راہِ خدا میں خرچ کرنے سے کتراتے ہیں وہ درحقیقت اپنے مال و متاع کے خداداد ہونے کے منکر ہیں۔
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:خداوند متعال کا اپنے کسی نبی کے ساتھ ہمکلام ہونا اس نبی علیہ السلام کی فضیلت اور برتری کی دلیل ہے
حوزہ| پیغمبران الہی کی پیروی اختلافات، قتل و غارتگری کے روکنے کا ذریعہ ہے۔ اختلاف اور معاشرتی کشمکش انسان کی آزادی سے نشأت پکڑتے ہیں۔
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:گذشتہ اقوام کی صحیح تاریخ کا بیان ہونا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقانیت کی دلیل ہے
حوزہ|قرآن مجید میں بیان کی گئی داستانیں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ ماضی میں گزرے ہوئے لوگوں کی داستانیں بیان کرنا پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داری ہے۔
-
عطر قرآن:
سورہ بقرہ:حرکت اور عملی اقدام، دعا اور اس کی قبولیت کا پیش خیمہ ہے
حوزہ| علم و حکمت، الہی حکمرانوں کی دو نمایاں خصوصیات۔ کسی شخص کو کوئی ذمہ داری سونپنے سے پہلے اس کی صلاحیت کا یقین کرنا ضروری ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:افواج کی ثابت قدمی، نصرت الہی کا پیش خیمہ ہے
حوزہ|دشمن سے لڑتے وقت خدا سے مناجات کرنے کی ضرورت۔حضرت طالوت علیہ السلام کی مختصر اور قلیل فوج نصرت الہی کی امید کے ساتھ جالوت کی افواج کے مقابل میں آ گئی۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:افراد کی آزمائش کرنا اور بے کار عملے کو نکال دینا ایک لائق ناظم و سپہ سالار کی ذمہ داری ہے
حوزہ|یہ باور کر لینا کہ اچھا لشکر اگرچہ چھوٹا ہی ہو بڑے لشکر پر غالب آسکتا ہے، افواج کی تسکین کا باعث ہوتا ہے۔فوجی کاروائی میں بڑے لشکر کے بجائے اچھا اور قابل لشکر بہتر و برتر ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:تسلى خاطر، آدمى كو مشكلات و حوادث ميں استقامت بخشتى ہے
حوزہ|بعض انبياء علیہم السلام كى نبوت صرف كسى خاص معاشرے كے لئے تھي۔ صندوق (تابوت) كا بنى اسرائيل كے پاس لوٹ آنا طالوت علیہ السلام كى حكمرانى كى علامت تھي۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:حکمران كے انتخاب كا معيار، اس كا مشہور و معروف اور دولت مند ہونا نہيں ہے
حوزہ|حكومت اور حكمرانى کے لئے خدا كے برگزيدہ اور منتخب افراد دوسروں پر مقدم ہيں۔انسان كى محدود سوچ افعال خدا پر اعتراض كرنے كا موجب بنتى ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:لوگوں کے دعؤوں کی سچائی اور صداقت کا اندازہ میدان عمل میں ہوتا ہے
حوزہ|مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخ بنی اسرائیل میں غور و فکر کریں اور اس سے عبرت حاصل کریں۔ بعض انبیاء علیہم السلام کی نبوت ایک قوم کے ساتھ مختص تھی۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:کسی بھی عمل کی قدر و قیمت تب ہوتی ہے جب وہ اللہ کی راہ میں ہو
حوزہ|انسان کا علم الٰہی پر ایمان رکھنا اور اس کی طرف متوجہ رہنا اسے راہ خدا میں جنگ کی ترغیب دلاتا ہے۔خدا کی راہ میں جہاد سے فرار کرنے والوں اور جہاد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خدا نے خبردار کیا ہے اور ڈرایا دھمکایا ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:لوگوں کی اکثریت کا کسی طرف میلان رکھنا، اس چیز کی قدر و قیمت کا معیار نہیں ہے
حوزه|تاریخی واقعات کو جاننا اور ان سے عبرت حاصل کرنا مومنین کا فریضہ ہے۔مُردوں کا اس دنیا میں دوبارہ زندہ ہونا ممکن ہے(رجعت)۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:غور و فکر کرنا اسلام کے بنیادی اور اہم ترین اقدار میں سے ہے
حوزه| اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے آیات کا بیان غور و فکر کو بیدار کرنے کا باعث بنتا ہے۔لوگ عقل و فکر کے ذریعے آیات اور احکام کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:مطلقہ عورتوں كے حقوقى مسائل پر توجہ دينا بہت ہى قابل قدر اور اہميت كا حامل ہے
حوزه|مطلقہ عورتوں كو مناسب اور معقول مال و اسباب دينا ضرورى ہے۔مطلقہ عورتوں كو مناسب اور معقول مال و اسباب دينا باتقوی لوگوں كا فريضہ اور ان كے تقوي كى علامت ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:موت انسان کے ارادہ و اختیار سے نہیں ہے
حوزہ|جن عورتوں کے شوہر فوت ہو جائیں ان کے لئے شوہر کے گھر سے نکلنے کے بعد ہر شائستہ اور مشروع کام کرنا جائز ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:جتنے بھی مشکل حالات پیش آ جائیں نماز کا چھوڑنا جائز نہیں ہے
حوزہ|خوف کے وقت نماز کی بعض شرائط ساقط ہو جاتے ہیں۔خوف کے بعد جب امن و امان کے حالات لوٹ آئیں تو نماز کو مکمل شرائط کے ساتھ ادا کرنا ضروری ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:گھریلو مسائل اور مشکلات کو نماز اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ رابطے میں غفلت کا سبب نہیں بننا چاہیے
حوزہ|نماز کو خدا کی خاطر، خضوع و خشوع کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے۔نمازوں میں سے نماز ظہر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اسلامی معاشرے میں نماز اور دینی آداب و رسوم کی رعایت میں اجتماعی طور پر نظارت کرنے کی ضرورت ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:انسان کا اپنے حق سے صرفِ نظر کرنا تقوی تک پہنچنے کا قریب اور آسان راستہ ہے
حوزہ|نیک اعمال کا ہدف تقوی تک پہنچنا ہے.معاشرتی تعلقات میں عفو و درگزر کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے.
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:اسلامی معاشرے میں افراد کی حیثیت اور مقام و منزلت کی رعایت ضروری ہے
حوزہ|دوسروں کے حقوق کی رعایت کرنا نیک لوگوں کا فریضہ ہے۔فرائض کی انجام دہی کے لئے احساس دلانا خیر خواہانہ جذبات ابھارنا قرآن کریم کا طریقہ ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ: انسان کے لئے قانون سازی میں خدا نے حقائق و واقعیات اور عمل کے اسباب پر توجہ دی ہے
حوزہ|انسان کے تمام مخفی رازوں کے بارے میں خدا کے علم کا اعتقاد، اس کے قوانین سے اجتناب کا سرچشمہ ہے۔خداوند کریم اپنے بندوں کو گناہوں سے توبہ کی مہلت دیتا ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:قوانین کے اجراء اور نفاذ میں معاشرہ نظارت اور سرپرستی کی ذمّہ داری رکھتا ہے
حوزہ|عدت وفات کے بعد عورت اپنے لئے مناسب فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔عدت وفات کے بعد عورت اپنے لئے شائستہ اور مناسب شوہر کرنے میں آزاد ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:بچے کی پرورش اور غذا دینے کے سلسلہ میں ماں کے تعمیری کردار کی طرف اسلام نے توجہ دلائی ہے
حوزہ|ماں کی ضروریاتِ زندگی اور متعارف مقدار میں لباس مہیا کرنا باپ کی شرعی ذمّہ داری ہے۔شوہروں پر واجب نفقہ اور اخراجات کی متعارف مقدار ضروری ہے جو ان کی مالی استعداد اور توان کے مطابق ہو۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:مطلقہ عورتوں کو نئے نکاح سے روکنا زمانہ جاہلیت کی رسموں میں سے ہے
حوزہ|معاشرہ کی ترقی کے لئے الہی قوانین انسان کے بنائے قوانین اور رسموں سے کہیں زیادہ مفید ہیں۔جو عورتیں شوہر نہیں رکھتیں ان کی شادی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔الٰہی قوانین، خاندان اور معاشرہ کی اصلاح اور پاکیزگی کے لئے ہیں۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:مرد کا عورت کی طرف اذیت و آزار کی نیت سے رجوع، الہی حدود سے تجاوز اور ظلم ہے
حوزہ|قرآن کریم اور خدا کی طرف سے نازل ہونے والی حکمتیں نعمات الٰہیہ میں سے ہیں۔تقوی، احکام الہٰی کو دل سے قبول کرنے اور ان پر عمل کرنے کے لئے پیش خیمہ ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:ازدواجی زندگی میں الہٰی حدود کو اہمیت دینا اور ان پر عمل کرنا لازمی ہے
حوزہ|گھر کی تشکیل کی اساسی ترین شرط، حدود الہٰی کی حفاظت ہے۔دوسرے شوہر کی طلاق کے بعد اگر سابقہ میاں بیوی زندگی گزارنے میں حدود الہٰی کے پاس کا گمان کرتے ہوں تو وہ دوبارہ ازدواجی زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:شوہر کے لئے ضروری ہے کہ بیوی کے مسلّم حقوق ادا کرنے کی ذمہ داری لے
حوزہ|ضروری ہے کہ رجوع کے بعد شوہر کا بیوی کے ساتھ رویہ اور سلوک، عقل اور شریعت کے مسلّم معیار کے مطابق ہو۔طلاق رجعی کے باوجود عدت کے ایام میں رشتہ ازدواج باقی رہتا ہے۔