۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

مولانا سید رضا حیدر مرحوم ایک با اخلاق عالم، مہربان معلم و مربی اور کامیاب مبلغ تھے، موصوف سےجامعہ ناظمیہ کے دور سے واقفیت تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سربراہ تنظیم المکاتب لکھنؤ، مولانا سید صفی حیدر زیدی نے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر صاحب طاب ثراہ کی خبر رحلت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر صاحب طاب ثراہ نے علالت کے بعد رحلت فرمائی۔ 

اناللہ و انا الیہ راجعون

مولانا مرحوم ایک با اخلاق عالم، مہربان معلم و مربی اور کامیاب مبلغ تھے، موصوف سےجامعہ ناظمیہ کے دور سے واقفیت تھی۔ مادر علمی جامعہ ناظمیہ سے فراغت کے بعد حوزہ علمیہ قم تشریف لے گئے۔ علامہ جوادی ؒ کے حلقہ ارادت میں شامل تھے۔ قم مقدس سے واپس آئے تو جامعہ امامیہ انوارالعلوم الہ آباد میں طلاب کی تعلیم وتربیت میں مشغول ہو گئے اور تا حیات وہیں خدمات انجام دیتے رہے۔ 

موصوف درسیات میں قوی تھے اور پڑھانے میں دلچسپی بھی رکھتے تھے۔ انکے شاگردوں کی ایک طویل فہرست ہے جنکی آج دینی خدمات مولانا مرحوم کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔ 

اس سانحہ ارتحال پر سوگوار کنبہ اور جملہ وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہیں۔ 

رحمٰن و رحیم پروردگار سے دعا ہے کہ انکی مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان اور وابستگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔آمین

والسلام

 مولانا سید صفی حیدر زیدی

 سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .