تیتر سه سرویس
-
رہبر انقلاب:
دین، حکمرانی کی تمام روشوں اور نئے افکار کے بارے میں سوچ، رہنمائي، منطق اور سر مشق رکھتا ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 20 نومبر 2024 کی صبح خواتین کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات سے ملاقات کی۔
-
آیت اللہ کعبی: صیہونی حکومت کے مظالم پر خاموشی حرام، مزاحمت کی حمایت اسلام کی خدمت ہے
حوزہ/ رکن مجلس خبرگان رہبری اور نائب صدر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، آیت اللہ عباس کعبی نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف تماشائی بنے رہنے کو حرام قرار دیتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی حمایت کو دینی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق مزاحمت کی حمایت کرے۔
-
آیت اللہ سبحانی سے معاون صدر ایران کی ملاقات؛
ہم تمام امور میں مراجع عظام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہیں، معاون صدر ایران
حوزہ/ صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور نے حضرت آیت اللہ سبحانی سے قم المقدس میں ملاقات کی ہے۔
-
آیت اللہ سید علم الہدی:
انقلاب اور اسلامی نظام کے استمرار اور بقاء کا اصل سرمایہ شہداء کا خون ہے
حوزہ/ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: انقلاب اسلامی، ائمہ اطہار (ع) کے انقلاب کا تسلسل ہے۔ شہداء کے خاندان اس نظام اور انقلاب اسلامی کی نعمتوں کا باعث ہیں اور حقیقت میں وہی اس انقلاب کے اصل مالک ہیں۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی معاون صدر ایران سے ملاقات؛
ظلم کے خلاف قیام کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے قم المقدسہ میں صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور، شہرام دبیری سے ملاقات کی ہے۔
-
حضرت سلیمانؑ کیوں جنت میں داخل ہونے والے آخری نبی ہوں گے؟
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے معروف استادِ اخلاق مرحوم آیت اللہ محمدعلی ناصری نے اپنے ایک درس میں کہا کہ حضرت سلیمانؑ آخری نبی ہوں گے جو جنت میں داخل ہوں گے، کیونکہ ان کی مال و دولت کے تفصیلی حساب کتاب میں وقت لگے گا۔
-
آیت اللہ اعرافی کی معاون صدر ایران سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر زور
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے قم المقدسہ میں اپنے دفتر میں صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور، شہرام دبیری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی امور، عوامی مسائل، اور حکومتی پالیسیوں پر گفتگو کی اور عوامی اعتماد کی بحالی و مسائل کے حل کے لیے حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی تلقین کی۔
-
حضرت فاطمہ زہرا(س) ماضی، حال اور مستقبل سے واقف تھیں: آیت اللہ العظمی جوادی آملی
حوزہ/ آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا علمی و روحانی مقام اس قدر بلند ہے کہ آپ ماضی، حال اور مستقبل سے باخبر تھیں، آپ نے علم الہی کو اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ سمجھا اور اپنی تمام تر توانائی اس کے تحفظ اور اشاعت میں صرف کی۔
-
آیت اللہ سید ابوالحسن مہدوی:
جس چیز سے عقل منع کرتی ہے، دین بھی اس سے منع کرتا ہے
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: یہ ممکن نہیں ہے کہ دین کبھی عقل کے خلاف کسی چیز کی تاکید کرے کیونکہ عقل اور دین کا خالق ایک ہی ہے۔ تمام انبیاء کرام نے عقل کے مطابق گفتگو کی ہے، اس لیے وہی عقل جو کہتی ہے کہ کسی بڑے ضرر و نقصان کے قریب نہ جانا وہی اس بات پر بھی تاکید کرتی ہے کہ فحش اور گناہ کے قریب بھی نہ جائیں۔
-
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی: حجاب معاشرتی پاکیزگی کا ضامن ہے
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا ہے کہ معاشرتی طہارت اور قداست، عفت و حجاب کے ذریعے ممکن ہے اور ان اصولوں کی خلاف ورزی معاشرے کو فساد کی گہرائیوں میں ڈھکیل دیتی ہے۔
-
تصاویر/ شہادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی موجودگی میں مجلس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ 13 جمادی الاولیٰ کو قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی شیخ حسین وحید خراسانی کے دفتر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد ہوئی، اس مجلس میں مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی قیادت میں نجف اشرف میں جلوس عزائے فاطمیہ کا اہتمام
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کی۔ یہ جلوس مرکزی دفتر نجف اشرف سے شروع ہو کر حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔
-
حضرت زہرا (س) کی زندگی عبادت، عفاف اور قربانی کا مکمل نمونہ ہے: آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ قم المقدسہ کے امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شخصیت کو خواتین اور نوجوان نسل کے لیے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی عبادت، عفاف اور قربانی کا مکمل نمونہ ہے۔
-
قرآنی تعلیمات کو دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں پیش کیا جائے: آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ/ آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں قم میں قرآنی تحقیقی اداروں کے ساتھ جلسات کے انعقاد کی تجویز دی ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین رمضانی:
جہاد کو بین الاقوامی اور جدید زبان میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے
حوزہ/ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اسلام کی رحمانی اور مقاومتی خصوصیات ایک سکے کے دو رخ ہیں لیکن بعض لوگ صرف ایک پہلو کو لیتے ہیں۔ مقاومت رحمت کے تحت ہے اور اگر مقاومت نہ ہو تو اسلامی معاشرے میں رحمت نہیں پھیل سکتی۔
-
کتاب خوانی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات وقت کی ضرورت ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے کتاب اور مطالعے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرت میں علمی اور فکری پختگی کے لیے کتاب دوستی کو بڑھاوا دینا ضروری ہے۔