۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ امام کے لشکر میں شامل ہونے کے لئے کردار سازی محاسبہ کر کے علم ولایت اور نظام مہدویت کے ذریعے شعور کو آئندہ نسلوں تک پہچانا ہے اور دور حاضر کے دشمن امام زمانہ عج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے جزبہ حسینی کو نوجونان تشیع کو ہر میدان میں حاضر رہنے کے لیے شعور دینا ہے۔ تاکہ کہ دشمنان اسلام کو ہر میدان میں ناکام بنا سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبورن حجۃ السلام علامہ اشفاق وحیدی نے شب نیمہ شعبان میلبرون میں منعقدہ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات حاضرہ میں نظام مہدویت کو پہچاننے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے، امام زمانہ عج کے استقبال کے لیے ہم کتنے تیار ہیں؟ اگر ہمیں امام زمان عج کو پہچاننا ہے تو نظام مرجیعیت کو پہچننا پڑے گا۔ 

انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں رہبر معظم اور مراجع عظام کو جو نظام مہدویت کی حفاظت کے لیے قربانیاں پیش کر رہے ہیں، دشمنان امام زمانہ کو نیست و نابود کرنے کے لئے مرجیعیت کے پلیٹ فارم پر متفق ہونے اور پہچاننے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع جہان کی پہچان ہی امام زمانہ کے وجود اقدس سے ہوتی ہے اس عزم کے ساتھ نیمہ شعبان منانا چاہئے کہ ہر زمانے کے طاغوت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑے ہوکر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا ہے۔

علامہ اشفاق واحدی نے کہا کہ امام کے لشکر میں شامل ہونے کے لئے کردار سازی محاسبہ کر کے علم ولایت اور نظام مہدویت کے ذریعے شعور کو آئندہ نسلوں تک پہچانا ہے اور دور حاضر کے دشمن امام زمانہ عج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے جزبہ حسینی کو نوجونان تشیع کو ہر میدان میں حاضر رہنے کے لیے شعور دینا ہے۔ تاکہ کہ دشمنان اسلام کو ہر میدان میں ناکام بنا سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .